سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. باب في أكل الجراد
باب: ٹڈی کھانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3812
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى , وَسَأَلْتُهُ" عَنِ الْجَرَادِ؟، فَقَالَ: غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتَّ أَوْ سَبْعَ غَزَوَاتٍ، فَكُنَّا نَأْكُلُهُ مَعَهُ".
ابویعفور کہتے ہیں میں نے ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے سنا اور میں نے ان سے ٹڈی کے متعلق پوچھا تھا تو انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چھ یا سات غزوات کئے اور ہم اسے آپ کے ساتھ کھایا کرتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3812]
ابویعفور کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے سنا، جب کہ میں نے ان سے ٹڈی کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چھ یا سات غزوات میں شرکت کی ہے، ہم اسے کھایا کرتے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ساتھ ہوتے تھے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3812]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الصید 13 (5495)، صحیح مسلم/الصید 8 (1952)، سنن الترمذی/الأطعمة 10 (1821)، سنن النسائی/الصید 37 (4361)، (تحفة الأشراف: 5182)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/353، 357،380)، سنن الدارمی/الصید 5 (2053) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (5495) صحيح مسلم (1952)
حدیث نمبر: 3813
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ الزِّبْرِقَانِ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ سَلْمَانَ، قَالَ:" سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجَرَادِ؟، فَقَالَ: أَكْثَرُ جُنُودِ اللَّهِ، لَا آكُلُهُ، وَلَا أُحَرِّمُهُ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: رَوَاهُ الْمُعْتَمِرُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَمْ يَذْكُرْ سَلْمَانَ.
سلمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ٹڈی کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ”اللہ کے بہت سے لشکر ہیں، نہ میں اسے کھاتا ہوں اور نہ اسے حرام کرتا ہوں“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے معتمر نے اپنے والد سلیمان سے، سلیمان نے ابوعثمان سے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے، انہوں نے سلمان رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں کیا ہے (یعنی مرسلاً روایت کی ہے)۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3813]
جناب سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ٹڈی کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(یہ) اللہ کے بہت بڑے لشکروں میں سے ہے، نہ میں اسے کھاتا ہوں اور نہ حرام ٹھہراتا ہوں۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس روایت کو معتمر نے اپنے والد سے، اس نے ابوعثمان سے اور اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا۔ اس سند میں سلمان کا ذکر نہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3813]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الصید 9 (3219)، (تحفة الأشراف: 4495) (ضعیف)» (اس کے راوی محمد بن زبر قان حافظہ کے کمزور ہیں اس لئے ان کی مرفوع روایت معتمر کی مرسل روایت کے بالمقابل مرجوح ہے صحیح سند سے اس روایت کا مرسل ہونا ہی صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سليمان التيمي عنعن وتابعه أبو العوام ولم يوثقه غير ابن حبان
وانظر الحديث الآتي (3814)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 136
إسناده ضعيف
سليمان التيمي عنعن وتابعه أبو العوام ولم يوثقه غير ابن حبان
وانظر الحديث الآتي (3814)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 136