🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (1114)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. أبواب القضاء في البيوع
خرید و فروخت میں فیصلوں کے ابواب
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 631
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الْحِمْصِيُّ ، قَالَ: ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْخَبَايِرِيِّ ، قَالَ: ثنا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عَيَّاشٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " أَيُّمَا رَجُلٌ بَاعَ سِلْعَةً فَأَدْرَكَ سِلْعَتَهُ بِعَيْنِهَا عِنْدَ رَجُلٍ أَفْلَسَ وَلَمْ يَقْبِضْ مِنْ ثَمَنِهَا شَيْئًا فَهِيَ لَهُ، فَإِنْ كَانَ قَضَاهُ مِنْ ثَمَنِهَا شَيْئًا فَمَا بَقِيَ فَهُوَ أُسْوَةُ الْغُرَمَاءِ" .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کوئی سامان (ادھار) بیچا اور اپنا وہی سامان کسی ایسے شخص کے پاس پالیا، جو مفلس ہو چکا ہے، نیز اس نے سامان کی کچھ بھی قیمت وصول نہیں کی، تو وہ سامان اسی کا ہی ہوگا۔ اگر اس نے (خریدار سے) کچھ رقم وصول کر لی ہے، تو باقی ماندہ قیمت میں وہ باقی قرض خواہوں کی طرح ہی ہوگا۔“ [المنتقى ابن الجارود/كتاب البيوع والتجارات/حدیث: 631]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «اسنادہ ضعیف: سنن ابن ماجہ: 2359، جمہور محدثین کے نزدیک اسماعیل بن عیاش کی حجازیوں سے روایت ”ضعیف“ ہوتی ہے، امام زہری مدلس ہیں، سماع کی تصریح نہیں کی۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: اسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 632
حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْفٍ ، قَالَ: ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، قَالَ: ثنا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عَيَّاشٍ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ سَوَاءً وَزَادَ: " وَأَيُّمَا امْرِئٍ هَلَكَ وَعِنْدَهُ مَالُ امْرِئٍ بِعَيْنِهِ اقْتَضَى مِنْهُ شَيْئًا أَوْ لَمْ يَقْتَضِ فَهُوَ أُسْوَةُ الْغُرَمَاءِ" .
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک اور سند کے ساتھ بھی یہی روایت مروی ہے۔ نیز اس میں یہ اضافہ ہے کہ اگر کوئی ہلاک ہو جائے اور اس کے پاس کسی دوسرے شخص کا مال بعینہ موجود ہو، دوسرے آدمی نے پہلے سے کوئی چیز لی ہو یا نہ لی ہو، تاہم وہ دوسرے قرض خواہوں کی طرح ہی ہوگا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب البيوع والتجارات/حدیث: 632]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «اسنادہ ضعیف: سنن ابی داود: 3522، سنن الدارقطنی: 30/3، اس میں امام زہری رحمہ اللہ کی تدلیس ہے۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: اسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں