🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. ذكر الخبر الدال على أن هذه العقوبة تجب على الغاصب الشبر من الأرض فما فوقه وإن لم يكن أخذه إياها باليمين الفاجرة-
- یہ خبر جو بیان کرتی ہے کہ زمین کے ایک بالشت یا اس سے زیادہ غصب کرنے والے پر یہ سخت سزا واجب ہے، خواہ وہ جھوٹی قسم کھا کر نہ لی ہو۔
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3195
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفِ ابْنِ أَخِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْلٍ الْمَدَنِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ ظَلَمَ مِنَ الأَرْضِ شِبْرًا طَوَّقَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ" . قَالَ قَالَ مَعْمَرٌ : وَبَلَغَنِي عَنِ الزُّهْرِيِّ فِي هَذَا الْحَدِيثِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ" قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: رَوَى هَذَا الْخَبَرَ أَصْحَابُ الزُّهْرِيِّ الثِّقَاتُ الْمُتْقِنُونَ، فَاتَّفَقُوا كُلُّهُمْ عَلَى رِوَايَتِهِمْ هَذَا الْخَبَرَ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، خَلا مَعْمَرًا وَحْدَهُ، فَإِنَّهُ أُدْخِلَ بَيْنَ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَبَيْنَ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْلٍ، وَأَخَافُ أَنْ يَكُونَ ذَلِكَ وَهْمًا، وَقَدْ قَالَ مَعْمَرٌ فِي هَذَا الْخَبَرِ بَلَغَنِي عَنِ الزُّهْرِيِّ، فَيُشَبِّهُ أَنْ يَكُونَ سَمِعَهُ مِنْ بَعْضِ أَصْحَابِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ فَالْقَلْبُ إِلَى رِوَايَةِ أُولَئِكَ أَمْيَلُ.
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص ظلم کے طور پر ایک بالشت زمین ہتھیائے گا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن سات زمینوں کا طوق اس کے گلے میں ڈالے گا۔“ معمر نامی راوی بیان کرتے ہیں: زہری کے حوالے سے یہ حدیث ہم تک پہنچی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے، وہ شہید ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس روایت کو زہری کے ثقہ اور متقن شاگردوں نے نقل کیا ہے اور ان سب کا اس روایت کو زہری کے حوالے سے طلحہ بن عبداللہ کے واسطے سے سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے نقل کرنے پر اتفاق ہے۔ صرف معمر نے اختلاف کیا ہے، انہوں نے طلحہ بن عبداللہ اور سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کے درمیان عبدالرحمن بن سہل نامی راوی کا ذکر کیا ہے۔ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ انہیں اس بارے میں وہم ہوا ہے کیونکہ معمر نے اس روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں کہ جسے زہری کے حوالے سے یہ روایت پہنچی ہے، تو اس بات کا امکان موجود ہے کہ انہوں نے یہ روایت زہری کے کسی شاگرد سے سنی ہو۔ اس لیے ذہن دوسرے حضرات کی طرف زیادہ مائل ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الغصب/حدیث: 3195]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2452، 3198، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1610، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1095، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3194، 3195، 4790، 5163، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7902، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4772، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1418، 1421، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2648، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2580، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6142، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1650» «رقم طبعة با وزير 3185»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الروض النضير» (338): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4790
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ ، يَقُولُ: أَخْبَرَنِي طَلْحَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ ظَلَمَ مِنَ الأَرْضِ شِبْرًا طُوِّقَهُ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَثْبَتَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشَّهَادَةَ لِلْمَقْتُولِ دُونَ مَالِهِ، وَأَبَاحَ قِتَالَ قَاتِلِهِ، وَالْخَبَرُ عَلَى الْعُمُومِ، فَلَمَّا كَانَ قِتَالُ الْمَرْءِ مَعَ الْمُسْلِمِ الْمُحَرَّمِ دَمُهُ عِنْدَ أَخْذِ مَالِهِ جَائِزًا، كَانَ قِتَالُ مِثْلِهِ مَعَ الْمَرْءِ الَّذِي لَيْسَ بِمُحَرَّمٍ دَمُهُ وَلا مَالُهُ صَبِيًّا كَانَ أَوْ بَالِغًا، امْرَأَةً كَانَتْ أَوْ عَبْدًا، أَوْلَى أَنْ يَكُونَ جَائِزًا.
سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے وہ شہید ہے، اور جو شخص کسی دوسرے کی زمین ایک بالشت کے برابر ناجائز طور پر حاصل کر لے، تو اس کو سات زمینوں جتنا وزنی طوق پہنایا جائے گا۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے لیے شہادت کو برقرار رکھا ہے جو اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جاتا ہے اور اس کے لیے اپنے قاتل کے ساتھ لڑائی کرنے کو مباح قرار دیا ہے۔ روایت عموم سے تعلق رکھتی ہے، تو جب آدمی کا کسی ایسے مسلمان کے ساتھ جس کا خون قابل احترام ہے، اس کا مال چھینے جانے کے وقت لڑنا جائز ہو جائے، تو آدمی کا اس طرح کے شخص کے ساتھ لڑنا جائز ہو گا جس کا خون یا مال اس کے لیے قابل احترام نہیں ہے، خواہ وہ بچہ ہو یا بالغ، عورت ہو یا غلام ہو، تو اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ ایسا کرنا جائز ہو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الغصب/حدیث: 4790]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2452، 3198، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1610، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1095، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3194، 3195، 4790، 5163، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7902، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4772، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1418، 1421، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2648، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2580، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6142، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1650» «رقم طبعة با وزير 4770»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (3184 - 3185). تنبيه!! رقم (3184) = (3194) من طبعة المؤسسة. رقم (3185) = (3195) من طبعة المؤسسة. - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5163
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْلِ الْمَدَنِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ ظَلَمَ مِنَ الأَرْضِ شِبْرًا طُوِّقَهُ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ظلم کے طور پر ایک بالشت زمین ہتھیا لے گا، قیامت کے دن اسے سات زمینوں کا طوق پہنایا جائے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الغصب/حدیث: 5163]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2452، 3198، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1610، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1095، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3194، 3195، 4790، 5163، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7902، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4772، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1418، 1421، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2648، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2580، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6142، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1650» «رقم طبعة با وزير 5141»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م (5/ 58). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں