🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابٌ فِي قَدْرِ الصَّدَقَةِ فِيمَا أَخْرَجَتِ الْأَرْضُ وَخَرَصَ الثِّمَارُ
زمین سے ہونے والی پیداوار میں صدقے کی مقدار کیا ہوگی؟ نیز پھلوں کا اندازہ لگانا
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2015 ترقیم الرسالہ : -- 2040
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْفَقِيهُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَالا: نا أَبُو الْوَلِيدِ ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ ، ثنا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ لَوْنَيْنِ مِنَ التَّمْرِ: الْجُعْرُورِ، وَلَوْنِ الْحُبَيْقِ"، قَالَ: كَانَ النَّاسُ يَتَيَمَّمُونَ شَرَّ ثِمَارِهِمْ، فَيُخْرِجُونَهَا فِي الصَّدَقَةِ، فَنَهَى عَنْ لَوْنَيْنِ مِنَ التَّمْرِ، وَنَزَلَتْ: وَلا تَيَمَّمُوا الْخَبِيثَ مِنْهُ تُنْفِقُونَ سورة البقرة آية 267 . قَالَ يُوسُفُ: قَالَ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ: سُلَيْمَانُ قَالَ عَنْ أَبِيهِ: وَقَدْ قَالَهُ مَنْ كَانَ مَعَهُ فِي الْمَجْلِسِ وَصَلَهُ أَبُو الْوَلِيدِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ كَثِيرٍ وَأَرْسَلَهُ عَنْهُ غَيْرُهُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو طرح کی کھجوروں (زکوٰۃ کے طور پر وصول کرنے) سے منع کیا ہے: جعرور اور لون احبیق۔ راوی بیان کرتے ہیں: بعض لوگ جان بوجھ کر اپنے خراب پھل لے کر زکوٰۃ میں ادا کرتے تھے، تو انہیں اس دو طرح کی کھجوروں کی ادائیگی سے منع کیا گیا۔ اسی بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”اور تم اس میں سے گھٹیا چیز کا ارادہ نہ کرو کہ تم اسے خرچ کر دو۔“ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ ابوولید نے اسے سلیمان بن کثیر کے حوالے سے موصول روایت کے طور پر نقل کیا ہے اور دیگر راویوں نے ان سے اسے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2040]
ترقیم العلمیہ: 2015
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2313، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1465، 1466، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1607، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7619، 7620، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2038، 2039، 2040»
«قال الدارقطني: مرسل، سنن الدارقطني: (3 / 46) برقم: (2040)»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2016 ترقیم الرسالہ : -- 2041
حَدَّثَنَا أَبُو طَالِبٍ الْحَافِظُ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِيسَى الْبِرْتِيُّ ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ومُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، قَالا: ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ ، قَالَ: كَانَ النَّاسُ يَتَيَمَّمُونَ شَرَّ ثِمَارِهِمْ، فَيُخْرِجُونَهَا فِي الصَّدَقَةِ،" فَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لَوْنَيْنِ، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ"، وَلَمْ يَقُولا: عَنْ أَبِيهِ. أَرْسَلَهُ مُسْلِمٌ، وَمُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بعض لوگ اپنے پھلوں میں سے خراب پھل زکوٰۃ میں ادا کر دیتے تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو طرح کی کھجوریں زکوٰۃ کے طور پر لینے یا ادا کرنے سے منع کر دیا، پھر اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث نقل کی ہے۔ ان دونوں راویوں (مسلم بن ابراہیم اور محمد بن کثیر) نے اس میں ”اپنے والد کے حوالے سے“ کے الفاظ نقل نہیں کیے، ان دونوں نے اسے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2041]
ترقیم العلمیہ: 2016
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2311، 2312، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2494، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2283، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2041، 2042، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 10889، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 5569»
«أرسله مسلم ومحمد بن كثير، سنن الدارقطني: (3 / 46) برقم: (2041)»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں