الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
383. ما يقال عشية عرفة وما يستحب في الدعاء
عرفہ کی شام کیا کہا جائے گا اور کون سی دعائیں مستحب ہیں
کل مکررات: 3
ترقیم عوامۃ: 15364 ترقیم الشثری: -- 15816
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا جرير، عن منصور، عن هلال، عن ابي شعبة، قال: كنت بجنب ابن عمر بعرفة وإن ركبتي لتمس ركبته او فخذي يمس فخذه فما سمعته يزيد على هؤلاء الكلمات " لا إله لا الله , وحده لا شريك له , له الملك وله الحمد , وهو على كل شيء قدير حتى افاض من عرفة إلى جمع"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة أبي شعبة.
حضرت ابو شعبہ فرماتے ہیں کہ عرفہ میں میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پہلو میں تھا اور میرا گھٹنا ان کے گھٹنے کے ساتھ لگا ہوا تھی یا میری ران ان کی ران کے ساتھ لگی ہوئی تھی، میں نے ان سے ان کلمات سے زائد کچھ نہیں سنا، لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ یہاں تک کہ عرفات سے مزدلفہ کی طرف چل پڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15816]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31637، ترقيم محمد عوامة: 15364»
ترقیم عوامۃ: 30274 ترقیم الشثری: -- 31637
حدثنا جرير ، عن منصور ، عن هلال ، عن ابي شعبة قال: كنت بجنب ابن عمر بعرفة وإن ركبتي لتمس ركبته، او فخذي تمس فخذه، فما سمعته يزيد على هؤلاء الكلمات: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، وهو على كل شيء قدير، حتى افاض من عرفة إلى جمع.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (بن).
(٢) في [س، ط، هـ]: (فخذه).
(٣) في [ط]: (يمسى).
(٤) مجهول؛ لجهالة أبي شعبة الأشجعي البصري.
حضرت ابو شعبہ فرماتے ہیں کہ میں میدان عرفات میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پہلو میں تھا۔ اور میرا گھٹنا ان کے گھٹنے سے چھو رہا تھا، یا میری ران ان کی ران سے چھو رہی تھی، پس میں نے نہیں سنا کہ انہوں نے ان کلمات پر کچھ زیادتی کی ہو، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ یہاں تک کہ وہ میدان عرفات سے مزدلفہ کی طرف لوٹ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 31637]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15819، ترقيم محمد عوامة: 30274»
ترقیم عوامۃ: 30278 ترقیم الشثری: -- 31641
حضرت ابو شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیت اللہ کے گرد طواف کرتے ہوئے یہ کلمات پڑھ رہے تھے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 31641]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8965، 8964، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31613، ترقيم محمد عوامة: 30278»