الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
179. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى الْقَاعِدِينَ
باب: ان مجاہدین کی فضیلت کا بیان جو اللہ کی راہ میں نکلتے ہیں، اُن لوگوں پر جو (عذر کے بغیر) پیچھے بیٹھے رہتے ہیں۔
کل مکررات: 2
ترقیم دار السلفیہ: 681 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 681
نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ ، أَنَّ أَبَاهُ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ , قَالَ: كُنْتُ إِلَى جَنْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَغَشِيَتْهُ السَّكِينَةُ، فَوَقَعَتْ فَخِذُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى فَخِذِي، فَمَا وَجَدْتُ ثِقَلَ شَيْءٍ أَثْقَلَ مِنْ فَخِذِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ فَقَالَ:" اكْتُبْ"، فَكَتَبْتُ فِي كَتِفٍ: لا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ سورة النساء آية 95 , إِلَى آخِرِ الآيَةِ، فَقَامَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ وَكَانَ رَجُلا أَعْمَى لَمَّا سَمِعَ فَضِيلَةَ الْمُجَاهِدِينَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَكَيْفَ بِمَنْ لا يَسْتَطِيعُ الْجِهَادَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ خَارِجَةُ: قَالَ زَيْدٌ: فَلَمَّا قَضَى ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ كَلامَهُ غَشِيَتْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّكِينَةُ، فَوَقَعَتْ فَخِذُهُ عَلَى فَخِذِي، فَوَجَدْتُ مِنْ ثِقَلِهَا فِي الْمَرَّةِ الثَّانِيَةِ كَمَا وَجَدْتُ مِنْ ثِقَلِهَا فِي الْمَرَّةِ الأُولَى، ثُمَّ سُرِّيَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" اقْرَأْ يَا زَيْدُ"، فَقَرَأْتُ: لا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ سورة النساء آية 95، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ سورة النساء آية 95" الآيَةَ كُلَّهَا , قَالَ: يَقُولُ زَيْدٌ: أَنْزَلَهَا اللَّهُ وَحْدَهَا، فَأَلْحَقْتُهَا، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى مُلْحَقِهَا عِنْدَ صَدْعٍ فِي الْكَتِفِ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سکینہ نازل ہوئی اور آپ کی ران میری ران پر آ گری، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ران سے زیادہ بھاری چیز کبھی محسوس نہ کی، پھر جب سکینہ ختم ہوئی تو آپ نے فرمایا: لکھو، چنانچہ میں نے ایک کندھے کی ہڈی پر یہ آیت لکھی: ﴿لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ﴾ آیت کے آخر تک، تو ابن ام مکتوم جو نابینا تھے کھڑے ہوئے اور جب انہوں نے مجاہدین کی فضیلت سنی تو عرض کیا: یا رسول اللہ! ان مومنوں کا کیا جنہیں جہاد کی طاقت نہیں؟ سیدنا زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب ابن ام مکتوم نے اپنی بات مکمل کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر پھر سکینہ نازل ہوئی اور آپ کی ران دوبارہ میری ران پر آ گری، میں نے اس دفعہ بھی اتنا ہی بوجھ محسوس کیا جتنا پہلی بار، پھر جب وہ ختم ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے زید! پڑھو، تو میں نے پڑھا: ﴿لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ﴾، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ﴿غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ﴾ پوری آیت، سیدنا زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: یہ جملہ اللہ نے علیحدہ نازل کیا تھا، تو میں نے اس کو ملایا، اور قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، گویا میں اس کے ملائے جانے کو اس جگہ کے شگاف میں دیکھ رہا ہوں جہاں میں نے اسے کندھے کی ہڈی پر لکھا تھا۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 681]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2832، 4592، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1898، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1110، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4713، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2441، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3099، 3100، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4292، 4293، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2507، 3975، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3033، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 681، 2314،، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22002»
الحكم على الحديث:
سنده حسن لذاته، وهو لغيره بما سيأتي له من طرق.
ترقیم دار السلفیہ: 2314 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3491
نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: كُنْتُ إِلَى جَنْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَغَشِيَتْهُ السَّكِينَةُ، فَوَقَعَتْ فَخِذُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى فَخِذِي، فَمَا وَجَدْتُ ثِقَلَ شَيْءٍ أَثْقَلَ مِنْ فَخِذِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ، فَقَالَ لِي:" اكْتُبْ"، قَالَ: فَكَتَبْتُ فِي كَتِفٍ:" لا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ" إِلَى آخِرِ الآيَةِ، فَقَالَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ وَكَانَ رَجُلا أَعْمَى لَمَّا سَمِعَ فَضِيلَةَ الْمُجَاهِدِينَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَكَيْفَ مَنْ لا يَسْتَطِيعُ الْجِهَادَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ؟ فَلَمَّا قَضَى كَلامَهُ غَشِيَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّكِينَةُ، فَوَقَعَتْ فَخِذُهُ عَلَى فَخِذِي فَوَجَدْتُ مِنْ ثِقْلِهَا فِي الْمَرَّةِ الثَّانِيَةِ كَمَا وَجَدْتُ الْمَرَّةَ الأُولَى، ثُمَّ سُرِّيَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" اقْرَأْ يَا زَيْدُ" فَقَرَأْتُ: لا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ سورة النساء آية 95، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ سورة النساء آية 95 الآيَةَ كُلَّهَا، فَقَالَ زَيْدٌ: أَنْزَلَهَا اللَّهُ وَحْدَهَا فَأَلْحَقْتُهَا، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى مُلْحَقِهَا عِنْدَ صَدْعٍ فِي الْكَتِفِ .
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں تھا کہ آپ پر سکینہ (وحی کی کیفیت) طاری ہوئی، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ران میری ران پر آ گری، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ران سے زیادہ بھاری کوئی چیز محسوس نہیں کی۔ پھر جب یہ کیفیت ختم ہوئی تو آپ نے مجھ سے فرمایا: ”لکھو۔“ تو میں نے شانے کی ایک ہڈی پر لکھا: «لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ» آیت کے آخر تک۔ تو سیدنا عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ، جو نابینا تھے، جب انہوں نے مجاہدین کے فضائل سنے تو عرض کیا: ”یا رسول اللہ! ان مؤمنوں کا کیا جنہیں جہاد کی استطاعت نہیں؟“ ابھی ان کی بات مکمل ہی ہوئی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر دوبارہ سکینہ نازل ہوئی، اور پھر آپ کی ران میری ران پر آ گری، اور میں نے دوبارہ اتنا ہی وزن محسوس کیا جتنا پہلی بار محسوس کیا تھا۔ جب آپ پر سے یہ کیفیت ختم ہوئی تو فرمایا: ”پڑھو زید!“ میں نے وہی آیت پڑھی: «لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ» تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ» “ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”یہ جملہ «غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ» اللہ نے خاص طور پر نازل فرمایا، تو میں نے اسے (آیت کے ساتھ) ملایا۔ اللہ کی قسم! مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں ابھی بھی اسے اس جگہ پر دیکھ رہا ہوں جہاں میں نے اسے اس ہڈی میں شامل کیا تھا۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3491]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن لغيرہ والحدیث صحیح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2832، 4592، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1898، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1110، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4713، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2441، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3099، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4292، 4293، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2507، 3975، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3033، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 681، 2314، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22002»
وضاحت: عبد الرحمن بن أبي الزناد – حافظ ابن حجر نے "صدوق، فيه لين" کہا ہے (تقریب)، جبکہ امام احمد، یحییٰ بن معین وغیرہ نے ان کے حفظ پر کچھ جرح کی ہے، خاص طور پر مدنی روایات میں۔
الحكم على الحديث:
إسناده حسن لغيرہ والحدیث صحیح