الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
2. بَابٌ فِي وَقْتِ السَّحَرِ
باب سحری کا وقت
کل مکررات: 2
ترقیم العلمیہ : 2160 ترقیم الرسالہ : -- 2186
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، ثنا أَبُو حَفْصٍ الأَبَّارُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ هِلالِ بْنِ يَسَافٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عُبَيْدٍ ، قَالَ: كُنْتُ فِي حِجْرِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، فَصَلَّى ذَاتَ لَيْلَةٍ مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ قَالَ:" اخْرُجْ فَانْظُرْ هَلْ طَلَعَ الْفَجْرُ؟"، قَالَ: فَخَرَجْتُ ثُمَّ رَجَعْتُ، فَقُلْتُ: قَدِ ارْتَفَعَ فِي السَّمَاءِ أَبْيَضُ، فَصَلَّى مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ قَالَ:" اخْرُجْ فَانْظُرْ هَلْ طَلَعَ الْفَجْرُ؟"، فَخَرَجْتُ ثُمَّ رَجَعْتُ، فَقُلْتُ: لَقَدِ اعْتَرَضَ فِي السَّمَاءِ أَحْمَرُ، فَقَالَ:" هَيْتَ الآنَ، فَأَبْلِغْنِي سُحُورِي" .
سالم بن عبید بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے زیر تربیت تھا، ایک رات انہوں نے جتنا اللہ کو منظور تھا، اتنی دیر نماز ادا کی، پھر فرمایا: صبح صادق ہو گئی ہے؟ سالم بیان کرتے ہیں: میں باہر آیا اور واپس آ کر بتایا: آسمان میں سفیدی اوپر کی طرف جا رہی ہے (لمبائی کی سمت میں ہے)، تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے جتنا اللہ کو منظور تھا، اتنی دیر نوافل ادا کیے، پھر فرمایا: جاؤ جا کر دیکھو، کیا صبح صادق ہو گئی ہے؟ میں پھر آیا اور آ کر جواب دیا کہ آسمان میں چوڑائی کی سمت میں سرخی پھیل گئی ہے، تو انہوں نے فرمایا: ہاں! اب وقت ہو گیا ہے، میرا سحری کا کھانا لے آؤ۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2186]
ترقیم العلمیہ: 2160
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2186، 2187»
«قال ابن حجر: إسناد صحيح، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (4 / 161)»
«قال ابن حجر: إسناد صحيح، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (4 / 161)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 2161 ترقیم الرسالہ : -- 2187
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مَنْصُورٍ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ، وَقَالَ: فَقُلْتُ: قَدِ اعْتَرَضَ فِي السَّمَاءِ وَاحْمَرَّ، فَقَالَ" ائْتِ الآنَ بِشَرَابِي"، قَالَ: وَقَالَ يَوْمًا، آخَرَ:" قُمْ عَلَى الْبَابِ بَيْنِي وَبَيْنَ الْفَجْرِ". وَهَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”میں نے یہ کہا: چوڑائی کی سمت روشنی ہے اور وہ سرخ ہے، تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اب میرے لیے پینے کا سامان لے آؤ۔“ راوی بیان کرتے ہیں: ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ایک دن سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم دروازے پر کھڑے رہو (میرے اور فجر کے درمیان) اور جب (فجر ہو جائے)، تو مجھے بتا دینا۔ یہ روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2187]
ترقیم العلمیہ: 2161
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2186، 2187»
«قال ابن حجر: إسناد صحيح، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (4 / 161)»
«قال ابن حجر: إسناد صحيح، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (4 / 161)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح