الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
91. باب الإفطار وتعجيله - ذكر الوقت الذي يحل فيه الإفطار للصوام
افطار کرنے اور جلدی افطار کرنے کا بیان - اس وقت کا ذکر جب صائموں کے لیے افطار جائز ہوتا ہے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 3511
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفِي ، قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسِيرُ وَهُوَ صَائِمٌ إِذْ قَالَ لِبَعْضِ أَصْحَابِهِ:" انْزِلْ فَاجْدَحْ"، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ أَمْسَيْتَ، قَالَ:" انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي"، قَالَ: فَنَزَلَ فَجَدَحَ لَهُ، فَشَرِبَ، ثُمَّ قَالَ: " إِذَا رَأَيْتُمُ اللَّيْلَ قَدْ أَقْبَلَ مِنْ هَاهُنَا، فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ" ، يَعْنِي مِنْ قِبَلِ الْمَشْرِقِ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ رکھا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب میں سے کسی سے فرمایا: ”تم سواری سے نیچے اترو اور ہمارے لیے ستو گھول دو۔“ انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ابھی آپ شام ہو لینے دیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اترو اور ہمارے لیے ستو گھول دو۔“ راوی کہتے ہیں کہ وہ صاحب اترے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ستو گھول دیے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پی لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم رات کو دیکھو کہ وہ اس طرف سے آ جائے، تو روزہ دار شخص افطاری کر لے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ مشرق کی طرف سے آئے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3511]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1941، 1955، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1101، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3511، 3512، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 3297، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2352، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8102، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19705، والحميدي فى (مسنده) برقم: 731» «رقم طبعة با وزير 3502»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2037): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 3512
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفِيَانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ ، سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفِي ، يَقُولُ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَقَالَ لِرَجُلٍ:" انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا"، قَالَ: الشَّمْسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا"، قَالَ: الشَّمْسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا"، فَنَزَلَ فَجَدَحَ، فَشَرِبَ، فَقَالَ: " إِذَا رَأَيْتُمُ اللَّيْلَ قَدْ أَقْبَلَ مِنْ هَاهُنَا، وَأَدْبَرَ النَّهَارُ مِنْ هَاهُنَا، فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ" ، اجْدَحْ: خَوِّضِ السَّوِيقَ، قَالَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاحب سے فرمایا: ”اترو اور ہمارے لیے ستو گھول دو۔“ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ابھی سورج (غروب نہیں ہوا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اترو اور ہمارے لیے ستو گھول دو۔“ وہ صاحب نیچے اترے اور انہوں نے ستو گھول دیے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پی لیے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم رات کو دیکھو کہ وہ اس طرف سے آئی ہے اور دن کو دیکھو کہ وہ اس طرف سے چلا گیا ہے، تو روزہ دار شخص افطاری کر لے۔“ اس روایت کے متن میں شامل ہونے والے لفظ «اجْدَحْ» سے مراد ستوؤں کو بھگونا ہے۔ یہ بات امام ابوحاتم رحمہ اللہ نے بیان کی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3512]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1941، 1955، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1101، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3511، 3512، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 3297، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2352، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8102، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19705، والحميدي فى (مسنده) برقم: 731» «رقم طبعة با وزير 3503»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح