🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32327 ترقیم الشثری: -- 33830
حدثنا عفان، حدثنا وهيب، حدثنا عمرو بن يحيى ، عن عباد بن تميم ، عن عبد الله بن زيد قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم للانصار: إنكم ستلقون بعدي اثرة ؛ فاصبروا حتى تلقوني على الحوض.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٣٣٠)، ومسلم (١٠٦١).

حضرت عبد اللہ بن زید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار سے فرمایا کہ تم عنقریب میرے بعد ترجیح دیکھو گے، پس صبر کرو یہاں تک کہ حوض پر مجھ سے ملو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33830]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4330، 7245، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1061، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13067، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16733، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34546، 39775، ترقيم محمد عوامة: 32327»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33036 ترقیم الشثری: -- 34547
حدثنا عفان قال: حدثنا وهيب قال: حدثنا عمرو بن يحيى ، عن عباد بن تميم ، عن عبد الله بن زيد قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لولا الهجرة لكنت امرا من الانصار، ولو سلك الناس واديا او شعبا لسلكت وادي الانصار وشعبهم، الانصار شعار، والناس دثار، وإنكم ستلقون بعدي اثرة، فاصبروا حتى تلقوني على الحوض.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ البخاري (٤٣٣٠)، ومسلم (١٠٦١).
حضرت عبد اللہ بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر ہجرت اہم معاملہ نہ ہوتا تو میں بھی انصار ہی میں سے ایک شخص ہوتا۔ اگر لوگ کسی ایک وادی یا گھاٹی میں چلیں، تو میں انصار کی وادی یا گھاٹی میں چلوں گا۔ انصار میرے لیے کپڑے کے اندرونی حصہ کی طرح ہیں۔ اور باقی لوگ میرے لیے کپڑے کے بیرونی حصہ کی طرح ہیں۔ اور بیشک عنقریب تم لوگ دیکھو گے کہ دوسروں کو تم پر ترجیح دی جائے گی۔ پس تم صبر کرنا یہاں تک کہ تم مجھ سے حوض کوثر پر ملاقات کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34547]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4330، 7245، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1061، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13067، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16733، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33829، 39775، ترقيم محمد عوامة: 33036»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38156 ترقیم الشثری: -- 39776
حدثنا عفان حدثنا وهيب حدثنا عمرو بن يحيى عن عباد بن تميم عن عبد الله بن زيد قال: لما افاء الله على رسوله يوم حنين ما افاء قسم في الناس في المؤلفة قلوبهم، ولم يقسم ولم يعط الانصار شيئا، فكانهم وجدوا إذ لم يصبهم ما اصاب الناس فخطبهم فقال: يا معشر الانصار، الم اجدكم ضلالا فهداكم الله بي؟ وكنتم متفرقين فجمعكم الله بي؟ وعالة فاغناكم الله بي؟ قال: كلما قال شيئا قالوا: الله ورسوله امن، قال: فما يمنعكم ان تجيبوا؟ قالوا: الله ورسوله امن: قال: لو شئتم قلتم: جئتنا كذا وكذا، اما ترضون ان يذهب الناس بالشاء والبعير وتذهبون برسول الله إلى رحالكم، لولا الهجرة لكنت امرا من الانصار، لو سلك الناس واديا او شعبا لسلكت وادي الانصار وشعبهم، الانصار شعار والناس دثار، وإنكم ستلقون بعدي اثرة فاصبروا حتى تلقوني على الحوض.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ي]: (أخبرنا).
(٢) في [أ، ب]: (أخبرنا).
(٣) في [جـ، ي]: زيادة ﷺ.
(٤) في [أ]: (لولى).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٣٣٠)، ومسلم (١٠٦١).

حضرت عبد اللہ بن زید سے روایت ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو غزوہ حنین میں جو مال غنیمت میں دینا مقصود تھا وہ عطا فرمایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ مال لوگوں میں اور مؤلفۃ القلوب میں تقسیم فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انصار میں کوئی مال بھی تقسیم نہیں فرمایا اور ان کو نہیں دیا۔ اس پر گویا جب انہیں حصہ نہیں ملا تو انہوں نے محسوس کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو خطبہ ارشاد فرمایا اور کہا۔ ”اے گروہ انصار! کیا میں نے تمہیں گمراہ نہیں پایا تھا پھر اللہ تعالیٰ نے تمہیں میرے ذریعہ سے ہدایت بخشی اور تم لوگ پراگندہ و منتشر تھے پھر اللہ تعالیٰ نے تمہیں میرے ذریعہ سے اکٹھا فرمایا۔ اور کیا میں نے تمہیں تنگدست نہیں پایا تھا کہ پھر اللہ تعالیٰ نے تمہیں میرے ذریعہ سے غنی کردیا۔“ راوی کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بھی کوئی بات پوچھتے تو صحابہ جوا ب میں کہتے: اللہ اور اس کے رسول زیادہ بڑے محسن ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں جواب دینے سے کیا چیز مانع ہے؟ صحابہ نے عرض کیا۔ اللہ اور اس کے رسول زیادہ بڑے محسن ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم چاہو تو یوں کہو۔ آپ ایسی ایسی حالت میں ہمارے پاس آئے تھے۔ کیا تم اس بات پر راضی نہیں ہو کہ لوگ تو بکریاں اور اونٹ لے جائیں اور تم اپنے کجاو وں کی طرف اللہ کے رسول کو لے جاؤ؟ اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں بھی انصار میں سے ایک آدمی ہوتا۔ اگر سب لوگ ایک وادی یا گھاٹی میں چلیں تو میں انصار کی وادی یا گھاٹی میں چلوں گا۔ انصار لوگ جسم سے متصل کپڑے (کی مانند) ہیں اور بقیہ لوگ جسم سے اوپر کے کپڑے (کی مانند) ہیں۔ تم لوگ میرے بعد ترجیح نفس کا مشاہدہ کرو گے لیکن تم صبر کرنا، یہاں تک کہ تم میرے ساتھ حوض پر آ ملو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 39776]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4330، 7245، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1061، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13067، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16733، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33829، 34546، ترقيم محمد عوامة: 38156»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں