الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
51. كتاب ذكر الله ﷿
اللہ عزوجل کے ذکر کرنے کے ثواب کا بیان
کل مکررات: 2
ترقیم عوامۃ: 30084 ترقیم الشثری: -- 31444
حدثنا يزيد بن هارون اخبرنا محمد بن عمرو ، عن محمد بن إبراهيم قال: قال عبادة بن الصامت : لان اكون في قوم يذكرون الله من حين يصلون الغداة إلى حين تطلع الشمس، احب إلي من ان اكون على متون الخيل اجاهد في سبيل الله إلى ان تطلع الشمس، ولان اكون في قوم يذكرون الله من حين يصلون العصر حتى تغرب الشمس، احب إلي من ان اكون على متون الخيل، اجاهد في سبيل الله حتى تغرب الشمس.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (يطلع).
(٢) سقط من: [أ، ط، هـ].
(٣) منقطع؛ محمد بن إبراهيم لم يسمع من عبادة.
حضرت محمد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبادہ بن الصامت نے ارشاد فرمایا کہ میں ایسے لوگوں میں بیٹھوں جو صبح کی نماز سے لے کر سورج کے طلوع ہونے تک ذکر کرتے ہیں یہ مجھے زیادہ پسند ہے اس بات سے کہ میں گھوڑے کی پشت پر بیٹھ کر اللہ کے راستہ میں سورج کے طلوع ہونے تک جہاد کروں۔ اور میں ایسے ہی لوگوں میں رہوں جو عصر کی نماز سے لے کر سورج غروب ہونے تک ذکر کرتے ہیں یہ مجھے زیادہ پسند ہے اس بات سے کہ میں گھوڑے کی پشت پر بیٹھ کر سورج غروب ہونے تک اللہ کے راستہ میں جہاد کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31444]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 37801، ترقيم محمد عوامة: 30084»
ترقیم عوامۃ: 36218 ترقیم الشثری: -- 37802
حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا محمد بن عمرو ، عن محمد بن إبراهيم قال: قال عبادة بن الصامت : لان اكون في قوم يذكرون الله من حين يصلون الغداة إلى ان تطلع الشمس، احب إلي من ان اكون على متون الخيل اجاهد في سبيل الله إلى ان تطلع الشمس، ولان اكون في قوم يذكرون الله من حين يصلون العصر حتى تغرب الشمس، احب إلي من ان اكون على متون الخيل اجاهد في سبيل الله حتى تغرب الشمس.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: زيادة (و).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [هـ]: (فقال).
(٤) في [س]: (حيث).
(٥) سقط من: [ع].
(٦) منقطع؛ محمد بن إبراهيم لا يروي عن عبادة.
حضرت محمد بن ابراہیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبادہ بن صامت فرماتے ہیں کہ اگر میں ایسے لوگوں میں ہوں جو صبح کی نماز پڑھنے سے لے کر طلوع آفتاب تک اللہ کا ذکر کریں تو مجھے یہ بات اس سے زیادہ پسند ہے کہ میں گھوڑوں کی پشت پر ہوں اور طلوع آفتاب تک راہ خدا میں جہاد کرتا رہوں۔ اور اگر میں ایسے لوگوں میں ہوں جو عصر کی نماز پڑھنے سے لے کر غروب آفتاب تک اللہ کا ذکر کریں تو مجھے یہ بات ا س سے زیادہ محبوب ہے کہ میں گھوڑوں کی پشت پر سوار ہو کر غروب آفتاب تک راہ خدا میں جہاد کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 37802]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31444، ترقيم محمد عوامة: 36218»