🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
934. (701) بَابُ كَرَاهَةِ رَفْعِ الْيَدَيْنِ عَلَى الْمِنْبَرِ فِي الْخُطْبَةِ
خطبے کے دوران میں منبر پر دونوں ہاتھ بلند کرنے کی کراہت کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1451
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ رُوَيْبَةَ أَنَّهُ، رَأَى بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ عَلَى الْمِنْبَرِ رَافِعًا يَدَيْهِ، فَقَالَ:" قَبَّحَ اللَّهُ هَاتَيْنِ الْيَدَيْنِ، رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لا يَزِيدُ عَلَى أَنْ يُشِيرَ بِأُصْبُعِهِ"
سیدنا عمارہ بن رویبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اُنہوں نے بشر بن مروان کو منبر پر دونوں ہاتھ بلند کرتے ہوئے دیکھا تو فرمایا ک اللہ تعالیٰ ان دونوں ہا تھوں کو بُرا کرے (انہیں خیر و بھلائی سے دور کرے) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے، آپ اپنی انگلی سے زیادہ اشارہ نہیں کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة العيدين، الفطر والأضحى، وما يحتاج فيهما من السنن/حدیث: 1451]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 874، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1451، 1793، 1794، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 882، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1411، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1104، والترمذي فى (جامعه) برقم: 515، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5855، 5856، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17492»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1793
نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ حُصَيْنٍ . ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَارَةَ بْنَ رُوَيْبَةَ الثَّقَفِيَّ، قَالَ: خَطَبَ بِشْرُ بْنُ مَرْوَانَ وَهُوَ رَافِعٌ يَدَيْهِ يَدْعُو , فَقَالَ عُمَارَةُ : قَبَّحَ اللَّهُ هَاتَيْنِ الْيَدَيْنِ , رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " عَلَى الْمِنْبَرِ , وَمَا يَقُولُ إِلا هَكَذَا، يُشِيرُ بِإِصْبَعِهِ" . هَذَا حَدِيثُ جَرِيرٍ. وَفِي حَدِيثِ هُشَيْمٍ: شَهِدْتُ عُمَارَةَ بْنَ رُوَيْبَةَ الثَّقَفِيَّ فِي يَوْمِ عِيدٍ , وَبِشْرُ بْنُ مَرْوَانَ يَخْطُبُنَا , فَرَفَعَ يَدَيْهِ فِي الدُّعَاءِ , وَزَادَ: وَأَشَارَ هُشَيْمٌ بِالسَّبَّابَةِ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: رَوَاهُ شُعْبَةُ , وَالثَّوْرِيّ، عَنْ حُصَيْنٍ، فَقَالا: رَأَى بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ
سیدنا عمارہ بن رویبہ ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بشر بن مروان نے خطبہ دیا اور (خطبہ کے دوران) وہ ہاتھ اُٹھا کر دعا کر رہا تھا توسیدنا عمارہ رضی اللہ عنہ نے کہا اللہ ان دونوں ہاتھوں کا ستیاناس کرے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم صرف اپنی شہادت کی انگلی سے اشارہ کرتے تھے ـ یہ جناب جریر کی حدیث ہے ـ جناب ہشیم کی روایت میں ہے کہ میں سیدنا عمارہ بن رویبہ ثقفی رضی اللہ عنہ کے پاس عید والے دن حاضر ہوا جبکہ بشر مردان ہمیں خطبہ دے رہا تھا تو اُس نے دعا کے لئے دونوں ہاتھ بلند کیے۔ اور یہ اضافہ بیان کیا ہشیم نے شہادت کی انگلی سے اشارہ کیا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ امام شعبہ اور ثوری نے حصین سے یہ الفاظ روایت کیے ہیں کہ اُنہوں نے بشر بن مروان کو جمعہ کے دن منبر پر دیکھا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة العيدين، الفطر والأضحى، وما يحتاج فيهما من السنن/حدیث: 1793]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 874، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1451، 1793، 1794، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 882، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1411، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1104، والترمذي فى (جامعه) برقم: 515، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5855، 5856، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17492»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں