🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. بَابُ اسْتِحْبَابِ إِحْسَانِ الْكَفَنِ مِنْ غَيْرِ مُغَالَاةٍ وَاخْتِيَارِ الْأَبْيَضِ
اس امر کا بیان کہ غلو کئے بغیر میت کو عمدہ کفن دیا جائے اور سفید کفن زیادہ پسندیدہ ہے
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3112
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (الْبَسُوا مِنْ ثِيَابِكُمْ الْبِيَاضَ، فَإِنَّهَا مِنْ خَيْرِ ثِيَابِكُمْ وَكَفِّنُوا فِيهَا مَوْتَاكُمْ، وَإِنَّ مِنْ خَيْرِ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمَدَ، يَجْلُو الْبَصَرَ وَيُنْبِتُ الشَّعْرَ) )
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سفید لباس پہنا کرو، کیونکہ یہ تمہارے بہترین لباسوں میں سے ہے اور اپنے مردوں کو اسی میں کفن دیا کرو۔اور تمہارے سرموں میں بہترین سرمہ اثمد ہے، یہ بینائی کو تیز کرتا اور پلکوں کو اگاتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الجنائز/حدیث: 3112]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه ابوداود: 3878، 4061، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2219، 3426 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2219»

الحكم على الحديث:
صحيح۔ أخرجه ابوداود: 3878
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7903
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ وَفِيهِ الْبَسُوا مِنْ ثِيَابِكُمُ الْبَيَاضَ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی قسم کی حدیث مروی ہے، البتہ اس میں یہ الفاظ ہیں: تم اپنے کپڑوں میں سے سفید کپڑے پہنا کرو۔ [الفتح الربانی/كتاب الجنائز/حدیث: 7903]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابوداود: 3878، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2219 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2219»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8169
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَيْرُ أَكْحَالِكُمُ الْإِثْمِدُ زَادَ فِي رِوَايَةٍ عِنْدَ النَّوْمِ يَجْلُو الْبَصَرَ وَيُنْبِتُ الشَّعْرَ
۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہارا سب سے بہترین سرمہ اثمد ہے، سوتے وقت استعمال کیا کرو، یہ نظر کو جلا بخشتا ہے اور (پلکوں کے) بال اگاتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الجنائز/حدیث: 8169]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابوداود: 3878، 4061، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2219 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2219»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں