🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب النُّذُورُ
باب: نذر کے مسائل
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2756 ترقیم الرسالہ : -- 2793
ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، نا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، نا عُمَرُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِيدٍ الْمَخْزُومِيُّ ، نا أَبِي ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ:" أَرْبَعَةٌ لا أُؤَمِّنُهُمْ فِي حِلٍّ وَلا حَرَمٍ: الْحُوَيْرِثُ بْنُ نُقَيْدٍ، وَمِقْيَسٌ، وَهِلالُ بْنُ خَطَلٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي سَرْحٍ". فَأَمَّا الْحُوَيْرِثُ فَقَتْلُهُ عَلِيًّا، وَأَمَّا مِقْيَسٌ فَقَتْلُهُ ابْنَ عَمٍّ لَهُ لَحَا، وَأَمَّا هِلالُ بْنُ خَطَلٍ فَقَتْلُهُ الزُّبَيْرَ، وَأَمَّا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي سَرْحٍ فَاسْتَأْمَنَ لَهُ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ، وَكَانَ أَخَاهُ مِنَ الرَّضَاعَةِ، وَقَيْنَتَيْنِ كَانَتَا لِمِقْيَسٍ تُغَنِّيَانِ بِهِجَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُتِلَتْ إِحْدَاهُمَا وَأَفْلَتَتِ الأُخْرَى، فَأَسْلَمَتْ .
عمر بن عثمان اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”چار لوگ ایسے ہیں، جنہیں میں، حل، اور حرم، کسی بھی جگہ پر امان نہیں دوں گا: حویرث بن نقید، مقیس، ہلال بن خطل اور عبداللہ بن ابوسرح۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) حویرث کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے قتل کر دیا، مقیس کو اس کے سگے چچا زاد نے قتل کر دیا، ہلال بن خطل کو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے قتل کر دیا، جہاں تک عبداللہ بن سرح کا تعلق ہے، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے امان مانگ لی، وہ ان کا رضاعی بھائی تھا، اس طرح مقیس کی دو کنیزیں تھیں، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو میں کی جانے والی شاعری گایا کرتی تھیں، ان دونوں میں سے ایک قتل ہو گئی اور دوسری بچ گئی، اس نے بعد میں اسلام قبول کر لیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ النذور/حدیث: 2793]
ترقیم العلمیہ: 2756
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 2684، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 18347، 18850، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2793، 4347، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 5529»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4268 ترقیم الرسالہ : -- 4347
نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، نَا عُمَرُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِيدٍ الْمَخْزُومِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ" يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ: أَرْبَعَةٌ لا أُؤَمِّنُهُمْ فِي حِلٍّ وَلا حَرَمٍ: الْحُوَيْرِثُ بْنُ نُقَيْدٍ، وَمَقِيسُ بْنُ ضَبَابَةَ، وَهِلالُ بْنُ خَطَلٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ" ، وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ.
عمر بن عثمان اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ فتح مکہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”چار لوگ ایسے ہیں، جنہیں میں ’حل‘ اور ’حرم‘ میں کسی بھی جگہ پر امان نہیں دوں گا: حویرث بن نقید، مقیس بن ضبابہ، ہلال بن خطل اور عبداللہ بن سعد۔“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ النذور/حدیث: 4347]
ترقیم العلمیہ: 4268
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 2684، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 18347، 18850، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2793، 4347، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 5529»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں