الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
4. بَابٌ: لَيْسَ فِي الْكَسْرِ شَيْءٌ
باب (سونے یا چاندی کے) ٹکڑے میں کوئی چیزلازم نہیں ہوگی
کل مکررات: 3
ترقیم العلمیہ : 1881 ترقیم الرسالہ : -- 1904
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُنَادِي ، ثنا أَبُو بَدْرٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ، ثنا الْحَكَمُ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: لَمَّا بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ قِيلَ لَهُ: بِمَا أُمِرْتَ؟ قَالَ:" أُمِرْتُ أَنْ آخُذَ مِنَ الْبَقَرِ مِنْ كُلِّ ثَلاثِينَ تَبِيعًا أَوْ تَبِيعَةً، وَمِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ مُسِنَّةً"، قِيلَ لَهُ: أُمِرْتَ فِي الأَوْقَاصِ بِشَيْءٍ؟ قَالَ:" لا، وَسَأَسْأَلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَهُ، فَقَالَ:" لا وَهُوَ مَا بَيْنَ السِّنِينَ" ، يَعْنِي لا تَأْخُذْ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا، تو ان سے پوچھا گیا کہ آپ کو کس بات کا حکم دیا گیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں ہر تیس گائے میں سے ایک تبیع یا تبیعہ اور ہر چالیس گائے میں سے ایک مسنہ وصول کروں۔“ ان سے پوچھا گیا: کیا آپ کو اوقاص کے بارے میں بھی کوئی حکم دیا گیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ”نہیں! میں اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کروں گا۔“ جب انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں! (یعنی اس میں کوئی ادائیگی لازم نہیں ہو گی)۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اس سے مراد وہ جانور ہے، جو دو برسوں کے درمیان میں ہو اور الفاظ سے مراد یہ ہے کہ اس میں سے کوئی چیز وصول نہیں کی جائے گی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1904]
ترقیم العلمیہ: 1881
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 891، وابن الجارود فى "المنتقى"، 378، 1183، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2268،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4886، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1453، 1462، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2449، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1576، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 623، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1663، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1803، 1818، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1905، 1916، 1928، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 22433»
«قال ابن الملقن: هذا مرسل، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (5 / 516)»
«قال ابن الملقن: هذا مرسل، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (5 / 516)»
الحكم على الحديث:
مرسل
ترقیم العلمیہ : 1905 ترقیم الرسالہ : -- 1928
حَدَّثَنَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، ثنا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، ثنا بَقِيَّةُ ، حَدَّثَنِي الْمَسْعُودِيُّ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" لَمَّا بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ أَمَرَهُ أَنْ يَأْخُذَ مِنْ كُلِّ ثَلاثِينَ مِنَ الْبَقَرِ تَبِيعًا أَوْ تَبِيعَةً جَذَعًا أَوْ جَذَعَةً مِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ بَقَرَةً بَقَرَةً مُسِنَّةً"، فَقَالُوا: فَالأَوْقَاصُ؟ قَالَ: مَا أَمَرَنِي فِيهَا بِشَيْءٍ، وَسَأَسْأَلُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَدِمْتُ عَلَيْهِ، فَلَمَّا قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سَأَلَهُ عَنِ الأَوْقَاصِ، فَقَالَ:" لَيْسَ فِيهَا شَيْءٌ" . قَالَ الْمَسْعُودِيُّ: وَالأَوْقَاصُ مَا دُونَ الثَّلاثِينَ وَمَا بَيْنَ الأَرْبَعِينَ إِلَى السِّتِّينَ، فَإِذَا كَانَتْ سِتِّينَ فَفِيهَا تَبِيعَانِ، فَإِذَا كَانَتْ سَبْعُونَ فَفِيهَا مُسِنَّةٌ وَتَبِيعٌ، فَإِذَا كَانَتْ ثَمَانُونَ فَفِيهَا مُسِنَّتَانِ، فَإِذَا كَانَتْ تِسْعُونَ فَفِيهَا ثَلاثُ تَبَايِعَ، قَالَ بَقِيَّةُ: قَالَ الْمَسْعُودِيُّ: الأَوْقَاصُ هِيَ بِالسِّينِ أَوْقَاسُ، فَلا تَجْعَلَهَا بِصَادٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا، تو انہیں یہ حکم دیا کہ وہ ہر تیس گائے میں سے ایک تبیع یا ایک تبیعہ، ایک جذع یا ایک جذعہ وصول کریں اور ہر چالیس گائے میں سے ایک مسنہ وصول کریں۔ لوگوں نے دریافت کیا: اوقاص کا کیا حکم ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے میں کوئی حکم نہیں دیا، جب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جاؤں گا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کر لوں گا۔“ پھر جب سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اوقاص کے بارے میں دریافت کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں کوئی ادائیگی لازم نہیں ہو گی۔“ مسعودی نامی راوی بیان کرتے ہیں: اوقاس سے مراد یہ ہے جب ان کی تعداد تیس سے کم ہو، یا چالیس سے ساٹھ کے درمیان ہو، جب گائے کی تعداد ساٹھ ہو جائے، تو اس میں دو تبیع کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ ستر ہو جائیں گی، تو ایک مسنہ کی ادائیگی اور ایک تبیع کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ اسی ہو جائیں گی، تو اس میں دو مسنہ کی ادائیگی لازم ہو گی، جب وہ نوے ہو جائیں گی، تو تین تبیع کی ادائیگی لازم ہو گی۔ مسعودی فرماتے ہیں: لفظ اوقاص، ’س‘ کے ساتھ لکھا جاتا ہے، تم اسے ’ص‘ کے ساتھ نہ لکھو۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1928]
ترقیم العلمیہ: 1905
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7388، 7389، 18740، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1928، 1940، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 4868، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 10974»
«قال ابن حجر: المسعودي اختلط وتفرد بوصله عنه بقية بن الوليد وقد رواه الحسن بن عمارة عن الحكم أيضا لكن الحسن ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 299)»
«قال ابن حجر: المسعودي اختلط وتفرد بوصله عنه بقية بن الوليد وقد رواه الحسن بن عمارة عن الحكم أيضا لكن الحسن ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 299)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 1916 ترقیم الرسالہ : -- 1939
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَمْعَانَ ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَاسِطِيُّ ، ثنا سَوَّارٌ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، وَطَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ فِي الْبَقَرِ الْعَوَامِلِ صَدَقَةٌ، وَلَكِنْ فِي كُلِّ ثَلاثِينَ تَبِيعٌ، وَفِي كُلِّ أَرْبَعِينَ مُسِنٌّ أَوْ مُسِنَّةٌ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”گھریلو استعمال کی گائے میں زکوٰۃ لازم نہیں ہوتی، تاہم ہر تیس گائے میں ایک تبیع اور چالیس گائے میں ایک مسنہ کی ادائیگی لازم ہوتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1939]
ترقیم العلمیہ: 1916
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7388، 7389، 18740، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1939، 1928، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 4868، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 10974»
«قال ابن حجر: وفيه سوار بن مصعب وهو متروك عن ليث بن أبي سليم وهو ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 307)»
«قال ابن حجر: وفيه سوار بن مصعب وهو متروك عن ليث بن أبي سليم وهو ضعيف، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 307)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف