🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ
باب بلاعنوان
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2817 ترقیم الرسالہ : -- 2854
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، نَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ الرَّحَبِيِّ ، عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ ، قَالَ قَتَادَةُ ، وَحَدَّثَنِي صَالِحٌ أَبُو الْخَلِيلِ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْمَكِّيِّ ، عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ ، أَنَّهُ شَهِدَ خُطْبَةَ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُبَاعَ الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ إِلا وَزْنًا بِوَزْنٍ، وَالْوَرِقَ بِالْوَرِقِ إِلا وَزْنًا تِبْرَهُ وَعَيْنَهُ، وَذَكَرَ الشَّعِيرَ بِالشَّعِيرِ، وَالْبُرَّ بِالْبُرِّ، وَالتَّمْرَ بِالتَّمْرِ، وَالْمِلْحَ بِالْمِلْحِ، وَلا بَأْسَ بِالشَّعِيرِ بِالْبُرِّ يَدًا بِيَدٍ، وَالشَّعِيرُ أَكْثَرُهُمَا يَدًا بِيَدٍ، فَمَا زَادَ أَوِ ازْدَادَ فَقَدْ أَرْبَى" ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فَحَدَّثْتُ بِهَذَا الْحَدِيثِ أَبِي فَاسْتَحْسَنَهُ.
شیخ ابواشعث بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے خطبہ میں موجود تھے، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے ان کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیان کرتے ہیں: ”سونے کے عوض میں سونے کو فروخت کیا جائے، البتہ برابر کے وزن کے ساتھ کیا جا سکتا ہے، اور چاندی کو چاندی کے عوض میں کیا جائے، البتہ برابر کے وزن کے ساتھ کیا جا سکتا ہے، خواہ وہ اپنی اصلی شکل میں ہوں یا سکے کی شکل میں، پھر انہوں نے جو کے عوض میں جو فروخت کرنے کا، گندم کے عوض گندم اور کھجور کے عوض میں کھجور، نمک کے عوض میں نمک فروخت کرنے کا حکم دیا اور پھر یہ بات بتائی کہ گندم کے عوض میں جو کا سودا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، جبکہ وہ دست بہ دست ہو اور اس میں جو زیادہ ہو، لیکن یہ لین دین دست بہ دست ہونا چاہیے، اس کے علاوہ صورتوں میں جو زیادہ وہ دے گا یا لے گا، وہ سود کا کام کرے گا۔“ عبداللہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کو یہ حدیث سنائی، تو انہوں نے اسے مستحسن قرار دیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2854]
ترقیم العلمیہ: 2817
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1587، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5015، 5018، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4576، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3349، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1240، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2621، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 18، 2254، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2854، 2876، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23123، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 394، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 2732»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2840 ترقیم الرسالہ : -- 2876
نَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ النُّعْمَانِيِّ ، نَا الْحُسَيْنُ بن عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجَرْجَرَائِيّ ،، نَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ، وَالتَّمْرُ بِالتَّمْرِ، وَالْبُرُّ بِالْبُرِّ، وَالشَّعِيرُ بِالشَّعِيرِ، وَالْمِلْحُ بِالْمِلْحِ، مثلا بِمِثْلٍ، يَدًا بِيَدٍ، فَإِذَا اخْتَلَفَتْ هَذِهِ الأَصْنَافُ، فَبِيعُوا كَيْفَ شِئْتُمْ إِذَا كَانَ يَدًا بِيَدٍ" .
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”سونے کو سونے کے عوض میں، چاندی کو چاندی کے عوض میں، کھجور کو کھجور کے عوض میں، گندم کو گندم کے عوض میں، جو کو جو کے عوض میں، نمک کو نمک کے عوض میں صرف دست بہ دست برابر فروخت کیا جا سکتا ہے، لیکن جب ان اصناف میں اختلاف ہو جائے، تو تم جیسے چاہو فروخت کرو، اس وقت کہ جب یہ دست بہ دست لین دین ہو (یعنی ادھار کا سودا نہ ہو)۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2876]
ترقیم العلمیہ: 2840
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1587، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5015، 5018، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4564، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3349، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1240، والدارمي فى ((سننه)) برقم: 457، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 18، 2254،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 394،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2854، 2876، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23123»
«قال الشيخ الألباني: صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2841 ترقیم الرسالہ : -- 2877
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الدَّيْنَوَرِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ الْهَمْدَانِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجَعْفَرِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ بُسْرَ بْنَ سَعِيدٍ ، حَدَّثَهُ، عَنْ مَعْمَرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُ أَرْسَلَ غُلامَهُ بِصَاعِ بُرٍّ، فَقَالَ: بِعْهُ وَاشْتَرِ بِهِ شَعِيرًا، فَذَهَبَ الْغُلامُ فَأَخَذَ صَاعًا وَزِيَادَةَ بَعْضِ الصَّاعِ، فَلَمَّا جَاءَ أَخْبَرَهُ بِذَلِكَ، فَقَالَ مَعْمَرٌ:" لِمَ فَعَلْتَ؟ انْطَلِقْ فَرُدَّهُ وَلا تَأْخُذَنَّ إِلا مثلا بِمِثْلٍ، فَإِنِّي كُنْتُ أَسْمَعُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: الطَّعَامُ بِالطَّعَامِ، يَعْنِي مثلا بِمِثْلٍ، وَكَانَ طَعَامُنَا يَوْمَئِذٍ الشَّعِيرَ، قَالَ: فَإِنَّهُ لَيْسَ مِثْلَهُ، قَالَ: إِنِّي أَخَافُ أَنْ يُضَارِعَ" .
معمر بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے غلام کو گندم کے ایک صاع کے ہمراہ بھیجا اور بولے: ”اسے ایک صاع فروخت کر دو اور اس کے ذریعے جو خرید کر لے آؤ۔“ وہ غلام گیا اور اس نے ایک صاع اور ایک صاع سے کچھ زیادہ وصول کر لیا، جب وہ آیا اور انہیں اس بارے میں بتایا، تو معمر نے کہا: ”تم نے ایسا کیوں کیا؟ تم جاؤ اور اسے واپس کر دو اور صرف برابر کا لین دین کرو، کیونکہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: اناج کو اناج کے عوض میں۔“ ان کی مراد یہ تھی کہ صرف برابر برابر لیا اور دیا جا سکتا ہے، ان دنوں ہماری خوراک جو ہوا کرتی تھی، اس غلام نے کہا: ”یہ تو اس کی مانند نہیں ہیں۔“ تو معمر نے کہا: ”مجھے یہ اندیشہ ہے کہ یہ اس کے برابر ہوتے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 2877]
ترقیم العلمیہ: 2841
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1592، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5011، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 10618، 10626، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2877، 2878، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27891، 27892، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 5480، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 1094، 1095، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 325»
«قال ابن المقلن: الحديث صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (6 / 470)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں