الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. بَابٌ
باب بلاعنوان
کل مکررات: 2
ترقیم العلمیہ : 2127 ترقیم الرسالہ : -- 2152
حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، ثنا أَبُو الْعَالِيَةِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ عُثْمَانَ الْعَبْدِيُّ، ثنا أَبُو قُتَيْبَةَ ، ثنا حَازِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: تَمَارَى النَّاسُ فِي هِلالِ رَمَضَانَ، فَقَالَ بَعْضُهُمُ: الْيَوْمَ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: غَدًا، فَجَاءَ أَعْرَابِيُّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَزَعَمَ أَنَّهُ قَدْ رَآهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ؟"، قَالَ: نَعَمْ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلالا فَنَادَى النَّاسَ: صُومُوا، ثُمَّ قَالَ:" صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلاثِينَ ثُمَّ أَفْطِرُوا، وَلا تَصُومُوا قَبْلَهُ يَوْمًا" . تَابَعَهُ الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي ثَوْرٍ، وَزَائِدَةُ، وَالثَّوْرِيُّ، مِنْ رِوَايَةَ الْفَضْلِ بْنِ مُوسَى عَنْهُ، وَقِيلَ عَنْ أَبِي عَاصِمٍ. وَأَرْسَلَهُ إِسْرَائِيلُ، وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، وَابْنُ مَهْدِيٍّ، وَأَبُو نُعَيْمٍ، وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ. وأَرْسَلَهُ إِسْرَائِيلُ، وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، وَابْنُ مَهْدِيٍّ، وَأَبُو نُعَيْمٍ، وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ الثَّوْرِيِّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: رمضان کے چاند کے بارے میں لوگوں کے درمیان اختلاف پیدا ہو گیا، بعض نے کہا: آج نظر آ جائے گا، بعض نے کہا: کل نظر آ جائے گا، ایک دیہاتی آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں نے چاند دیکھ لیا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم گواہی دیتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں؟“ تو اس نے جواب دیا: جی ہاں! تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کے درمیان اعلان کر دیں کہ وہ روزہ رکھیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے (چاند کو) دیکھ کر روزہ رکھو اور اسے دیکھ کر روزہ رکھنا ختم کر دو۔ اگر تم پر بادل چھا جائیں، تو تیس دن کی گنتی پوری کرو، پھر روزے رکھنا ختم کر دو اور اس سے ایک دن پہلے روزہ نہ رکھو۔“ ولید بن ابی ثور، زائدہ اور ثوری (فضل بن موسیٰ کی ان سے روایت کے مطابق، اور ایک قول کے مطابق ابوعاصم کی روایت کے مطابق) نے اس روایت کو نقل کرنے میں متابعت کی ہے، جبکہ اسرائیل اور حماد بن سلمہ نے، اور ثوری سے ابن مہدی، ابونعیم اور عبدالرزاق نے اس روایت کو مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2152]
ترقیم العلمیہ: 2127
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 416، 417، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1923، 1924، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3446، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1108، 1548، 1549، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2114، برقم: 2115، برقم: 2116، برقم: 2117، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2433، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2340، 2341، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 691، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1652،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2152، 2153، 2154، 2155، 2156، 2157، 2158، 2159»
«قال الشيخ الألباني: ضعيف، سلسلة سماك عن عكرمة: سلسلة ضعيفة (تقدم: 68،2238)»
«قال الشيخ الألباني: ضعيف، سلسلة سماك عن عكرمة: سلسلة ضعيفة (تقدم: 68،2238)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 2132 ترقیم الرسالہ : -- 2157
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ الْعَيْشِيُّ ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ لَيْلَةَ هِلالِ رَمَضَانَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَدْ رَأَيْتُ الْهِلالَ، فَقَالَ:" تَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ؟"، قَالَ: نَعَمْ، فَنَادَى فِي النَّاسِ أَنْ صُومُوا . وَرَوَاهُ شُعْبَةُ، عَنِ الثَّوْرِيِّ، مُرْسَلا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: رمضان کے چاند والی رات میں ایک شخص آیا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے چاند دیکھ لیا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں؟“ اس نے عرض کی: جی ہاں! تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان کروایا: ”تم لوگ روزہ رکھو۔“ اس روایت کو شعبہ نامی راوی نے ثوری سے مرسل روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2157]
ترقیم العلمیہ: 2132
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 416، 417، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1923، 1924، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3446، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1108، 1548، 1549، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2114، برقم: 2115، برقم: 2116، برقم: 2117، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2433، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2340، 2341، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 691، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1652،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2152، 2153، 2154، 2155، 2156، 2157، 2158، 2159»
«قال الشيخ الألباني: ضعيف، سلسلة سماك عن عكرمة: سلسلة ضعيفة (تقدم: 68،2238)»
«قال الشيخ الألباني: ضعيف، سلسلة سماك عن عكرمة: سلسلة ضعيفة (تقدم: 68،2238)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف