الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
88. ما يدعو به الرجل إذا صعد على الصفا والمروة
جب کوئی شخص صفا اور مروہ پر چڑھے تو یوں دعا کرے
کل مکررات: 4
ترقیم عوامۃ: 14717 ترقیم الشثری: -- 15111
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا ابن نمير، عن عبيد الله، عن نافع، عن ابن عمر ، انه كان " إذا صعد على الصفا استقبل البيت، ثم كبر ثلاثا , ثم قال: لا إله إلا الله وحده لا شريك له , له الملك , وله الحمد , وهو على كل شيء قدير , يرفع بها صوته ثم يدعو قليلا , ثم يفعل ذلك على المروة حتى يفعل ذلك سبع مرات , فيكون التكبير واحدا وعشرين تكبيرة، فما يكاد يفرغ حتى يشق علينا , ونحن شباب"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [ن]: (عبد).
(٣) في [أ، ب، جـ، ص، ز]: زيادة (إذا).
(٤) في [جـ، ص]: زيادة (المنبر).
(٥) في [أ، ب، ن]: (واحدًا).
(٦) في [ص]: (تكبير).
(٧) في [ص]: (تفرع).
(٨) في [ص]: (تشق).
(٩) صحيح.
حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جب صفا پر چڑھتے تو کعبہ کی طرف رخ کرتے پھر تین تکبیریں پڑھتے اور پھر یہ دعا پڑھتے: لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ، اپنی آواز بلند کردیتے اور پھر تھوڑی سے دعا فرماتے، پھر مروہ پر یہی عمل کرتے، یہاں تک کہ سات چکروں میں سات دفعہ یہ عمل کرتے، پس اکیس تکبیریں بن جاتیں، پس ابھی وہ فراغت کے قریب بھی نہیں ہوتے تھے کہ ہم پہلے ہی تھک جاتے تھے۔ حالانکہ ہم جوان تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 15111]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9439، 9443، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 16411، 31618، ترقيم محمد عوامة: 14717»
ترقیم عوامۃ: 15925 ترقیم الشثری: -- 16408
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب کوہ صفا پر چڑھتے تو بیت اللہ کی طرف رخ کر کے تین بار تکبیر کہتے اور یہ دعا پڑھتے، لاَ إلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ یہ پڑھتے وقت آواز بلند کرلیتے پھر اس کے بعد لمبی دعا مانگتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 16408]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9439، 9443، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15114، 31618، ترقيم محمد عوامة: 15925»
ترقیم عوامۃ: 30255 ترقیم الشثری: -- 31618
حدثنا عبد الله بن نمير ، عن عبيد الله ، عن نافع عن ابن عمر انه كان إذا صعد على الصفا استقبل البيت، ثم كبر ثلاثا، ثم قال: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، يرفع بها صوته ثم يدعو قليلا، ثم يفعل ذلك على المروة، حتى يفعل ذلك سبع مرات، فيكون التكبير واحدا وعشرين تكبيرة، فما يكاد يفرغ حتى يشق علينا ونحن شباب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [جـ]: (يفعلن).
(٣) في [هـ]: (إحدى).
(٤) صحيح.
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب صفا پہاڑی پر چڑھتے تو بیت اللہ کی طرف رخ کرتے پھر تین مرتبہ تکبیر کہتے پھر یہ کلمات پڑھتے: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، اور ان کلمات میں اپنی آواز کو بلند فرماتے۔ پھر تھوڑی دیر دعا کرتے، پھر یہی عمل مروہ پہاڑی پر بھی فرماتے یہاں تک کہ سات مرتبہ ایسے چکر لگاتے، تو تکبیر کی تعداد اکیس بن جاتی، ہم نوجوان ہونے کے باوجود فارغ ہونے کے قریب بہت زیادہ تھک جاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31618]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9439، 9443، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15114، 16411، ترقيم محمد عوامة: 30255»
ترقیم عوامۃ: 30278 ترقیم الشثری: -- 31641
حضرت ابو شعبہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیت اللہ کے گرد طواف کرتے ہوئے یہ کلمات پڑھ رہے تھے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31641]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8965، 8964، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31613، ترقيم محمد عوامة: 30278»