🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
130. في قنوت الوتر من الدعاء
وتروں میں دعائے قنوت پڑھنے کا بیان
کل مکررات: 4
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 2559 ترقیم الشثری: -- 2566
حدثنا ابو بكر، قال: نا هشيم، انا هشام ، عن قيس بن سعد ، عن عطاء ، عن ابن عباس ، ان النبي صلى الله عليه وسلم كان إذا رفع راسه من الركوع قال:" اللهم ربنا لك الحمد ملء السموات وملء الارض وملء ما شئت من شيء بعد اهل الثناء والمجد , لا مانع لما اعطيت ولا معطي لما منعت ولا ينفع ذا الجد منك الجد"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [أ، د، هـ].
(٢) في [أ، جـ، ك]: (الحمد).
(٣) صحيح، أخرجه مسلم (٤٧٨)، وأحمد (٢٤٩٨).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب رکوع سے سر اٹھاتے تو یہ کلمات کہا کرتے تھے: اے اللہ! تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں، آسمان و زمین اور ان دونوں کے علاوہ جتنی بھی چیزیں تیرے علم میں ہیں انہیں بھر کر تیری تعریف ہے۔ تو تعریف اور بزرگی کا مالک ہے۔ جو چیز تو عطا کرنا چاہے اسے کوئی روک نہیں سکتا اور جو تو نہ دینا چاہے اسے کوئی دے نہیں سکتا۔ کسی آدمی کا مال و سرمایہ اور اولاد تیرے مقابلے میں اسے کوئی فائدہ نہیں دے سکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 2566]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 478، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1906، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1065 / 1، 1066 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 657، 658، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2649، 2650، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2479، 2529، 2530، 2539، 2546، 3142، 3567، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2538، 2546، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 628، 635، والبزار فى «مسنده» برقم: 4964، 5147، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2908، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1428، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5165، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11347، 12503، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8213، ترقيم محمد عوامة: 2559»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 2566 ترقیم الشثری: -- 2573
حدثنا ابو بكر، قال: نا معتمر بن سليمان، عن برد , ان مكحولا كان يقول إذا رفع راسه من الركوع:" اللهم ربنا لك الحمد ملء السماء وملء الارض وملء ما شئت من شيء بعد , اهل الثناء والحمد وخير ما قال العبد , وكلنا لك عبد لا مانع لما اعطيت ولا معطي لما منعت ولا ينفع ذا الجد منك الجد"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (مكحول).
(٢) في [أ، جـ، ك]: (الحمد).

حضرت برد فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول رکوع سے سر اٹھاتے ہوئے یہ کلمات کہا کرتے تھے: اے اللہ! تمام تعریفیں تیرے لئے ہیں، آسمان و زمین اور ان دونوں کے علاوہ جتنی بھی چیزیں تیرے علم میں ہیں انہیں بھر کر تیری تعریف ہے۔ تو تعریف اور بزرگی کا مالک ہے۔ اور تیری تعریف ان بہترین کلمات کے ساتھ جب بندے کہتے ہیں اور ہم سب تیرے بندے ہیں۔ جو چیز تو عطا کرنا چاہے اسے کوئی روک نہیں سکتا اور جو تو نہ دینا چاہے اسے کوئی دے نہیں سکتا۔ کسی آدمی کا مال و سرمایہ اور اولاد تیرے مقابلے میں اسے کوئی فائدہ نہیں دے سکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 2573]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 2566»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 6962 ترقیم الشثری: -- 7069
حدثنا حدثنا وكيع، عن هارون بن ابي إبراهيم، عن عبد الله بن عبيد بن عمير، عن ابن عباس انه كان يقول في قنوت الوتر:" لك الحمد ملء السموات السبع، وملء الارضين السبع، وملء ما بينهما من شيء بعد. اهل الثناء والمجد، احق ما قال العبد، وكلنا لك عبد، لا مانع لما اعطيت، ولا معطي لما منعت، ولا ينفع ذا الجد منك الجد"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (هارون).
(٢) في [أ، ك]: (عبد الملك)، وفي [هـ]: (عبيد اللَّه).
(٣) في [أ]: (ما منعت).
(٤) سقط من: [ب].
(٥) صحيح.

حضرت عبد اللہ بن عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما وتر کی قنوت میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے: اے اللہ! تیرے لئے ساتوں زمینیں اور ساتوں آسمان بھر کر اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے وہ سب بھر کر تعریف ہے۔ تو ہی تعریف اور بزرگی کا اہل ہے، یہ سب سے سچی بات ہے جو بندے نے کہی، اور ہم سب تیرے بندے ہیں: جو کچھ تو دینا چاہے اس سے کوئی روک نہیں سکتا، جس سے تو منع کردے وہ کوئی عطا نہیں کرسکتا، کسی مال والے کا مال تیرے مقابلے میں اس کے کسی کام نہیں آسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7069]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 31688، ترقيم محمد عوامة: 6962»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30325 ترقیم الشثری: -- 31688
حدثنا وكيع ، عن هارون بن إبراهيم ، عن عبد الله بن عبيد بن عمير عن ابن عباس انه كان يقول في قنوت الوتر: لك الحمد ملء السماوات السبع، وملء الارضين السبع، [وملء ما] بينهما من شيء بعد، اهل الثناء والمجد، احق ما قال العبد - كلنا لك عبد -: لا مانع لما اعطيت، ولا معطي لما منعت، ولا ينفع ذا الجد منك الجد.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [جـ، ك]: (أبي).
(٢) في [أ، هـ]: (ملأ).
(٣) في [هـ]: (الأرض).
(٤) صحيح.

حضرت عبد اللہ بن عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما قنوت وتر میں یہ دعا پڑھتے تھے: تیری تعریف ہے ساتوں آسمانوں اور ساتوں زمینوں اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے وہ بھر کر، اور جو چیز اس کے بعد ہے اس کی مقدار بھر کر تیری تعریف، بڑائی اور شرف والا ہے تو۔ اور جو جو بندوں نے کہا۔ اور ہم سب تیرے ہی بندے ہیں۔ ان میں سب سے درست بات یہ ہے کہ جو نعمت تو بخش دے اس کا کوئی روکنے والا نہیں اور جو تو روک لے اس کا دینے والا کوئی نہیں۔ اور تیرے سامنے کسی مرتبہ والے کا مرتبہ کچھ کام نہیں دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 31688]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7070، ترقيم محمد عوامة: 30325»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں