🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابُ سُؤْرِ الْهِرَّةِ
باب: بلی کا جو ٹھا
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 203 ترقیم الرسالہ : -- 207
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا عَلانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، نا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، نا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، أَخْبَرَنِي خَيْرُ بْنُ نُعَيْمٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" يُغْسَلُ الإِنَاءُ مِنَ الْهِرِّ، كَمَا يُغْسَلُ مِنَ الْكَلْبِ" . هَذَا مَوْقُوفٌ وَلا يُثْبَتُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَيَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ فِي بَعْضِ أَحَادِيثِهِ اضْطِرَابٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ یہ ارشاد فرماتے ہیں: ”بلی کے منہ ڈالنے پر برتن کو دھو لیا جائے گا، بالکل اسی طرح جس طرح کتے کے منہ ڈالنے پر دھویا جاتا ہے۔“ یہ روایت ”موقوف“ ہے اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مستند طور پر ثابت نہیں ہے۔ یحییٰ بن ایوب نامی راوی کی بعض روایات میں اضطراب پایا جاتا ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 207]
ترقیم العلمیہ: 203
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1194، 1195، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 207، 208، 209، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 54، 55»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 204 ترقیم الرسالہ : -- 208
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ ، نا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، نا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يُغْسَلُ الإِنَاءُ مِنَ الْهِرِّ كَمَا يُغْسَلُ مِنَ الْكَلْبِ" . لا يُثْبَتُ هَذَا مَرْفُوعًا، وَالْمَحْفُوظُ مِنْ قَوْلِ أَبِي هُرَيْرَةَ وَاخْتُلِفَ عَنْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلی کے منہ ڈالنے پر برتن کو اسی طرح دھویا جائے گا جیسے کتے کے منہ ڈالنے پر دھویا جاتا ہے۔“ شیخ (امام دارقطنی) فرماتے ہیں: یہ روایت ”مرفوع“ طور پر مستند نہیں ہے اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے قول کے طور پر زیادہ مستند ہے اور اس بارے میں بھی اختلاف کیا گیا ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 208]
ترقیم العلمیہ: 204
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1194، 1195، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 207، 208، 209، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 54، 55»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 205 ترقیم الرسالہ : -- 209
ثنا الْمَحَامِلِيُّ ، نا الصَّاعَانِيُّ ، نا ابْنُ عُفَيْرٍ ، بِإِسْنَادٍ مِثْلَهُ مَوْقُوفًا.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ ”موقوف“ روایت کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 209]
ترقیم العلمیہ: 205
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1194، 1195، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 207، 208، 209، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 54، 55»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں