🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابُ ابْتِغَاءِ فَضْلِ اللهِ فِي الْحَجِّ
باب: حج میں اللہ کا فضل تلاش کرنے کا بیان
کل مکررات: 4
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2714 ترقیم الرسالہ : -- 2751
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، نا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، نا الْعَلاءُ بْنُ الْمُسَيَّبِ الْكَاهِلِيُّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ التَّيْمِيِّ ، قَالَ: قُلْتُ لابْنِ عُمَرَ: إِنِّي رَجُلٌ أُكْرَى فِي هَذَا الْوَجْهِ، وَإِنَّ نَاسًا يَقُولُونَ: إِنَّهُ لا حَجَّ لَكَ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَسَأَلَهُ عَنْ مثل هَذَا الَّذِي سَأَلْتَنِي، فَسَكَتَ حَتَّى نزلت هَذِهِ الآيَةُ لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلا مِنْ رَبِّكُمْ سورة البقرة آية 198، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ لَكَ حَجًّا" .
ابوامامہ تیمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: میں اس طرح چیزیں کرائے پر دیتا ہوں، اب یہ کہتے ہیں کہ تمہارا حج نہیں ہوا؟ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا جس مسئلے کے بارے میں تم نے مجھ سے پوچھا ہے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی: ”تم پر کوئی گناہ نہیں ہے جب تم اپنے پروردگار کے فضل کو تلاش کرو۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا حج ہو گیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2751]
ترقیم العلمیہ: 2714
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 3051، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1653، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1733، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 352، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8749، 11775، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2751، 2752، 2753، 2755، 2756، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6545»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2715 ترقیم الرسالہ : -- 2752
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، نا مرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، نا الْعَلاءُ بْنُ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ التَّيْمِيِّ ، قَالَ: قُلْتُ لابْنِ عُمَرَ : إِنَّا قَوْمٌ نُكْرَى، ثُمَّ ذَكَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ وَقَالَ:" أَنْتُمْ حُجَّاجٌ".
ابوامامہ تیمی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر سے کہا: ”ہم لوگ (حاجیوں کو) کرائے پر (سواری جانور) دیتے ہیں۔“ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اسی کی مانند روایت نقل کی اور یہ فرمایا: ”تم لوگ حاجی ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2752]
ترقیم العلمیہ: 2715
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 3051، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1653، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1733، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 352، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8749، 11775، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2751، 2752، 2753، 2755، 2756، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6545»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2716 ترقیم الرسالہ : -- 2753
ثنا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نا الرَّمَادِيُّ ، نا يَزِيدُ الْعَدَنِيُّ ، نا سفْيَانُ ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي تَيْمِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2753]
ترقیم العلمیہ: 2716
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 3051، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1653، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1733، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 352، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8749، 11775، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2751، 2752، 2753، 2755، 2756، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6545»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2719 ترقیم الرسالہ : -- 2756
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَمْرٍو الْفُقَيْمِيُّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ التَّيْمِيِّ ، قَالَ: قُلْتُ لابْنِ عُمَرَ : إِنَّا قَوْمٌ نُكْرَى، فَهَلْ لَنَا مِنْ حَجٍّ؟ قَالَ: أَلَسْتُمْ تَطُوفُونَ بِالْبَيْتِ، وَتَأْتُونَ الْمُعَرَّفَ، وَتَرْمُونَ الْجِمَارَ، وَتَحْلُقُونَ رُءُوسَكُمْ؟ قُلْنَا: بَلَى، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ عَنِ الَّذِي سَأَلْتَنِي فَلَمْ يُجِبْهُ حَتَّى نزل عَلَيْهِ جَبْرَائِيلُ بِهَذِهِ الآيَةِ لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلا مِنْ رَبِّكُمْ سورة البقرة آية 198، فَقَالَ:" أَنْتُمْ حُجَّاجٌ" .
ابوامامہ تیمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: ہم لوگ (حاجیوں کو جانور) کرائے پر دیتے ہیں، تو کیا ہمارا حج ہو جائے گا؟ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کیا تم لوگ بیت اللہ کا طواف نہیں کرتے، میدان عرفات میں نہیں جاتے، جمرات کو کنکریاں نہیں مارتے، اپنا سر نہیں منڈواتے؟ ہم نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی چیز کے بارے میں دریافت کیا جو تم نے مجھ سے سوال کیا ہے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوئی جواب نہیں دیا، یہاں تک کہ جبرائیل علیہ السلام یہ آیت لے کر نازل ہوئے: ”تم پر کوئی گناہ نہیں ہے اگر تم اپنے پروردگار کا فضل تلاش کرو۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ حاجی ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2756]
ترقیم العلمیہ: 2719
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 3051، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1653، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1733، وسعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 352، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8749، 11775، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2751، 2752، 2753، 2755، 2756، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6545»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں