الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
28. باب النفقة - ذكر الخبر الدال على أن نفقة المرء على عياله أفضل من نفقته على أقربائه-
نفقہ کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ آدمی کی اپنے اہل و عیال پر نفقہ اس کے قریبی رشتہ داروں پر نفقہ سے افضل ہے
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 3363
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحِيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّاجِيُّ ، بِالْبَصْرَةِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الُوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " خَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا كَانَ عَنْ ظَهْرِ غِنًى، وَالِيَدُ الْعُلِيَا خَيْرٌ مِنَ الِيَدِ السُّفْلَى، وَلِيَبْدَأْ أَحَدُكُمْ بِمَنْ يَعُولُ، تَقُولُ امْرَأَتُهُ: أَنْفِقْ عَلَيَّ، وَتَقُولُ أُمُّ وَلَدِهِ: إِلَى مَنْ تَكِلُنِي؟ وَيَقُولُ لَهُ عَبْدُهُ: أَطْعِمْنِي وَاسْتَعْمِلْنِي" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الِيَدُ الْعُلِيَا خَيْرٌ مِنَ الِيَدِ السُّفْلَى" عِنْدِي أَنَّ الِيَدَ الْمُتَصَدِّقَةَ أَفْضَلُ مِنَ الِيَدِ السَّائِلَةِ، لا الآخِذَةِ دُونَ السُّؤَالِ، إِذْ مُحَالٌ أَنْ تَكُونَ الِيَدُ الَّتِي أُبِيحَ لَهَا اسْتِعْمَالُ فِعْلٍ بِاسْتِعْمَالِهِ أَحْسَنَ مِنْ آخَرَ فُرِضَ عَلَيْهِ إِتِيَانُ شَيْءٍ، فَأَتَى بِهِ، أَوْ تَقَرَّبَ إِلَى بَارِئِهِ مُتَنَفِّلا فِيهِ، وَرُبَّمَا كَانَ الْمُعْطِي فِي إِتِيَانِهِ ذَلِكَ أَقَلَّ تَحْصِيلا فِي الأَسْبَابِ مِنَ الَّذِي أَتَى بِمَا أُبِيحَ لَهُ، وَرُبَّمَا كَانَ هَذَا الآخِذُ بِمَا أُبِيحَ لَهُ أَفْضَلَ وَأَوْرَعَ مِنَ الَّذِي يُعْطِي، فَلَمَّا اسْتَحَالَ هَذَا عَلَى الإِطْلاقِ دُونَ التَّحْصِيلِ بِالتَّفْضِيلِ، صَحَّ أَنَّ مَعْنَاهُ أَنَّ الْمُتَصَدِّقَ أَفْضَلُ مِنَ الَّذِي يَسْأَلُهَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سب سے بہتر صدقہ وہ ہے، جو خوشحالی کے عالم میں دیا جائے (یا جسے دینے کے بعد آدمی خوشحال رہے) اور اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے اور تم میں سے ہر شخص کو اپنے زیرِ کفالت سے آغاز کرنا چاہیے، کیونکہ اس کی بیوی کہے گی تم مجھ پر خرچ کرو، اس کی ام ولد (لونڈی) کہے گی تم مجھے کس کے حوالے کر رہے ہو، اس کا غلام کہے گا مجھے کھانے کے لیے دو پھر مجھ سے کام لینا۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ”اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہوتا ہے۔“ میرے نزدیک اس سے مراد یہ ہے: صدقہ دینے والے شخص کا ہاتھ مانگنے والے ہاتھ سے افضل ہوتا ہے۔ اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ مانگے بغیر لینے والے سے افضل ہوتا ہے، کیونکہ یہ بات ناممکن ہے کہ وہ ہاتھ جس کے لیے کسی فعل کے کرنے کو مباح قرار دیا گیا ہو، وہ اس مباح فعل پر عمل کرنے کی وجہ سے اس دوسرے شخص سے کم تر ہو جائے جس پر کسی کام کے کرنے کو فرض قرار دیا گیا ہو اور وہ اسے سرانجام دے، یا وہ دوسرا شخص کسی نفلی کام کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قرب حاصل کرنا چاہیے۔ بعض اوقات دینے والا شخص اپنے دینے میں کم اسباب اختیار کرتا ہے اس شخص کے مقابلے میں جس کے لیے اسے (لینا) مباح قرار دیا گیا ہے، اور بعض اوقات لینے والا شخص جس کے لیے اس کو مباح قرار دیا گیا ہے وہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے اور اس شخص سے زیادہ پرہیزگار ہوتا ہے جو دے رہا ہے، تو جب کسی ایک کو افضل قرار دیے بغیر یہ اطلاق ناممکن ہو تو یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ صدقہ دینے والا شخص اس شخص سے افضل ہے جو اسے مانگتا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الرضاع/حدیث: 3363]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1426، 1428، 5355، 5356، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1042، وابن الجارود فى "المنتقى"، 812، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2436، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3363، 4243، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2533، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1676، والترمذي فى (جامعه) برقم: 680، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3780، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7276» «رقم طبعة با وزير 3352»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح، لكن قوله: «تقول امرأته ... » مدرج من قول أبي هريرة - «الإرواء» (834): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
حدیث نمبر: 4243
أَخْبَرَنَا ابْنُ الْجُنَيْدِ بِبُسْتَ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " خَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا كَانَ عَنْ ظَهْرِ غِنًى، وَالْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سب سے بہتر صدقہ وہ ہے جو خوشحالی کے عالم میں دیا جائے (یعنی جسے کرنے کے بعد بھی آدمی خوشحال رہے) اور اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے اور تم (خرچ کرتے ہوئے) ان سے آغاز کرو جو تمہارے زیر کفالت ہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرضاع/حدیث: 4243]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1426، 1428، 5355، 5356، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1042، وابن الجارود فى "المنتقى"، 812، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2436، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3363، 4243، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2533، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1676، والترمذي فى (جامعه) برقم: 680، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3780، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7276» «رقم طبعة با وزير 4229»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الإرواء» (3/ 316). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن