🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
کل مکررات: 4
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3121 ترقیم الرسالہ : -- 3160
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْمَارِسْتَانِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، نَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ حُبْلَى مِنَ الزِّنَا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" أَصَبْتُ حَدًّا فَأَقِمْهُ عَلَيَّ، فَدَعَا وَلِيَّهَا، فَقَالَ: أَحْسِنْ إِلَيْهَا، فَإِذَا وَضَعَتْ مَا فِي بَطْنِهَا فَأْتِنِي، فَفَعَلَ، فَأَمَرَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشُدَّتْ أَوْ شُكَّتْ ثِيَابُهَا عَلَيْهَا، ثُمَّ أَمَرَ بِهَا فَرُجِمَتْ، ثُمَّ صَلَّى عَلَيْهَا، فَقِيلَ لَهُ: رَجَمْتَهَا ثُمَّ تُصَلِّي عَلَيْهَا؟، فَقَالَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَدْ تَابَتْ تَوْبَةً لَوْ تَابَهَا سَبْعُونَ مُذْنِبًا لَوَسِعَتْهُمْ، وَهَلْ وَجَدْتَ أَفْضَلَ مِنْ أَنْ جَادَتْ بِنَفْسِهَا!" .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی جو زنا کے نتیجے میں حاملہ ہو گئی تھی، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں نے قابل حد جرم کا ارتکاب کیا ہے، آپ مجھ پر حد قائم کریں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سرپرست کو بلایا اور ہدایت کی: ”تم اس کا خیال رکھو، جب یہ بچے کو جنم دے، تو اسے میرے پاس لے آنا۔“ اس شخص نے ایسا ہی کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اس کے جسم پر لباس کو اچھی طرح باندھ دیا گیا، پھر اسے سنگسار کر دیا گیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ ادا کی، تو آپ کی خدمت میں عرض کی گئی: ”پہلے آپ نے اسے سنگسار کر دیا اور پھر اس کی نماز جنازہ بھی ادا کر لی ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، اس عورت نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر 70 گناہ گار توبہ کرتے، تو ان کے لیے کافی ہوتی، کیا تمہیں اس سے افضل کوئی شخص مل سکتا ہے؟ جو اپنے آپ کو (اللہ کے حکم کی فرمانبرداری میں) قربان کر دے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3160]
ترقیم العلمیہ: 3121
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1696، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4403، 4441، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1959، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2095، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4440، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1435، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2370، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2555،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3160، 3161، 3162، 3238، 3239، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20177»
«قال ابن عبدالبر: أحسن إسناد لهذا الحديث حديث بريدة وحديث عمران، التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد: (24 / 126)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3122 ترقیم الرسالہ : -- 3161
نَا عَبْدُ اللَّهِ ، نَا يَحْيَى ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، نَا هِشَامٌ ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: رَجَمْتَهَا، وَقَالَ:" لَوْ تَابَهَا أَهْلُ الْمَدِينَةِ لَوَسِعَتْهُمْ، هَلْ وَجَدْتَ أَفْضَلَ مِنْ أَنْ جَادَتْ بِنَفْسِهَا لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ!" ،.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: ”آپ نے اسے سنگسار کر دیا، (اور اب نماز جنازہ بھی ادا کر لی)؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر مدینہ کے تمام افراد یہ توبہ کرتے، تو یہ ان سب کے لیے کافی ہوتی، کیا تمہیں اس سے افضل کوئی شخص مل سکتا ہے، جو اللہ کے لیے اپنی جان دے دے؟“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3161]
ترقیم العلمیہ: 3122
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1696، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4403، 4441، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1959، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2095، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4440، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1435، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2370، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2555،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3160، 3161، 3162، 3238، 3239، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20177»
«قال ابن عبدالبر: أحسن إسناد لهذا الحديث حديث بريدة وحديث عمران، التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد: (24 / 126)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3123 ترقیم الرسالہ : -- 3162
نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا هَارُونُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْخَزَّازُ ، نَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو قِلابَةَ ، حَدَّثَنِي أَبُو الْمُهَلَّبِ ، أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ ، حَدَّثَهُمْ، قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ مِنْ جُهَيْنَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جہینہ قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی (اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث نقل کی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3162]
ترقیم العلمیہ: 3123
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1696، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4403، 4441، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1959، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2095، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4440، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1435، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2370، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2555،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3160، 3161، 3162، 3238، 3239، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20177»
«قال ابن عبدالبر: أحسن إسناد لهذا الحديث حديث بريدة وحديث عمران، التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد: (24 / 126)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3197 ترقیم الرسالہ : -- 3238
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ خَالِدٍ الطَّيِّبِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنَّ امْرَأَةً مِنْ جُهَيْنَةَ أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاعْتَرَفَتْ بِالزِّنَا، فَقَالَتْ:" إِنِّي حُبْلَى، فَدَعَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِيَّهَا، فَقَالَ: أَحْسِنْ إِلَيْهَا، فَإِذَا وَضَعَتْ فَأْتِنِي بِهَا، فَفَعَلَ، فَلَمَّا وَضَعَتْ جَاءَ بِهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: اذْهَبِي فَأَرْضِعِيهِ، فَفَعَلَتْ، ثُمَّ جَاءَتْ فَأَمَرَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشُكَّتْ عَلَيْهَا ثِيَابُهَا، ثُمَّ أَمَرَ بِرَجْمِهَا فَصَلَّى عَلَيْهَا، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَجَمْتَهَا ثُمَّ تُصَلِّي عَلَيْهَا؟، فَقَالَ: لَقَدْ تَابَتْ تَوْبَةً لَوْ قُسِمَتْ بَيْنَ سَبْعِينَ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ لَوَسِعَتْهُمْ، هَلْ وَجَدْتَ أَفْضَلَ مِنْ أَنْ جَادَتْ بِنَفْسِهَا" ،.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جہینہ قبیلے کی ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے زنا کا اعتراف کیا، اس نے بتایا: ”میں حاملہ ہوں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے سرپرست کو بلایا اور فرمایا: ”اس کا اچھی طرح خیال رکھنا، جب یہ بچے کو جنم دے، تو اسے میرے پاس لے آنا۔“ اس شخص نے ایسا ہی کیا، جب اس عورت نے بچے کو جنم دیا، وہ اس عورت کو لے کر نبی کی خدمت میں حاضر ہوا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس عورت) سے فرمایا: ”تم جاؤ اور بچے کو دودھ پلاؤ۔“ اس عورت نے ایسا ہی کیا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اس کے جسم پر کپڑوں کو اچھی طرح باندھ دیا گیا، پھر آپ کے حکم کے تحت اسے سنگسار کر دیا گیا، آپ نے اس کی نماز جنازہ ادا کی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ نے پہلے اسے سنگسار کیا، پھر اس کی نماز جنازہ ادا کی؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس عورت نے ایسی توبہ کی ہے، اگر وہ اہل مدینہ میں ستر افراد کے درمیان تقسیم کی جائے، تو ان سب کے لیے کافی ہو گی، کیا تمہیں اس سے زیادہ فضیلت والا شخص کوئی مل سکتا ہے کہ اس نے اپنی جان قربان کر دی؟“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3238]
ترقیم العلمیہ: 3197