🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1049. حَدِيثُ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
کل مکررات: 4
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23240
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ يَعْنِي الْأَعْمَشَ ، عَنْ سَعْدِ بنِ عُبيْدَةَ ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ ، عَنْ صِلَةَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ: " سُبحَانَ رَبيَ الْعَظِيمِ"، وَفِي سُجُودِهِ:" سُبحَانَ رَبيَ الْأَعْلَى"، قَالَ: وَمَا مَرَّ بآيَةِ رَحْمَةٍ إِلَّا وَقَفَ عِنْدَهَا فَسَأَلَ، وَلَا آيَةِ عَذَاب إِلَّا تَعَوَّذَ مِنْهَا .
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع میں " سبحان ربی العظیم اور سجدہ میں " سبحان ربی الاعلیٰ کہتے رہے اور رحمت کی جس آیت پر گذرتے وہاں رک کر دعا مانگتے اور عذاب کی جس آیت پر گذرتے تو وہاں رک کر اس سے پناہ مانگتے تھے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23240]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 772
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23344
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا شُعْبةُ ، قَالَ: سَأَلْتُ سُلَيْمَانَ فَحَدَّثَنِي , عَنْ سَعْدِ بنِ عُبيْدَةَ ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ ، عَنْ صِلَةَ بنِ زُفَرَ ، عَنْ حُذَيْفَةَ , أَنَّهُ صَلَّى مَعَ النَّبيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ: " سُبحَانَ رَبيَ الْعَظِيمِ"، وَفِي سُجُودِهِ:" سُبحَانَ رَبيَ الْأَعْلَى"، وَمَا مَرَّ بآيَةِ رَحْمَةٍ إِلَّا وَقَفَ فَسَأَلَ، وَلَا بآيَةِ عَذَاب إِلَّا تَعَوَّذَ .
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع میں " سبحان ربی العظیم اور سجدہ میں " سبحان ربی الاعلیٰ کہتے رہے اور رحمت کی جس آیت پر گذرتے وہاں رک کر دعا مانگتے اور عذاب کی جس آیت پر گذرتے تو وہاں رک کر اس سے پناہ مانگتے تھے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23344]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 772
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23375
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبةُ ، عَنْ عَمْرِو بنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبي حَمْزَةَ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بنِي عَبسٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ اللَّيْلِ، فَلَمَّا دَخَلَ فِي الصَّلَاةِ، قَالَ: " اللَّهُ أَكْبرُ ذُو الْمَلَكُوتِ وَالْجَبرُوتِ، وَالْكِبرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ"، قَالَ: ثُمَّ قَرَأَ، ثُمَّ رَكَعَ، وَكَانَ رُكُوعُهُ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ، وَكَانَ يَقُولُ:" سُبحَانَ رَبيَ الْعَظِيمِ، سُبحَانَ رَبى الْعَظِيمِ"، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَكَانَ قِيَامُهُ نَحْوًا مِنْ رُكُوعِهِ، وَكَانَ يَقُولُ:" لِرَبيَ الْحَمْدُ، لِرَبيَ الْحَمْدُ"، ثُمَّ سَجَدَ، فَكَانَ سُجُودُهُ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ، وَكَانَ يَقُولُ:" سُبحَانَ رَبيَ الْأَعْلَى، سُبحَانَ رَبيَ الْأَعْلَى"، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَكَانَ مَا بيْنَ السَّجْدَتَيْنِ نَحْوًا مِنَ السُّجُودِ، وَكَانَ يَقُولُ:" رَب اغْفِرْ لِي، رَب اغْفِرْ لِي"، قَالَ: حَتَّى قَرَأَ، عمران،، وَالْمَائِدَةَ، وَالْأَنْعَامَ" . شُعْبةُ الَّذِي يَشُكُّ فِي وَالْأَنْعَامَ.
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ رات کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز شروع کرتے ہوئے فرمایا " اللہ اکبر ذوالملکوت والجبروت والکبریاء والعظمۃ " پھر قرأت کی، پھر رکوع کیا جو قیام کے برابر تھا اور رکوع میں " سبحان ربی العظیم، سبحان ربی العظیم " کہتے رہے، پھر رکوع سے سر اٹھایا تو رکوع کے برابر کھڑے رہے اور " لربی الحمد، لربی الحمد " کہتے رہے، پھر سجدہ کیا جو قیام کے برابر تھا اور سجدے میں " سبحان ربی الاعلیٰ، سبحان ربی الاعلیٰ " کہتے رہے، پھر سجدے سے سر اٹھایا تو دونوں سجدوں کے درمیان سجدے کے برابر بیٹھے رہے اور " رب اغفرلی، رب اغفرلی " کہتے رہے، یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت بقرہ، آل عمران، نساء، مائدہ اور انعام کی تلاوت فرمائی۔ سورت انعام کے متعلق راوی کو شک ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23375]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لجهالة أبى حمزة الأنصاري. والرجل المبهم هو صلة بن زفر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23399
حَدَّثَنَا خَلَفُ بنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بنُ زَكَرِيَّا ، حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بنُ الْمُسَيَّب ، عَنْ عَمْرِو بنِ مُرَّةَ ، عَنْ طَلْحَةَ بنِ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ، فَقَامَ يُصَلِّي، فَلَمَّا كَبرَ قَالَ: " اللَّهُ أَكْبرُ، ذُو الْمَلَكُوتِ وَالْجَبرُوتِ، وَالْكِبرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ"، ثُمَّ قَرَأَ، ثُمَّ، ثُمَّ عِمْرَانَ، لَا يَمُرُّ بآيَةِ تَخْوِيفٍ إِلَّا وَقَفَ عِنْدَهَا، ثُمَّ رَكَعَ يَقُولُ:" سُبحَانَ رَبيَ الْعَظِيمِ"، مِثْلَ مَا كَانَ قَائِمًا، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ:" سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ، رَبنَا لَكَ الْحَمْدُ"، مِثْلَ مَا كَانَ قَائِمًا، ثُمَّ سَجَدَ، يَقُولُ:" سُبحَانَ رَبيَ الْأَعْلَى"، مِثْلَ مَا كَانَ قَائِمًا، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ:" رَب اغْفِرْ لِي"، مِثْلَ مَا كَانَ قَائِمًا، ثُمَّ سَجَدَ يَقُولُ:" سُبحَانَ رَبيَ الْأَعْلَى"، مِثْلَ مَا كَانَ قَائِمًا، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَامَ فَمَا صَلَّى إِلَّا رَكْعَتَيْنِ حَتَّى جَاءَ بلَالٌ فَآذَنَهُ بالصَّلَاةِ .
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ماہ رمضان کی ایک رات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھنے کھڑے ہوئے، جب تکبیر کہی تو فرمایا " اللہ اکبر ذوالملکوت والجبروت والکبریاء والعظمۃ " پھر قرأت شروع کی اور سورت بقرہ، پھر سورت نساء، پھر سورت آل عمران پڑھی، خوف دلانے والی جس آیت پر بھی گذرتے وہاں رک جاتے، پھر قیام کے برابر رکوع کیا جس میں " سبحان ربی العظیم " کہتے رہے، پھر سر اٹھا کر " سمع اللہ لمن حمدہ ربنا لک الحمد " کہا اور قیام کے برابر کھڑے رہے، پھر سجدہ کیا جس میں " سبحان ربی الاعلیٰ " کہتے رہے اور وہ بھی قیام کے برابر تھا، پھر سر اٹھا کر قیام کے برابر " رب اغفرلی " کہتے رہے، پھر دوسرا سجدہ کیا جس میں " سبحان ربی الاعلیٰ " کہتے رہے اور وہ بھی قیام کے برابر تھا، پھر سر اٹھا کر کھڑے ہوگئے، ابھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف دو رکعتیں ہی پڑھی تھیں کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے آکر (فجر کی) نماز کی اطلاع دی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23399]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لجهالة طلحة بن يزيد، ولم يسمع هذا الحديث من حذيفة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں