🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابُ قَضَاءِ الصَّوْمِ
روزوں کی قضاء کا باب
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2309 ترقیم الرسالہ : -- 2343
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ثنا مُعَاذٌ يَعْنِي ابْنَ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، فِي رَجُلٍ مَرِضَ فِي رَمَضَانَ ثُمَّ صَحَّ وَلَمْ يَصُمْ حَتَّى أَدْرَكَهُ رَمَضَانُ آخَرُ، قَالَ:" يَصُومُ الَّذِي أَدْرَكَهُ وَيُطْعِمُ عَنِ الأَوَّلِ لِكُلِّ يَوْمٍ مَدًّا مِنْ حِنْطَةٍ لِكُلِّ مِسْكِينٍ، فَإِذَا فَرَغَ فِي هَذَا صَامَ، الَّذِي فَرَّطَ فِيهِ" . إِسْنَادٌ صَحِيحٌ مَوْقُوفٌ.
عطاء بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ایک ایسے شخص کے بارے میں فرمایا تھا، جو رمضان میں بیمار ہوا تھا اور بعد میں تندرست ہو گیا تھا، لیکن اس نے (قضاء کے) روزے نہیں رکھے تھے، یہاں تک کہ اگلا رمضان آ گیا، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا تھا: ”جو رمضان آ گیا ہے، وہ اس کے روزے رکھے اور پہلے رمضان کی طرف سے ہر ایک دن کے عوض گندم کا ایک مد ایک مسکین کو دے گا اور جب وہ اس سے فارغ ہو گا، تو ان دنوں کے روزے رکھے گا، جن کے بارے میں اس نے کوتاہی کی تھی۔“ اس کی سند صحیح موقوف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2343]
ترقیم العلمیہ: 2309
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح موقوف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8309، 8310، 8311، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2343، 2344، 2345، 2346، 2348، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 7620، 7621»
«قال الدارقطني: رواه موقوفا على أبي هريرة من طرق ثم قال في كل منها هذا إسناد صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (5 / 733)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح موقوف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2311 ترقیم الرسالہ : -- 2345
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ الصَّيْرَفِيُّ ، ثنا بَكْرُ بْنُ مَحْمُودِ بْنِ مُكْرَمٍ الْفَزَارِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ أَبُو إِسْحَاقَ الْجَلابُ ، ثنا عُمَرُ بْنُ مُوسَى بْنِ وَجِيهٍ ، ثنا الْحَكَمُ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَجُلٍ أَفْطَرَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ مِنْ مَرِضَ، ثُمَّ صَحَّ وَلَمْ يَصُمْ حَتَّى أَدْرَكَهُ رَمَضَانُ آخَرُ، قَالَ:" يَصُومُ الَّذِي أَدْرَكَهُ، ثُمَّ يَصُومُ الشَّهْرَ الَّذِي أَفْطَرَ فِيهِ، وَيُطْعِمُ مَكَانَ كُلِّ يَوْمٍ مِسْكِينًا" . إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ، وَابْنُ وَجِيهٍ ضَعِيفَانِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے شخص کے بارے میں یہ بات ارشاد فرمائی ہے، جو رمضان کے مہینے میں بیماری کی وجہ سے روزے نہیں رکھ پاتا، پھر وہ بعد میں تندرست ہو جاتا ہے اور اس نے (رمضان کی قضاء کے) روزے نہیں رکھے، یہاں تک کہ اگلا رمضان آ گیا، اس کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو رمضان آ گیا ہے، وہ اس کے روزے رکھے گا، پھر اس کے بعد وہ ایک مہینہ وہ روزے رکھے گا، جو اس نے نہیں رکھے تھے اور ہر ایک دن کے عوض ایک مسکین کو کھانا کھلائے گا۔“ اس کے راوی ابراہیم بن نافع اور ابن وجیہ دونوں ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2345]
ترقیم العلمیہ: 2311
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8309، 8310، 8311، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2343، 2344، 2345، 2346، 2348، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 7620، 7621»
«قال الدارقطني: إبراهيم بن نافع وابن وجيه ضعيفان، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (5 / 733)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں