الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
کل مکررات: 2
ترقیم العلمیہ : 3068 ترقیم الرسالہ : -- 3104
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، أَوِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، أَوْ كِلاهُمَا، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" كَانَ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ الْقِصَاصُ، وَلَمْ يَكُنْ فِيهِمُ الدِّيَةُ، فَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِهَذِهِ الأُمَّةِ: كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى سورة البقرة آية 178، فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٌ سورة البقرة آية 178، قَالَ: وَالْعَفْوُ أَنْ يَقْبَلَ فِي الْعَمْدِ الدِّيَةَ، فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ سورة البقرة آية 178 يُتْبَعُ الطَّالِبُ بِالْمَعْرُوفِ، وَيُؤَدِّي إِلَيْهِ الْمَطْلُوبُ بِإِحْسَانٍ ذَلِكَ تَخْفِيفٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَرَحْمَةٌ سورة البقرة آية 178 مِمَّا كُتِبَ عَلَى مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ" ، قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: وأنا بِهِ ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: بنی اسرائیل میں قصاص کا حکم تھا، ان میں دیت کا حکم نہیں تھا۔ تو اللہ نے اس امت سے یہ فرمایا (جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے): ”مقتولین کے بارے میں تم پر قصاص لازم کیا گیا ہے۔“ تو ”جس شخص کو اس کے بھائی کی طرف سے معافی مل جائے۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یہ معافی یوں ہو گی کہ دوسرا فریق قتل عمد میں دیت قبول کرنے میں راضی ہو جائے۔ ”بھلائی کی پیروی کرنا“ یعنی طلب گار شخص بھلائی کی پیروی کرے اور مطلوب شخص احسان کے ساتھ اسے ادائیگی کرے۔ ”یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے (ملنے والی) تخفیف اور رحمت ہے۔“ (یعنی اس حکم کے مقابلے میں) جو تم سے پہلے لوگوں پر لازم کیا گیا تھا۔ یہی روایت مجاہد کے حوالے سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3104]
ترقیم العلمیہ: 3068
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 4498، 6881،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6010، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 3098، 3099، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4785، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6957، 10947، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 97، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3104، 3450»
ترقیم العلمیہ : 3400 ترقیم الرسالہ : -- 3450
نَا نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" كَانَ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ الْقِصَاصُ، وَلَمْ يَكُنْ فِيهِمُ الدِّيَةُ، فَقَالَ اللَّهُ تَعَالَى لِهَذِهِ الأُمَّةِ: كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي الْقَتْلَى الْحُرُّ بِالْحُرِّ وَالْعَبْدُ بِالْعَبْدِ وَالأُنْثَى بِالأُنْثَى فَمَنْ عُفِيَ لَهُ مِنْ أَخِيهِ شَيْءٌ سورة البقرة آية 178، قَالَ: فَالْعَفْوُ أَنْ يَقْبَلَ الدِّيَةَ فِي الْعَمْدِ، وَ ذَلِكَ تَخْفِيفٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَرَحْمَةٌ سورة البقرة آية 178 أَنْ يَقْبَلُوا الدِّيَةَ فِي الْعَمْدِ، فَاتِّبَاعٌ بِالْمَعْرُوفِ سورة البقرة آية 178 يَتِّبِعُ ذَا بِالْمَعْرُوفِ، وَيُؤَدِّي ذَا بِإِحْسَانٍ" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: بنی اسرائیل میں قصاص کا حکم تھا، ان میں دیت کا حکم نہیں تھا۔ تو اللہ نے اس امت سے یہ فرمایا: ”مقتولین کے بارے میں تم پر قصاص کا حکم مقرر کیا گیا ہے، آزاد کے بدلے میں آزاد کو، غلام کے بدلے میں غلام کو، عورت کے بدلے میں عورت کو قتل کر دیا جائے گا، اور جس شخص کو اس کے بھائی کی طرف سے معاف کر دیا جائے۔“ یہاں معاف کرنے سے مراد یہ ہے کہ دوسرا شخص قتل عمد کے مقدمے میں دیت قبول کرنے پر تیار ہو جائے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”یہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تخفیف ہے۔“ یعنی یہ اس حکم کے مقابلے میں تخفیف ہے جو تم سے پہلے لوگوں پر عائد کیا گیا تھا۔ تو اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس کے حوالے سے تخفیف عطا کی ہے۔ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہیں یہ تخفیف ملی ہے۔ تم قتل عمد کے مقدمے میں دیت لے لو۔ (اس نے فرمایا) تو تم مناسب طریقے سے پیروی کرو، یعنی مناسب طریقے سے اس کے پیچھے جاؤ اور احسان کے ساتھ اسے ادا کرو۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3450]
ترقیم العلمیہ: 3400
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 4498، 6881، وابن الجارود فى "المنتقى"، 837، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6010، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 3098، 3099،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4785، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6957، 10947، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3104، 3450، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 28550»
الحكم على الحديث:
صحيح