الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
83. في الرجل يكتب: أما بعد
اس آدمی کا بیان جو خط میں ’’اما بعد‘‘ لکھے
کل مکررات: 2
ترقیم عوامۃ: 26365 ترقیم الشثری: -- 27516
حدثنا مروان بن معاوية ، عن محمد بن سوقة قال: اتيت نعيم بن ابي هند ، فاخرج إلي صحيفة فإذا فيها: من ابي عبيدة بن الجراح ومعاذ بن جبل إلى عمر بن الخطاب سلام عليك، اما بعد: فكتب إليهما: من عمر بن الخطاب إلى ابي عبيدة بن الجراح ومعاذ بن جبل سلام عليكما، اما بعد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: زيادة (اللَّه).
(٢) في [أ]: (لهما).
(٣) في [ز]: زيادة (اللَّه).
(٤) نعيم لا يروي عن أحد من الصحابة.
حضرت محمد بن سوقہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت نعیم بن ابی ھند کے پاس آیا تو آپ نے مجھے ایک صحیفہ نکال کر دکھایا اس میں یوں لکھا ہوا تھا۔ ابو عبیدہ بن جراح اور معاذ بن جبل کی جانب سے حضرت عمر بن خطاب کی طرف۔ آپ پر سلامتی ہو۔ اما بعد: حمدو صلوۃ کے بعد اور پھر جب حضرت عمر نے ان دونوں کو خط کا جواب لکھا تو وہ یوں تھا۔ عمر بن خطاب کی جانب سے حضرت ابو عبیدہ بن جراح اور حضرت معاذ بن جبل کی طرف، تم دونوں پر سلام ہو، اما بعد۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27516]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 37169، والطبراني فى «الكبير» برقم: 45، ترقيم محمد عوامة: 26365»
ترقیم عوامۃ: 35592 ترقیم الشثری: -- 37170
حدثنا مروان بن معاوية ، عن محمد بن سوقة قال: اتيت نعيم بن ابي هند ، فاخرج إلي صحيفة فإذا فيها: من ابي عبيدة بن الجراح ومعاذ بن جبل إلى عمر بن الخطاب: سلام عليك، اما بعد، فإنا عهدناك وامر نفسك لك مهم، واصبحت وقد وليت امر هذه الامة احمرها واسودها، يجلس بين يديك الشريف والوضيع، والعدو والصديق، ولكل حصته من العدل، فانظر كيف انت عند ذلك يا عمر، فإنا نحذرك يوما تعنو فيه الوجوه، وتجف فيه القلوب، وتقطع فيه الحجج، ملك قهرهم بجبروته، والخلق داخرون له، يرجون رحمته ويخافون عقابه، وإنا كنا نحدث ان امر هذه الامة سيرجع في آخر زمانها: ان يكون إخوان العلانية اعداء السريرة، وإنا نعوذ بالله ان ينزل كتابنا إليك سوى المنزل الذي نزل من قلوبنا، فإنا كتبنا به نصيحة لك، والسلام عليك.
فكتب إليهما: من عمر بن الخطاب إلى ابي عبيدة ومعاذ بن جبل: سلام عليكما، اما بعد: فإنكما كتبتما إلي تذكران انكما عهدتماني وامر نفسي لي مهم، واني قد اصبحت قد وليت امر هذه الامة احمرها واسودها، يجلس بين يدي الشريف والوضيع، والعدو والصديق، ولكل حصته من ذلك، وكتبتما: فانظر كيف انت عند ذلك يا عمر، وإنه لا حول ولا قوة عند ذلك لعمر إلا بالله، وكتبتما تحذراني ما حذرت به الامم قبلنا، وقديما كان اختلاف الليل والنهار بآجال الناس يقربان كل بعيد، ويبليان كل جديد، وياتيان بكل موعود، حتى يصير الناس إلى منازلهم من الجنة والنار، وكتبتما تذكران انكما كنتما تحدثان ان امر هذه الامة سيرجع في آخر زمانها: ان يكون إخوان العلانية اعداء السريرة، ولستم باولئك، ليس هذا بزمان ذلك، وإن ذلك زمان تظهر فيه الرغبة والرهبة، تكون رغبة بعض الناس إلى بعض لصلاح دنياهم، ورهبة بعض الناس من بعض، كتبتما به نصيحة تعظاني بالله ان انزل كتابكما سوى المنزل الذي نزل من قلوبكما، وانكما كتبتما به وقد صدقتما، فلا تدعا الكتاب إلي فإنه لا غنى بي عنكما، والسلام عليكما.
فكتب إليهما: من عمر بن الخطاب إلى ابي عبيدة ومعاذ بن جبل: سلام عليكما، اما بعد: فإنكما كتبتما إلي تذكران انكما عهدتماني وامر نفسي لي مهم، واني قد اصبحت قد وليت امر هذه الامة احمرها واسودها، يجلس بين يدي الشريف والوضيع، والعدو والصديق، ولكل حصته من ذلك، وكتبتما: فانظر كيف انت عند ذلك يا عمر، وإنه لا حول ولا قوة عند ذلك لعمر إلا بالله، وكتبتما تحذراني ما حذرت به الامم قبلنا، وقديما كان اختلاف الليل والنهار بآجال الناس يقربان كل بعيد، ويبليان كل جديد، وياتيان بكل موعود، حتى يصير الناس إلى منازلهم من الجنة والنار، وكتبتما تذكران انكما كنتما تحدثان ان امر هذه الامة سيرجع في آخر زمانها: ان يكون إخوان العلانية اعداء السريرة، ولستم باولئك، ليس هذا بزمان ذلك، وإن ذلك زمان تظهر فيه الرغبة والرهبة، تكون رغبة بعض الناس إلى بعض لصلاح دنياهم، ورهبة بعض الناس من بعض، كتبتما به نصيحة تعظاني بالله ان انزل كتابكما سوى المنزل الذي نزل من قلوبكما، وانكما كتبتما به وقد صدقتما، فلا تدعا الكتاب إلي فإنه لا غنى بي عنكما، والسلام عليكما.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) في [أ، ب]: (أجلس).
(٤) في [هـ]: (بكل).
(٥) في [جـ، ط، هـ]: (حصة).
(٦) في [هـ]: (تحف).
(٧) في [ط، هـ]: (تملك).
(٨) في [ع]: (عذابه).
(٩) في [هـ]: (إلى).
(١٠) في [س]: (فإنا).
(١١) سقط من: [أ، ب].
(١٢) في [ط، هـ]: (حصة).
(١٣) في [جـ، س]: (إلا باللَّه العلي العظيم عند ذلك لعمر إلا باللَّه).
(١٤) في [ع]: (ذاك).
(١٥) سقط من: [أ، ب].
(١٦) سقط من: [ط، هـ].
(١٧) سقط من: [أ، ب].
(١٨) منقطع؛ نعيم بن أبي هند لا يروي عن عمر ولا معاذ ولا أبي عبيدة، أخرجه أبو نعيم في الحلية ١/ ٢٣٨، والطبراني ٢٠/ (٤٥)، وابن عساكر ٦٥/ ٦٨.
حضرت محمد بن سوقہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت نعیم بن ابی ہند کے پاس آیا تو انہوں نے مجھے ایک صحیفہ نکال کر دکھایا۔ اس میں یہ لکھا ہوا تھا۔ ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی طرف سے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی طرف یہ خط ہے۔ آپ پر سلامتی ہو۔ اما بعد! ہم آپ کو اس حال میں جانتے تھے کہ آپ کے لیے آپ کی اپنی ذات کا معاملہ بہت اہم تھا۔ آپ اس وقت ایسی حالت میں ہیں کہ آپ کو اس امت کے سرخ اور سیاہ پر اختیار حاصل ہوا ہے۔ آپ کے سامنے شریف اور گھٹیا آدمی بیٹھتا ہے اور دوست، دشمن بیٹھتا ہے۔ اور ہر ایک کو انصاف میں اس کا حصہ ملتا ہے۔ اے عمر رضی اللہ عنہ! پس آپ دیکھیں کہ اس وقت آپ کیسے ہو؟ کیونکہ ہم آپ کو اس دن سے ڈراتے ہیں جس دن چہرے جھکے ہوں گے اور دل خشک ہوچکے ہوں گے اور اس دن دلیلیں کاٹ دی جائیں گی۔ ایک بادشاہ ہوگا جو لوگوں پر اپنی جبروت کی وجہ سے غالب ہوگا۔ اور مخلوق اس کے لیے ذلیل ہوگی۔ اپنے رب کی رحمت کی امید کرتے ہوں گے اور اس کے عذاب سے خوف کرتے ہوں گے۔ اور ہمیں یہ بات بیان کی جاتی تھی کہ اس امت کے آخر کا معاملہ اس طرح سے لوٹے گا کہ وہ علانیہ طور پر بھائی اور خلوت کے دشمن ہوں گے۔ اور ہم اس بات سے اللہ کی پناہ پکڑتے ہیں کہ ہمارا یہ آپ کو خط، اس جگہ کے علاوہ اترے جس جگہ ہمارے دلوں سے اترا ہے۔ کیونکہ ہم نے آپ کو صرف خیر خواہی کے لیے لکھا ہے۔ والسلام علیک پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کو تحریر فرمایا: عمر بن خطاب کی طرف سے حضرت ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ اور حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے نام۔ آپ دونوں کو سلام ہو۔ اما بعد! تم نے میری طرف خط لکھا ہے اور مجھے یہ بات یاد دلائی ہے کہ تم مجھے اس حال میں جانتے تھے کہ میرے لیے میری ذات کا معاملہ بہت اہم تھا اور یہ کہ میں ایسی حالت میں ہوں کہ مجھے اس امت کے سرخ و سیاہ پر اختیار حاصل ہے۔ میرے سامنے شریف اور ذلیل آدمی بیٹھتا ہے اور دوست، دشمن بیٹھتا ہے۔ اور ہر ایک کے لیے اس میں سے حصہ ہے۔ اور تم نے مجھے یہ بات بھی لکھی ہے کہ اے عمر! تم خیال رکھو کہ اس وقت تم کیسے رہتے ہو؟ ایسے وقت میں عمر کے پاس اللہ کی طاقت اور قوت کے علاوہ کسی شے کا سہارا نہیں ہے۔ اور تم نے میری طرف خط لکھ کر مجھے اس بات سے ڈرایا جس سے ہم سے پہلی امتوں کو ڈرایا گیا۔ اور زمانہ قدیم سے یہ دستور ہے کہ گردش لیل ونہار لوگوں کی اجل کے ساتھ ہر دور کو قریب کردیتی ہے اور ہر جدید کو بوسیدہ کردیتی ہے۔ اور ہر موعود کو حاضر کردیتی ہے۔ یہاں تک کہ لوگ جنت یا جہنم میں اپنی منازل کو لوٹ جاتے ہیں اور تم نے یہ بات لکھ کر بھی مجھے یاد دہانی کروائی کہ تمہیں یہ بات بیان کی جاتی تھی کہ اس امت کا معاملہ آخر زمانہ میں اس طرف لوٹے گا کہ یہ ظاہری طور پر بھائی ہوں گے اور خلوت کے دشمن ہوں گے لیکن تم لوگ ایسے نہیں ہو اور یہ زمانہ بھی وہ نہیں ہے۔ یہ وہ زمانہ ہوگا جس میں خوف اور شوق ظاہر ہوگا۔ بعض لوگوں کا شوق بعض لوگوں کی طرف اپنی دنیا کی بہتری کے لیے ہوگا اور بعض لوگوں سے بعض کا خوف ہوگا۔ تم نے مجھے یہ خط لکھ کر خدا کے نام پر وصیت کی کہ یہ خط اسی جگہ اترے جس جگہ تمہارے دلوں سے اترا ہے۔ تم لوگوں نے یہ خط خیر خواہی کے طور پر خدا کا واسطہ دے کر نصیحت کرتے ہوئے لکھا ہے اور تم نے سچ کہا ہے۔ پس تم مجھے خط لکھنا نہ چھوڑنا کیونکہ میرے لیے تمہارے بغیر چارہ کار نہیں ہے۔ والسلام علیکما [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 37170]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع؛ نعيم بن أبي هند لا يروي عن عمر ولا معاذ ولا أبي عبيدة .»
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 27517، والطبراني فى «الكبير» برقم: 45، ترقيم محمد عوامة: 35592»
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 27517، والطبراني فى «الكبير» برقم: 45، ترقيم محمد عوامة: 35592»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع