🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شرکۃ الحروف سے تلاش کل احادیث (4154)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم دار السلفیہ سے تلاش کل احادیث (2978)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
49. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّدَاقِ
حق مہر کے احکام
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 598 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1775
نا نا هُشَيْمٌ، قَالَ: نا مُجَالِدٌ، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: خَطَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ النَّاسَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، وَقَالَ: " أَلا لا تُغَالُوا فِي صُدُقِ النِّسَاءِ , فَإِنَّهُ لا يَبْلُغُنِي عَنْ أَحَدٍ سَاقَ أَكْثَرَ مِنْ شَيْءٍ سَاقَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ سِيقَ إِلَيْهِ , إِلا جَعَلْتُ فَضْلَ ذَلِكَ فِي بَيْتِ الْمَالِ"، ثُمَّ نَزَلَ فَعَرَضَتْ لَهُ امْرَأَةٌ مِنْ قُرَيْشٍ فَقَالَتْ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ كِتَابُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ أَحَقُّ أَنْ يُتَّبَعَ أَوْ قَوْلُكَ؟ قَالَ:" بَلْ كِتَابُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ , فَمَا ذَلِكَ؟" , قَالَتْ: نَهَيْتَ النَّاسَ آنِفًا أَنْ يُغَالُوا فِي صُدُقِ النِّسَاءِ , وَاللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ فِي كِتَابِهِ: وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنْطَارًا فَلا تَأْخُذُوا مِنْهُ شَيْئًا سورة النساء آية 20. فَقَالَ عُمَرُ: كُلُّ أَحَدٍ أَفْقَهُ مِنْ عُمَرَ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاثًا , ثُمَّ رَجَعَ إِلَى الْمِنْبَرِ , فَقَالَ لِلنَّاسِ:" إِنِّي نَهَيْتُكُمْ أَنْ تُغَالُوا فِي صُدُقِ النِّسَاءِ , أَلا فَلْيَفْعَلْ رَجُلٌ فِي مَالِهِ مَا بَدَا لَهُ" .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”عورتوں کے مہر میں زیادتی نہ کرو، اگر مجھے کسی کے بارے میں معلوم ہوا کہ اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ مہر دیا یا لیا ہے تو میں اس کا زائد مال بیت المال میں رکھ دوں گا۔“ پھر ایک قریشی عورت نے کہا: ”اے امیر المؤمنین! اللہ عزوجل کی کتاب زیادہ حق رکھتی ہے یا آپ کا قول؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل کی کتاب۔“ اس نے کہا: ”آپ نے لوگوں کو مہر میں زیادتی سے منع فرمایا حالانکہ اللہ عزوجل فرماتا ہے: «وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنْطَارًا فَلَا تَأْخُذُوا مِنْهُ شَيْئًا» [النساء: 20] ۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ہر شخص عمر سے زیادہ فقیہ ہے۔“ پھر منبر پر واپس آئے اور فرمایا: ”میں نے تمہیں عورتوں کے مہر میں زیادتی سے منع کیا تھا، تو اب ہر شخص اپنے مال میں جو چاہے کرے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 1775]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 598، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14450، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 1566، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10420، وأخرجه الطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5059»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 599 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1776
نا نا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : " خَرَجْتُ وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أَنْهَاكُمْ، عَنْ كَثْرَةِ الصَّدَاقِ، حَتَّى عُرِضَتْ لِي هَذِهِ الآيَةُ: وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنْطَارًا فَلا تَأْخُذُوا مِنْهُ شَيْئًا سورة النساء آية 20" .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نکلا اور میں ارادہ رکھتا تھا کہ تمہیں مہر کی کثرت سے منع کروں، یہاں تک کہ اللہ عزوجل کا یہ فرمان سامنے آیا: «وَآتَيْتُمْ إِحْدَاهُنَّ قِنْطَارًا فَلَا تَأْخُذُوا مِنْهُ شَيْئًا» [النساء: 20] ۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 1776]
تخریج الحدیث: «مرسل، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 599، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14449»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں