الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ الْحَثِ عَلَيْهِ وَكَرَاهَةِ تَرْكِهِ لِلْقَادِرِ
نکاح کی ترغیب دلانے اور قدرت رکھنے کے باوجود اس کو چھوڑنے کی کراہت کا بیان
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 1028
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (حُبِّبَ إِلَيَّ مِنَ الدُّنْيَا النِّسَاءُ وَالطِّيبُ وَجُعِلَ قُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلَاةِ) )
سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دنیا میں سے عورتوں اور خوشبو کو میرا محبوب بنا دیا گیا ہے اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز کے اندر رکھی گئی ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل النكاح/حدیث: 1028]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه النسائي: 7/ 61، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12294 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12319»
الحكم على الحديث:
اسناده حسن۔ أخرجه النسائي: 7/ 61
حدیث نمبر: 6833
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حُبِّبَ إِلَيَّ مِنَ الدُّنْيَا النِّسَاءُ وَالطِّيبُ وَجُعِلَ قُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلَاةِ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دنیا میں سے عورتوں اور خوشبو کو میرے لیے محبوب بنا دیا گیا ہے اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل النكاح/حدیث: 6833]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابويعلي: 3482، والطبراني في ’’الاوسط‘‘: 5199، والبيھيقي: 7/ 78، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12293 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12319»
وضاحت: فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عورتوں سے محبت ہونے کی وجوہات یہ ہیں کہ وہ خواتین آپ کی بیویاں ہی تھیں، جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے مخفی امور کو امت تک پہنچایا اور بروز قیامت آپ صلی اللہ علیہ وسلم جس کثرت پر فخر کریں گے، اس کو خواتین نے ہی جنم دیا ہو گا۔
الحكم على الحديث:
اسناده حسن
حدیث نمبر: 11354
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ”حُبِّبَ إِلَيَّ مِنَ الدُّنْيَا النِّسَاءُ وَالطِّيبُ وَجُعِلَ قُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلَاةِ“
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دنیا میں سے میرے نزدیک پسندیدہ چیزیں بیویاں اور خوشبو ہے اور نماز میں میری آنکھوں کی ٹھنڈک رکھ دی گئی ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل النكاح/حدیث: 11354]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه النسائي: 7/ 61، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة:12283 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12318»
وضاحت: فوائد: … دیکھیں حدیث نمبر (۸۱۵۷)
الحكم على الحديث:
اسناده حسن