🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. بَابُ فَضْلِ الصَّدَقَةِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
اللہ کی راہ میں صدقہ کرنے کی فضیلت کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3605
عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا تَصَدَّقَ بِنَافَةٍ مَخْطُومَةٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَيَأْتِيَنَّ أَوْ لَتَأْتِيَنَّ بِسَبْعِمِائَةِ نَاقَةٍ مَخْطُومَةٍ) )
۔ سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے مہار والی ایک اونٹنی اللہ تعالیٰ کی راہ میں صدقہ کی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بارے میں فرمایا: یہ اونٹنی ایسی ہی سات سواونٹنیاں لے کر آئے گی۔ [الفتح الربانی/كتاب الزكاة/حدیث: 3605]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 1892، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22357 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22714»
وضاحت: فوائد: … اللہ تعالیٰ کے راستے یعنی جہادمیں خرچ کرنا باعث ِ اجر ِ عظیم ہے، آخری حدیث ِ مبارکہ اس معاملے میں انتہائی واضح ہے۔

الحكم على الحديث:
اخرجه مسلم: 1892
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4861
عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا تَصَدَّقَ بِنَاقَةٍ مَخْطُوطَةٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَتَأْتِيَنَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِسَبْعِمِائَةِ نَاقَةٍ مَخْطُوطَةٍ
۔ سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے لگام زدہ اونٹنی اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بارے میں فرمایا: تو قیامت کے روز سات سو لگام زدہ اونٹنیوں کے ساتھ آئے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الزكاة/حدیث: 4861]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1892، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22357 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22714»
وضاحت: فوائد: … عام طور پر اونٹنی کو اس وقت لگام ڈالی جاتی ہے، جب وہ قوی ہو جائے اور اس قابل ہو جائے کہ اس پر سامان وغیرہ لادا جا سکے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1892
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں