الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
29. ما قالوا: في الرجل يسلم ثم يرتد ما يصنع به؟
اس آدمی کا بیان جو اسلام لے آئے پھر مرتد ہوجائے اس کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے گا
کل مکررات: 2
ترقیم عوامۃ: 9922 ترقیم الشثری: -- 10091
حدثنا حدثنا شريك، عن إبراهيم بن مهاجر، عن إبراهيم، قال: قال ابو بكر : " لو منعوني ولو عقالا مما اعطوا رسول الله صلى الله عليه وسلم لجاهدتهم" قال: ثم تلا: وما محمد إلا رسول قد خلت من قبله الرسل افإن مات او قتل انقلبتم على اعقابكم سورة آل عمران آية 144
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك أبا بكر.
حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق نے ارشاد فرمایا: اگر وہ لوگ مجھے رسی کا ایک ٹکڑا ادا کرنے سے بھی انکار کریں جو وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیا کرتے تھے میں ان سے ضرور جہاد کروں گا، پھر آپ نے یہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی: محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نہیں ہیں مگر رسول، تحقیق ان سے پہلے بھی رسول گذر چکے، کیا اگر یہ مرجائیں یا قتل کردیئے جائیں تم اپنی ایڑیوں کے بل واپس پلٹ جاؤ گے“۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 10091]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 900، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 11067، 34926، ترقيم محمد عوامة: 9922»
ترقیم عوامۃ: 33403 ترقیم الشثری: -- 34927
حدثنا شريك ، عن إبراهيم بن مهاجر ، عن إبراهيم ان ابا بكر قال: لو منعوني عقالا مما اعطوا رسول الله صلى الله عليه وسلم لجاهدتهم، ثم تلا: وما محمد إلا رسول قد خلت من قبله الرسل إلى آخر الآية.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (لو منعوني).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك أبا بكر.
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر یہ لوگ مجھے اونٹ کی رسی دینے سے بھی رکیں گے جو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا کرتے تھے تو میں ضرور ان سے جہاد کروں گا۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔ ترجمہ: اور نہیں ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم سوائے رسول کے۔ اور تحقیق ان سے پہلے بہت سے رسول گزر چکے۔ آیت کے آخرتک آپ رضی اللہ عنہ نے تلاوت فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 34927]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 900، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10092، 11067، ترقيم محمد عوامة: 33403»