الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. فَصْلٌ مِنْهُ فِي عُمْرَةِ الْقَضَاءِ
عمرۂ قضاء کا بیان
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 4118
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حِينَ اعْتَمَرَ، فَطَافَ وَطُفْنَا مَعَهُ، وَصَلَّى وَصَلَّيْنَا مَعَهُ، وَسَعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَكُنَّا نَسْتُرُهُ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ لَا يُصِيبُهُ أَحَدٌ بِشَيْءٍ
۔ سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عمرہ کیا تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طواف کیا تو ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ طواف کیا اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی تو ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صفا مروہ کی سعی کی، ہم نے اس دوران آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گھیرے میں لئے رکھا تاکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ مکہ والے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کوئی نقصان پہنچا دیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4118]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 4188، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19129 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19340»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 4188
حدیث نمبر: 10769
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْأَحْزَابِ فَقَالَ اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ سَرِيعَ الْحِسَابِ هَازِمَ الْأَحْزَابِ اهْزِمْهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کفار کی جماعتو ں پر بددعا کی اور فرمایا: کتاب کو نازل کرنے والے، جلد حساب کرنے والے، لشکروں اور جماعتوں کو شکست دینے والے! تو انہیں شکست دے دے اور ان کے پاؤں اکھاڑ دے۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 10769]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2933، 4115، ومسلم: 1742، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19407 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19627»
وضاحت: فوائد: … اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا قبول کی اور ایک مہینہ کے بعد دشمن اس دعا کا مصداق بن کر ناکام و نامراد بھاگ گئے اور پھر مدینہ منورہ کا رخ ہی نہ کر سکے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2933
حدیث نمبر: 10834
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حِينَ اعْتَمَرَ فَطَافَ وَطُفْنَا مَعَهُ وَصَلَّى وَصَلَّيْنَا مَعَهُ وَسَعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ وَكُنَّا نَسْتُرُهُ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ لَا يُصِيبُهُ أَحَدٌ بِشَيْءٍ زَادَ فِي رِوَايَةٍ قَالَ فَسَمِعْتُهُ يَدْعُو عَلَى الْأَحْزَابِ يَقُولُ {اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ سَرِيعَ الْحِسَابِ هَازِمَ الْأَحْزَابِ اللَّهُمَّ اهْزِمْهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ}
عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب عمرہ ادا کیا تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طواف کیا تو ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ طواف کیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نمازادا کی تو ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صفا اور مروہ کے مابین سعی کی تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سعی کی، ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارد گردرہ کر اہل مکہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دفاع کر رہے تھے، تاکہ اہل مکہ میں سے کوئی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تکلیف نہ پہنچا دے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسلام دشمن جماعتوں کے خلاف یہ دعا کرتے سنا: اَللّٰھُمَّ مُنْزِلَ الْکِتَابِ سَرِیْعَ الْحِسَابِ ھَازِمَ الْاَحْزَابِ، اَللّٰہُمَّ اھْزِمْہُمْ وَزَلْزِلْھُمْ (اے اللہ! کتاب نازل کرنے والے، جلد حساب لینے والے، تمام جماعتوں کو شکست سے دو چار کرنے والے، یا اللہ انہیں شکست سے دو چار کر اور ان کو جھنجھوڑ کر رکھ دے۔) [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 10834]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6392، ومسلم: 1742، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19407 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 19627»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 6392