الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
اس بات کی دلیل کا بیان کہ اس گھڑی میں دعا نماز میں نماز کے انتظار کی وجہ سے قبول ہوگی
کل مکررات: 4
حدیث نمبر: 1735
نا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ لَسَاعَةً لا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا خَيْرًا إِلا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک جمعہ کے دن ایک گھڑی ہے جو مسلمان بندہ اس گھڑی کو اللہ تعالیٰ سے خیر و بھلائی مانگتے ہوئے پا لے تو اللہ تعالیٰ سے وہی چیز عطا کر دیتا ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1735]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 935، 5294، 6400، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 852، ومالك فى (الموطأ) برقم: 363، وابن الجارود فى "المنتقى"، 311، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1726، 1728، 1729، 1735، 1737، 1738، 1740، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2772، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1031، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1046، والترمذي فى (جامعه) برقم: 488، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1137، 1139، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5644، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7272»
حدیث نمبر: 1736
قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فِي خَبَرِ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ح، وَخَبَرِ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ:" لَا يُوَافِقُهَا"، قَالَ فِي خَبَرِ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ:" مُؤْمِنٌ وَهُوَ يُصَلِّي، فَيَسْأَلُ اللَّهَ شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ" وَقَالَ فِي خَبَرِ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ:" لَا يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ وَهُوَ فِي صَلَاةٍ يَسْأَلُ اللَّهَ خَيْرًا إِلَّا آتَاهُ إِيَّاهُ".
جناب سعید بن حارث کی روایت میں ہے کہ ”نہیں موافقت کرتا مؤمن اس گھڑی کی۔“ جبکہ محمد ابراہیم کی روایت میں ہے کہ ”(نہیں موافقت کرتا اس گھڑی کی) مؤمن اس حال میں کہ وہ نماز پڑھ رہا ہو تو وہ اللہ تعالیٰ سے جو سوال کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے وہی عطا کر دیتا ہے۔“ جناب سعید بن حارث کی روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ ”اس گھڑی کی مسلم شخص موافقت کرتا ہے اس حال میں کہ وہ نماز پڑھ رہا ہوتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ سے جو بھی سوال کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے وہی عطا کر دیتا ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1736]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 935، 5294، 6400، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 852، ومالك فى (الموطأ) برقم: 363، وابن الجارود فى "المنتقى"، 311، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1726، 1728، 1729، 1735،1736، 1737، 1738، 1740، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2772، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1031، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1046، والترمذي فى (جامعه) برقم: 488، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1137، 1139، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5644، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7272»
حدیث نمبر: 1737
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، وَزِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، قَالا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نا عَبْدُ الْوَهَّابِ، نا أَيُّوبُ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ لَسَاعَةً لا يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ قَائِمٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا خَيْرًا إِلا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ". وَقَالَ بِيَدِهِ:" يُقَلِّلُهَا وَيُزَهِّدُهَا" . وَقَالَ بُنْدَارٌ: وَقَالَ بِيَدِهِ , قُلْنَا: يُزَهِّدُهَا يُقَلِّلُهَا. لَيْسَ فِي خَبَرِ ابْنِ عُلَيَّةَ" إِيَّاهُ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک جمعہ کے دن ایک ایسی گھڑی ہے کہ جو مسلمان اس گھڑی کو اس حال میں پالیتا ہے کہ وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہا ہو تو وہ اللہ تعالیٰ سے جو بھی خیر و بھلائی مانگتا ہے، اللہ اُسے وہ عطا کر دیتا ہے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ کے اشارے سے اس کے مختصر عرصہ کو بیان کیا۔ جناب بندار کی روایت میں ہے کہ ہم نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس گھڑی کو بہت مختصر بیان کر رہے تھے۔ جناب ابن علیہ کی روایت میں”ایّاہ“ کے الفاظ نہیں ہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1737]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 935، 5294، 6400، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 852، ومالك فى (الموطأ) برقم: 363، وابن الجارود فى "المنتقى"، 311، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1726، 1728، 1729، 1735، 1737، 1738، 1740، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2772، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1031، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1046، والترمذي فى (جامعه) برقم: 488، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1137، 1139، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5644، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7272»
حدیث نمبر: 1740
نا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ لَسَاعَةً لا يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ قَائِمٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا خَيْرًا إِلا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ" . قَالَ ابْنُ عَوْنٍ: وَقَالَ بِيَدِهِ عَلَى رَأْسِهِ , قُلْنَا: يُزَهِّدُهَا. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فِي الْخَبَرِ دَلالَةٌ عَلَى إِبَاحَةِ الدُّعَاءِ فِي الْقِيَامِ فِي الصَّلاةِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک جمعہ کے دن ایک گھڑی ہے، جو مسلمان بھی نماز کی حالت میں کھڑے ہوئے اس گھڑی کو پا لیتا ہے، پھر اللہ تعالیٰ سے خیر و برکت کا سوال کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اُسے وہی چیزعطا کر دیتا ہے۔“ جناب ابن عون کی روایت میں ہے کہ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ کے ساتھ اپنے سر کی طرف اشارہ کیا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے بہت تھوڑا بتا رہے تھے۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں اس بات کی دلیل ہے کہ نماز کی حالت میں کھڑے ہوکر دعا کرنا جائز ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1740]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 935، 5294، 6400، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 852، ومالك فى (الموطأ) برقم: 363، وابن الجارود فى "المنتقى"، 311، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1726، 1728، 1729، 1735، 1737، 1738، 1740، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2772، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1031، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1046، والترمذي فى (جامعه) برقم: 488، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1137، 1139، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5644، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7272»