🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابُ مَا جَاءَ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى : { وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ }
باب: اللہ تعالٰی کے فرمان «وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ» ”اور جو اس پر قادر ہیں انہیں فدیہ ادا کرنا ہوگا“ کے بارے میں
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2343 ترقیم الرسالہ : -- 2377
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا شَبَابَةُ ، ثنا وَرْقَاءُ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ سورة البقرة آية 184 وَاحِدٍ"، فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا، قَالَ:" زَادَ مِسْكِينًا آخَرَ"، فَهُوَ خَيْرٌ، قَالَ:" وَلَيْسَتْ بِمَنْسُوخَةٍ إِلا أَنَّهُ رَخَّصَ لِلشَّيْخِ الْكَبِيرِ الَّذِي لا يَسْتَطِيعُ الصِّيَامَ، وَأُمِرَ أَنْ يُطْعِمَ الَّذِي يَعْلَمُ أَنَّهُ لا يُطِيقُهُ" . إِسْنَادٌ صَحِيحٌ ثَابِتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کیا: ”اور وہ لوگ جو اس کی طاقت نہیں رکھتے، ان کا فدیہ ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہے۔“ اس سے مراد ایک مسکین ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”تو جو شخص بھلائی نفلی طور پر کرے۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یعنی جو ایک اور مسکین کو بھی کھانا کھلا دے، تو یہ زیادہ بہتر ہے۔ وہ فرماتے ہیں: یہ حکم منسوخ نہیں ہے، البتہ یہ رخصت اس بوڑھے آدمی کو دی گئی ہے جو روزہ رکھنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔ اور کھانا کھلانے کا یہ حکم اس شخص کے لیے ہے جو یہ جانتا ہے کہ اب وہ کبھی بھی روزہ رکھنے کی طاقت نہیں رکھے گا۔ اس کی سند صحیح ہے اور ثابت ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2377]
ترقیم العلمیہ: 2343
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 4505، وابن الجارود فى "المنتقى"، 418، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 81، 263، 243، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1612، 1613، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2319، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2316، 2317، 2318، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8173،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2374، 2377، 2378، 2379، 2380، 2381، 2382، 2384، 2385، 2386، 2387، 4339»
«قال الدارقطني: هذا إسناد صحيح، سنن الدارقطني: (3 / 193) برقم: (2374)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2344 ترقیم الرسالہ : -- 2378
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا أَبُو بِشْرٍ وَرْقَاءُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي قَوْلِهِ:" وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ سورة البقرة آية 184، قَالَ: يُطِيقُونَهُ يُكَلَّفُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ وَاحِدٍ، فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَزَادَ مِسْكِينًا آخَرَ لَيْسَتْ بِمَنْسُوخَةٍ، فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ، وَأَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَكُمْ، فَلا يُرَخَّصُ فِي هَذَا إِلا لِلْكَبِيرِ الَّذِي لا يُطِيقُ الصِّيَامَ أَوْ مَرِيضٍ يَعْلَمُ أَنَّهُ لا يُشْفَى" . وَهَذَا الإِسْنَادُ صَحِيحٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے) ”جو لوگ اس کی طاقت نہیں رکھتے، ان کا فدیہ ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہے۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جو لوگ اس کی طاقت نہیں رکھتے، وہ اس بات کے پابند ہیں کہ وہ ایک مسکین کو کھانا کھلائیں، اور جو شخص نفلی طور پر بھلائی کرنا چاہے، تو وہ مزید ایک مسکین کو کھانا کھلا دے۔ یہ حکم منسوخ نہیں ہے، بلکہ یہ اس کے لیے زیادہ بہتر ہے۔ اور اگر تم روزہ رکھ لو، تو یہ زیادہ بہتر ہے۔ تو اس معاملے میں رخصت صرف اس بوڑھے آدمی کو دی گئی ہے جو روزہ رکھنے کی طاقت نہیں رکھتا اور اس مریض کو دی گئی ہے جو یہ جانتا ہے کہ وہ اب کبھی بھی شفا یاب نہیں ہو گا۔ اس کی سند صحیح ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2378]
ترقیم العلمیہ: 2344
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 4505، وابن الجارود فى "المنتقى"، 418، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 81، 263، 243، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1612، 1613، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2319، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2316، 2317، 2318، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8173،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2374، 2377، 2378، 2379، 2380، 2381، 2382، 2384، 2385، 2386، 2387، 4339»
«قال الدارقطني: هذا إسناد صحيح، سنن الدارقطني: (3 / 193) برقم: (2374)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2345 ترقیم الرسالہ : -- 2379
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَكِيلُ أَبِي صَخْرَةَ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا رَوْحٌ ، ثنا شِبْلٌ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، وَعَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ سورة البقرة آية 184 وَاحِدٍ، فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا زَادَ طَعَامَ مِسْكِينٍ آخَرَ، فَهُوَ خَيْرٌ لَهُ، وَأَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَكُمْ، وَلا يُرَخَّصُ إِلا لِلْكَبِيرِ الَّذِي لا يُطِيقُ الصَّوْمَ، أَوْ مَرِيضٍ يَعْلَمُ أَنَّهُ لا يُشْفَى" . وَهَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: (ارشاد باری تعالیٰ ہے) ”جو لوگ اس کی طاقت نہیں رکھتے، ان کا فدیہ ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہے۔“ یعنی ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہے۔ (ارشاد باری تعالیٰ ہے) ”جو شخص نفلی طور پر بھلائی کرنا چاہے۔“ اس کا مطلب ہے کہ وہ مزید ایک مسکین کو کھانا کھلا دے۔ (ارشاد باری تعالیٰ ہے) ”تو یہ اس کے لیے زیادہ بہتر ہو گا۔ اور اگر تم لوگ روزہ رکھ لو، یہ تمہارے لیے زیادہ بہتر ہے۔“ (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں) یہ رخصت صرف اس بوڑھے آدمی کو دی گئی ہے جو روزہ رکھنے کی طاقت نہ رکھے یا اس بیمار کو دی گئی ہے جو یہ جانتا ہے کہ اب وہ کبھی شفا یاب نہیں ہو گا۔ اس کی سند صحیح ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2379]
ترقیم العلمیہ: 2345