🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابُ النَّهْي عَنِ الشُّهْرَةِ وَالْإِسْبَالِ وَ وَعِيدِ مَنْ فَعَلَ ذلِكَ
لباس کے معاملے میں شہرت اور کپڑا ٹخنوں سے نیچے لٹکانے کی ممانعت¤اور ایسا کرنے والے کی وعید کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8106
عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حَدَّثَنَا أَبُو قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ قُرْصٍ أَوْ قُرْطٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِنَّكُمْ لَتَعْمَلُونَ الْيَوْمَ أَعْمَالًا هِيَ أَدَقُّ فِي أَعْيُنِكُمْ مِنَ الشَّعْرِ كُنَّا نَعُدُّهَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمُوبِقَاتِ فَقُلْتُ لِأَبِي قَتَادَةَ فَكَيْفَ لَوْ أَدْرَكَ زَمَانَنَا هَذَا فَقَالَ أَبُو قَتَادَةَ لَكَانَ لِذَلِكَ أَقْوَلَ
۔ سیدنا عبادہ بن قرص رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: تم آج ایسے اعمال کرتے ہو، جو تمہاری آنکھوں میں بال سے بھی زیادہ باریک ہیں، جبکہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک میں ان کو تباہ کن اور مہلک اعمال تصور کرتے تھے۔ میں نے ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے کہا کہ اگر وہ سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ ہمارا زمانہ پا لیتے تو پھر کیا ہوتا؟ انھوں نے کہا: تو پھر وہ اور سخت بات کہتے۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 8106]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه الدارمي: 2/ 315، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20751 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21031»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9846
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ قُرْطٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ إِنَّكُمْ لَتَعْمَلُونَ الْيَوْمَ أَعْمَالًا فَذَكَرَ مِثْلَهُ
۔ سیدنا عبادہ بن قرط رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: بیشک تم لوگ آج ایسے ایسے افعال کر جاتے ہو کہ … …۔ پھر سابقہ قول کی طرح بیان کیا۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 9846]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه الطيالسي: 1353، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20752 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21032»
وضاحت: فوائد: … فسق کی دو صورتیں ہیں: کبیرہ گناہ کا ارتکاب کرنااور صغیرہ گناہوں پر اصرار کرنا، اس لیے جہاں کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا جائے گا، وہاں صغیرہ گناہوں سے بچنے کے لیے بھی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں