🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
18. باب فِي الْخِضَابِ
باب: خضاب کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4206
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ إِيَادٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِيَادٌ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ، قَالَ:" انْطَلَقْتُ مَعَ أَبِي نَحْوَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا هُوَ ذُو وَفْرَةٍ بِهَا رَدْعُ حِنَّاءٍ وَعَلَيْهِ بُرْدَانِ أَخْضَرَانِ".
ابورمثہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گیا تو دیکھا کہ آپ کے سر کے بال کان کی لو تک ہیں، ان میں مہندی لگی ہوئی ہے، اور آپ کے جسم مبارک پر سبز رنگ کی دو چادریں ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4206]
سیدنا ابورمثہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ: ”میں اپنے والد کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال کانوں تک تھے، ان میں مہندی کے رنگ کی جھلک تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو سبز چادریں اوڑھے ہوئے تھے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4206]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر حدیث رقم: (4065)، (تحفة الأشراف: 12036) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
انظر الحديث السابق (4065)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4065
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ إِيَادٍ، حَدَّثَنَا إِيَادٌ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ، قَالَ: انْطَلَقْتُ مَعَ أَبِي نَحْوَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" فَرَأَيْتُ عَلَيْهِ بُرْدَيْنِ أَخْضَرَيْنِ".
ابورمثہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو میں نے آپ پر دو سبز رنگ کی چادریں دیکھا۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4065]
سیدنا ابورمثہ (رفاعہ بن یثربی رضی اللہ عنہ) بیان کرتے ہیں کہ ”میں اپنے والد کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں گیا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سبز رنگ کی دھاری دار دو چادریں دیکھیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4065]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الأدب 48 (2812)، سنن النسائی/العیدین 15 (1573)، الزینة من المجتبی 42 (5321)، (تحفة الأشراف: 12036)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/226، 227، 228) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (4359)
أخرجه النسائي (1573 وسنده صحيح) ورواه الترمذي (2812 وسنده صحيح)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4208
حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ، قَالَ:" أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَأَبِي فَقَالَ لِرَجُلٍ أَوْ لِأَبِيهِ: مَنْ هَذَا؟ قَالَ: ابْنِي، قَالَ: لَا تَجْنِي عَلَيْهِ وَكَانَ قَدْ لَطَّخَ لِحْيَتَهُ بِالْحِنَّاءِ".
ابورمثہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اور میرے والد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے آپ نے ایک شخص سے یا میرے والد سے پوچھا: ”یہ کون ہے؟“ وہ بولے: میرا بیٹا ہے، آپ نے فرمایا: ”یہ تمہارا بوجھ نہیں اٹھائے گا، تم جو کرو گے اس کی باز پرس تم سے ہو گی، آپ نے اپنی داڑھی میں مہندی لگا رکھی تھی“۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4208]
سیدنا ابو رمثہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں اور میرے والد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے یا میرے والد سے (میرے متعلق پوچھا) کہ ”یہ کون ہے؟“ انہوں نے کہا: ”یہ میرا بیٹا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تیرا قصور نہیں اٹھائے گا۔“ (یعنی ہر شخص اپنے اعمال کا خود ذمہ دار اور جوابدہ ہے) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی مہندی سے رنگی ہوئی تھی۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4208]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/ الشمائل (43، 45)، سنن النسائی/القسامة 35 (4836)، ویأتی برقم (4495)، (تحفة الأشراف: 12037)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/163) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مسند الحميدي (868 وسنده صحيح)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں