🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
92. في قتال العدو: أي ساعة (يستحب)
دشمن سے لڑائی کرنے کا بیان کہ کس وقت قتال کرنا مستحب ہے
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19856 ترقیم الشثری: -- 20661
حدثنا يعلى بن عبيد حدثنا ابو حيان عن شيخ من اهل المدينة قال: كان بيني وبين كاتب عبيد الله بن زياد صداقة معروفة، فطلبت إليه ان ينسخ لي رسالة عبد الله بن ابي اوفى إلى عبيد الله قال: فنسخها لي، فكان فيها: ان عبد الله بن ابي اوفى روى عن رسول الله صلى الله عليه وسلم انه قال: لا تسالوا لقاء العدو، فإذا لقيتموهم فاصبروا واعلموا ان الجنة تحت ظلال السيوف، وكان ينتظر فإذا زالت الشمس نهد إلى عدوه ويقول: اللهم منزل الكتاب ومجري السحاب وهازم الاحزاب، اللهم اهزمهم وانصرنا عليهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [ط، هـ]: (حبان).
(٣) في [س]: (ينسح).
(٤) في [ط]: (إلي).
(٥) في [أ، ب، س، ز، ط، ك]: (ابن).
(٦) في [س]: (أزالت).
(٧) في [ك]: (نهد).
(٨) سقط من: [أ، ب، جـ، ز، ك].
(٩) سقط من: [جـ، س، ط، ك].
(١٠) مجهول؛ لإبهام كاتب عبد اللَّه، أخرجه أحمد (١٩١١٤)، وعبد الرزاق (٩٥١٥)، وسعيد بن منصور (٢٥١٨)، والطبراني في الدعاء (١٠٦٩)، وأصله عند البخاري (٢٨١٨)، ومسلم (١٧٤٢).

مدینہ منورہ کے ایک شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرے اور عبید اللہ بن زیاد کے ایک کاتب کے درمیان گہری دوستی تھی۔ میں نے اس سے کہا مجھے حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کے عبید اللہ بن زیاد کی طرف لکھے گئے ایک خط کا نسخہ بنا دے۔ اس نے مجھے اس کا نسخہ بنا کردیا تو اس میں تھا: حضرت عبد اللہ ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دشمن سے نبرد آزما ہونے کی دعا نہ مانگو، جب دشمن سے سامنا ہوجائے تو ثابت قدم رہو۔ یاد رکھو جنت تلواروں کے سائے کے نیچے ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول یہ تھا کہ زوال کے وقت تک انتظار فرماتے جب سورج زائل ہوجاتا تو دشمن پر حملہ کرتے اور فرماتے:: اے اللہ! تو کتاب کو نازل کرنے والا ہے۔ تو بادلوں کو برسانے والا ہے، تو لشکروں کو شکست دینے والا ہے، انہیں شکست دے دے اور ہماری مدد فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 20661]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لإبهام كاتب عبد اللَّه .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2818، 2833، 2965، 3024، 7237، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1742، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2426، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2631، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2518، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18154، 18530، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19420، 19448، والبزار فى «مسنده» برقم: 3358، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9514، 9515، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35290، 35661، ترقيم محمد عوامة: 19856»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33752 ترقیم الشثری: -- 35291
حدثنا يعلى بن عبيد قال: حدثنا ابو حيان عن شيخ من اهل المدينة قال: كان بيني وبين كاتب عبيد الله صداقة ومعرفة، فكتبت إليه ان ينسخ لي رسالة عبد الله بن ابي اوفى فقال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تسالوا لقاء العدو، وإذا لقيتموهم فاصبروا، واعلموا ان الجنة تحت ظلال السيوف، وكان ينتظر، فإذا زالت الشمس نهد إلى عدوه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (نا).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (عبد اللَّه).
(٣) في [أ، ب]: (حداثة).
(٤) مجهول؛ لإبهام الشيخ المدني، أخرجه أحمد (١٩١١٤)، وعبد الرزاق (٩٥١٥)، وسعيد بن منصور (٢٥١٨)، والطبراني في الدعاء (١٠٦٩)، وأصله عند البخاري (٣٠٢٤)، ومسلم (١٧٤٢).

حضرت ابو حیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مدینہ منورہ کے ایک شیخ نے فرمایا: کہ میرے اور حضرت عبید اللہ کے کاتب کے درمیان دوستی اور جان پہچان تھی۔ میں نے اس کی طرف خط لکھا کہ وہ مجھے حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کا وہ خط لکھ دے جس میں انہوں نے فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ تم دشمن سے ملاقات کا سوال مت کرو۔ اور جب تمہاری دشمن سے ملاقات ہوجائے تو صبر کرو، اور جان لو کہ بیشک جنت تلواروں کے سائے کے نیچے ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم انتظار فرماتے تھے۔ جب سورج ڈھل جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دشمن پر حملہ فرما دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35291]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لإبهام الشيخ المدني .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2818، 2833، 2965، 3024، 7237، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1742، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2426، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2631، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2518، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18154، 18530، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19420، 19448، والبزار فى «مسنده» برقم: 3358، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9514، 9515، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 20663، 35661، ترقيم محمد عوامة: 33752»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں