🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1249. حَدِيثُ أَبِي رَافِعٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23877
حدثنا زكريا بن عَدِيَّ ، حدثنا عُبَيد الله بن عمرو ، عن عبد الله ابن محمد عَقِيل ، قال: سألتُ عليَّ بن حُسين ، قال: أخبرني أبو رافعٍ مولى رسول الله ِصَلَّي الله ُعَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أنَّ حَسَن بن عليًّ الأكبر حين وُلِدَ، أَرادت أُمُّه فاطمةُ أن تَعُقَّ بكَبْشينِ، فقال رسول الله صَلَّي الله ُعَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا تَعُقَّي عنه، ولكن احِلقي شعَر رأْسِه، ثم تَصَدَّقي بوَزْنِ رأسِه من الوَرِقِ في سبيلِ الله" ، ثم وُلِدَ حُسَين بعد ذلك، فصَنعَت مثلَ ذلك.
حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کی پیدائش ہوئی تو ان کی والدہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے دو مینڈھوں سے ان کا عقیقہ کرنا چاہا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کی طرف سے عقیقہ نہ کرو، بلکہ اس کے سر کے بال منڈوا کر ان کے وزن کے برابر چاندی اللہ کے راستے میں صدقہ کر دو، پھر اس کے بعد حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے ایسا ہی کیا۔ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 23877]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عبدالله بن محمد بن عقيل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27196
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عَمْرٍو ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، قَال: فَسَأَلْتُ عَلِيَّ بْنَ الْحُسَيْنِ فَحَدَّثَنِي، عَنْ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ لَمَّا وُلِدَ , أَرَادَتْ أُمُّهُ فَاطِمَةُ أَنْ تَعُقَّ عَنْهُ بِكَبْشَيْنِ، فَقَالَ: " لَا تَعُقِّي عَنْهُ، وَلَكِنْ احْلِقِي شَعْرَ رَأْسِهِ، ثُمَّ تَصَدَّقِي بِوَزْنِهِ مِنَ الْوَرِقِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ"، ثُمَّ وُلِدَ حُسَيْنٌ بَعْدَ ذَلِكَ، فَصَنَعَتْ مِثْلَ ذَلِكَ" .
حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی پیدائش ہوئی تو ان کی والدہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے دو مینڈھوں سے ان کا عقیقہ کرنا چاہا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابھی اس کا عقیقہ نہ کرو بلکہ اس کے سر کے بال منڈوا کر اس کے وزن کے برابر چاندی اللہ کے راستے میں صدقہ کر دو، پھر حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی پیدائش پر بھی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے ایسا ہی کیا (اور عقیقہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خود کیا)۔ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27196]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عبدالله بن محمد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں