🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابُ مَا يَحِلُّ لِلْحَاجِّ وَمَا يَفْعَلُهُ بَعْدَ رَمْيِ جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ
جمرۂ عقبہ کی رمی کے بعد حاجی کے حلال ہو جانے اور اس کے بعد دوسرے افعال کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4157
وَعَنْهَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِيَدَيَّ (وَفِي لَفْظٍ: بِيَدَيَّ هَاتَيْنِ) بِذَرِيرَةٍ لِحَجَّةِ الْوَدَاعِ لِلْحِلِّ وَالْإِحْرَامِ حِينَ أَحْرَمَ وَحِينَ رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ يَوْمَ النَّحْرِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ (وَفِي لَفْظٍ: قَبْلَ أَنْ يُفِيضَ)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: حجۃ الوداوع کے موقع پر میں نے اپنے ان ہاتھوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو احرام باندھتے وقت اور احرام کھولتے وقت مختلف اشیاء سے بنی ہوئی خو شبو لگائی تھی،یعنی جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احرام باندھنے لگے تو اس وقت لگائی اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دس ذوالحجہ کو طوافِ افاضہ سے پہلے جمرۂ عقبہ کو کنکریاں ماریں تو اس وقت خوشبو لگائی تھی۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4157]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5930، ومسلم: 1189، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26078 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26606»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5930
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4520
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِيَدِي بِذَرِيرَةٍ لِحَجَّةِ الْوَدَاعِ لِلْحِلِّ وَالْإِحْرَامِ حَيْثُ أَحْرَمَ وَحَيْثُ رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ يَوْمَ النَّحْرِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے حجۃ الوداع کے موقع پر اپنے ہاتھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ذریرہ خوشبو اس وقت لگائی تھی، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمرۂ عقبہ کی رمی کر کے حلال ہوئے اور ابھی تک بیت اللہ کا طواف نہیں کیا تھا اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احرام باندھنے کا ارادہ کیا تھا۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4520]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5930، ومسلم: 1189، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26078 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26606»
وضاحت: فوائد: … ذریرہ ایک خوشبو ہے، جو کئی خوشبوؤں کا مرکب ہوتی ہے۔

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5930
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں