الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. قبول رَسُولِ اللهِ صلَّى اللهُ عَليهِ وسَلمَ الْهَدِيَّةَ وَإِنْ كَانَتْ حَقِيرَة لا الصَّدَقَةَ وَإِنْ كَانَتْ عَظِيمَةٌ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہدیہ قبول کرنا، اگرچہ وہ حقیر سا ہو اور صدقہ قبول نہ کرنا، اگرچہ وہ قیمتی ہو
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 3487
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ مِنْ غَيْرِ أَهْلِهِ سَأَلَ عَنْهُ، فَإِنْ قِيلَ هَدِيَّةٌ أَكَلَ وَإِنْ قِيلَ صَدَقَةٌ قَالَ: ( (كُلُوا) ) وَلَمْ يَأْكُلْ
۔ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معمول یہ تھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کھانا گھر والوں کے علاوہ کہیں اور سے لایا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے بارے میں دریافت کرتے تھے، اگر وہ تحفہ ہوتا تو کھا لیتے اور اگر وہ صدقہ ہوتا تو فرماتے: تم کھا لو۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود نہیں کھاتے تھے۔ [الفتح الربانی/مسائل الهبة والهدية/حدیث: 3487]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 2576، ومسلم: 1077، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8014 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8001»
الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 2576
حدیث نمبر: 6268
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ مِنْ غَيْرِ أَهْلِهِ سَأَلَ عَنْهُ فَإِنْ قِيلَ هَدِيَّةٌ أَكَلَ وَإِنْ قِيلَ صَدَقَةٌ قَالَ كُلُوا وَلَمْ يَأْكُلْ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر کے علاوہ کہیں اور سے کھانا لایا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے بارے میں سوال کرتے، پس اگر کہا جاتا کہ یہ ہدیہ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھا لیتے، اور اگر کہا جاتا ہے کہ صدقہ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے: تم لوگ کھا لو۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود نہ کھاتے۔ [الفتح الربانی/مسائل الهبة والهدية/حدیث: 6268]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2576، ومسلم: 1077، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9264 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9253»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2576