الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
17. في الرجل إذا رفع رأسه من الركوع ما يقول
رکوع سے سر اٹھا کے کیا کہنا چاہئے؟
کل مکررات: 3
ترقیم عوامۃ: 2566 ترقیم الشثری: -- 2573
حدثنا ابو بكر، قال: نا معتمر بن سليمان، عن برد , ان مكحولا كان يقول إذا رفع راسه من الركوع:" اللهم ربنا لك الحمد ملء السماء وملء الارض وملء ما شئت من شيء بعد , اهل الثناء والحمد وخير ما قال العبد , وكلنا لك عبد لا مانع لما اعطيت ولا معطي لما منعت ولا ينفع ذا الجد منك الجد"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (مكحول).
(٢) في [أ، جـ، ك]: (الحمد).
حضرت برد فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے یہ کلمات کہا کرتے تھے: اے اللہ! تمام تعریفیں تیرے لئے ہیں، آسمان و زمین اور ان دونوں کے علاوہ جتنی بھی چیزیں تیرے علم میں ہیں انہیں بھر کر تیری تعریف ہے۔ تو تعریف اور بزرگی کا مالک ہے۔ اور تیری تعریف ان بہترین کلمات کے ساتھ جب بندے کہتے ہیں اور ہم سب تیرے بندے ہیں۔ جو چیز تو عطا کرنا چاہے اسے کوئی روک نہیں سکتا اور جو تو نہ دینا چاہے اسے کوئی دے نہیں سکتا۔ کسی آدمی کا مال و سرمایہ اور اولاد تیرے مقابلے میں اسے کوئی فائدہ نہیں دے سکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 2573]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 2566»
ترقیم عوامۃ: 6962 ترقیم الشثری: -- 7069
حدثنا حدثنا وكيع، عن هارون بن ابي إبراهيم، عن عبد الله بن عبيد بن عمير، عن ابن عباس انه كان يقول في قنوت الوتر:" لك الحمد ملء السموات السبع، وملء الارضين السبع، وملء ما بينهما من شيء بعد. اهل الثناء والمجد، احق ما قال العبد، وكلنا لك عبد، لا مانع لما اعطيت، ولا معطي لما منعت، ولا ينفع ذا الجد منك الجد"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (هارون).
(٢) في [أ، ك]: (عبد الملك)، وفي [هـ]: (عبيد اللَّه).
(٣) في [أ]: (ما منعت).
(٤) سقط من: [ب].
(٥) صحيح.
حضرت عبد اللہ بن عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما وتر کی قنوت میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے: اے اللہ! تیرے لئے ساتوں زمینیں اور ساتوں آسمان بھر کر اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے وہ سب بھر کر تعریف ہے۔ تو ہی تعریف اور بزرگی کا اہل ہے، یہ سب سے سچی بات ہے جو بندے نے کہی، اور ہم سب تیرے بندے ہیں: جو کچھ تو دینا چاہے اس سے کوئی روک نہیں سکتا، جس سے تو منع کردے وہ کوئی عطا نہیں کرسکتا، کسی مال والے کا مال تیرے مقابلے میں اس کے کسی کام نہیں آسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 7069]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31688، ترقيم محمد عوامة: 6962»
ترقیم عوامۃ: 30325 ترقیم الشثری: -- 31688
حدثنا وكيع ، عن هارون بن إبراهيم ، عن عبد الله بن عبيد بن عمير عن ابن عباس انه كان يقول في قنوت الوتر: لك الحمد ملء السماوات السبع، وملء الارضين السبع، [وملء ما] بينهما من شيء بعد، اهل الثناء والمجد، احق ما قال العبد - كلنا لك عبد -: لا مانع لما اعطيت، ولا معطي لما منعت، ولا ينفع ذا الجد منك الجد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [جـ، ك]: (أبي).
(٢) في [أ، هـ]: (ملأ).
(٣) في [هـ]: (الأرض).
(٤) صحيح.
حضرت عبد اللہ بن عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما قنوت وتر میں یہ دعا پڑھتے تھے: تیری تعریف ہے ساتوں آسمانوں اور ساتوں زمینوں اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے وہ بھر کر، اور جو چیز اس کے بعد ہے اس کی مقدار بھر کر تیری تعریف، بڑائی اور شرف والا ہے تو۔ اور جو جو بندوں نے کہا۔ اور ہم سب تیرے ہی بندے ہیں۔ ان میں سب سے درست بات یہ ہے کہ جو نعمت تو بخش دے اس کا کوئی روکنے والا نہیں اور جو تو روک لے اس کا دینے والا کوئی نہیں۔ اور تیرے سامنے کسی مرتبہ والے کا مرتبہ کچھ کام نہیں دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصلوات/حدیث: 31688]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7070، ترقيم محمد عوامة: 30325»