الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابٌ وَمِنْهُمْ إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم
سیدنا ابراھیم بن رسول اللہ رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 3151
عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى ابْنِهِ إِبْرَاهِيمَ وَمَاتَ وَهُوَ ابْنُ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا، وَقَالَ: ( (إِنَّهُ لَهُ فِي الْجَنَّةِ مَنْ يُتِمُّ رَضَاعَهُ، وَهُوَ صِدِّيقٌ) )
سیّدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے بیٹے ابراہیم رضی اللہ عنہ، جو سولہ ماہ کی عمر میں فوت ہو گئے تھے، کی نماز جنازہ پڑھی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے متعلق یہ بھی فرمایا تھا کہ اس کے لیے جنت میں (خواتین) ہیں جو اس کی رضاعت مکمل کریں گی، (یہ میرا بیٹا) صِدِّیق ہے۔ [الفتح الربانی/حدیث: 3151]
تخریج الحدیث: «قوله((إِنَّه لَهُ فِي الْجَنَّةِ مَنْ يُتِمُّ رَضَاعَهُ))صحيح، وھذا اسناد ضعيف لضعف جابر بن يزيد الجعفي أخرجه البخاري: 1382، 3255 بلفظ: لما توفي ابراهيم g قال رسول اللهV: ((ان له مرضعا في الجنة۔))، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18497، 18502 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18691»
وضاحت: فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے سیّدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ اٹھارہ ماہ کی عمر میں فوت ہو گئے تھے، صحیح روایت کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ ادا نہیں کی تھی، وہ تمام روایات جن میں ان پر نماز جنازہ ادا کرنے کا ذکر ہے، سند کے اعتبار سے ضعیف ہیں۔ اس مسئلہ کے لیے ملاحظہ ہو: (نصب الرایۃ: ۲/ ۲۷۹،زاد المعاد: ۱/ ۵۱۳)
الحكم على الحديث:
قوله((إِنَّه لَهُ فِي الْجَنَّةِ مَنْ يُتِمُّ رَضَاعَهُ))صحيح
حدیث نمبر: 11384
عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ مَاتَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ ابْنُ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُدْفَنَ فِي الْبَقِيعِ وَقَالَ ”إِنَّ لَهُ مُرْضِعًا يُرْضِعُهُ فِي الْجَنَّةِ“
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ پسر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کا سولہ ماہ کی عمر میں انتقال ہوگیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے جنت البقیع میں دفن کرنے کا حکم دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسے جنت میں ایک دایہ دودھ پلائے گی۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11384]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، اخرجه البخاري: 1382، 3255، 6195، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18550 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18749»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح