🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ زَكَاةِ الْفِطْرِ
باب: فطرے کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2105 ترقیم الرسالہ : -- 2130
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْخَضِرِ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثنا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، ثنا حُمَيْدٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَهُوَ أَمِيرُ الْبَصْرَةِ فِي آخِرِ الشَّهْرِ:" أَخْرِجُوا زَكَاةَ صَوْمِكُمْ"، فَنَظَرَ النَّاسُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، فَقَالَ:" مَنْ هَاهُنَا مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ؟ قُومُوا فَعَلِّمُوا إِخْوَانَكُمْ، فَإِنَّهُمْ لا يَعْلَمُونَ أَنَّ هَذِهِ الزَّكَاةَ فَرَضَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى كُلِّ ذَكَرٍ وَأُنْثَى، حُرٍّ وَمَمْلُوكٍ، صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ أَوْ تَمْرٍ، أَوْ نِصْفَ صَاعٍ مِنْ قَمْحٍ" .
حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما جب بصرہ کے گورنر تھے، تو انہوں نے رمضان کے آخر میں یہ فرمایا: اپنے روزوں کی زکوٰۃ (صدقہ فطر) ادا کرو۔ راوی بیان کرتے ہیں: لوگوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھنا شروع کر دیا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: یہاں اہل مدینہ سے تعلق رکھنے والے افراد کون ہیں؟ وہ لوگ کھڑے ہو جائیں! اور اپنے ساتھیوں کو اس کے بارے میں بتائیں، کیونکہ یہ لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ یہ وہ ادائیگی ہے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر مذکر اور مونث، آزاد اور غلام پر لازم قرار دی ہے، جو جو کا ایک صاع یا کھجور کا ایک صاع ہو گا، یا پھر گندم کا نصف صاع ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة الفطر/حدیث: 2130]
ترقیم العلمیہ: 2105
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1581، 2510، 2517، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 1815،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1622، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7806، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2087، 2119، 2130، 2131، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2046»
«قال ا النسائي: الحسن لم يسمع من ابن عباس، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 417)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2106 ترقیم الرسالہ : -- 2131
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: خَطَبَ ابْنُ عَبَّاسٍ النَّاسَ فِي آخِرِ رَمَضَانَ، فَقَالَ:" يَا أَهْلَ الْبَصْرَةِ، أَدُّوا زَكَاةَ صَوْمِكُمْ"، قَالَ: فَجَعَلَ النَّاسُ يَنْظُرُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ، فَقَالَ:" مَنْ هَاهُنَا مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ؟ قُومُوا فَعَلِّمُوا إِخْوَانَكُمْ، فَإِنَّهُمْ لا يَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَضَ صَدَقَةَ رَمَضَانَ نِصْفَ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ، أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ عَلَى الْحُرِّ وَالْعَبْدِ، وَالذَّكَرِ وَالأُنْثَى" . قَالَ الْحَسَنُ، وَقَالَ عَلِيٌّ:" إِذَا وَسَّعَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ فَاجْعَلُوهُ صَاعًا مِنْ بُرٍّ وَغَيْرِهِ".
حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے رمضان کے آخر میں لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”اے بصرہ کے رہنے والو! تم اپنے روزوں کی زکوٰۃ ادا کرو (یعنی صدقہ فطر ادا کرو)۔“ راوی بیان کرتے ہیں: لوگوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھنا شروع کر دیا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہاں مدینہ منورہ سے تعلق رکھنے والے جتنے بھی لوگ ہیں، وہ کھڑے ہو جائیں اور اپنے ساتھیوں کو اس کی تعلیم دیں، چونکہ یہ لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقہ فطر میں نصف صاع گندم یا ایک صاع جو یا ایک صاع کھجور کی ادائیگی ہر آزاد اور غلام، مذکر اور مونث پر لازم قرار دی ہے۔“ حسن بصری بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب اللہ تعالیٰ تمہیں خوشحالی عطا کر دے، تو تم گندم کا ایک صاع ادا کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة الفطر/حدیث: 2131]
ترقیم العلمیہ: 2106
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1581، 2510، 2517، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 1815،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1622، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7806، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2087، 2119، 2130، 2131، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2046»
«قال ا النسائي: الحسن لم يسمع من ابن عباس، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 417)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں