پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
292. فصل في الشهيد - ذكر خبر قد يوهم عالما من الناس أن خبر ابن عيينة الذي ذكرناه منقطع غير متصل
شہید کے بیان میں فصل - اس خبر کا ذکر جو بعض علماء کو یہ وہم دلاتا ہے کہ ابن عیینہ کی ہمارے بیان کردہ خبر منقطع اور غیر متصل ہے
حدیث نمبر: 3195
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفِ ابْنِ أَخِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْلٍ الْمَدَنِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ ظَلَمَ مِنَ الأَرْضِ شِبْرًا طَوَّقَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ" . قَالَ قَالَ مَعْمَرٌ : وَبَلَغَنِي عَنِ الزُّهْرِيِّ فِي هَذَا الْحَدِيثِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ" قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: رَوَى هَذَا الْخَبَرَ أَصْحَابُ الزُّهْرِيِّ الثِّقَاتُ الْمُتْقِنُونَ، فَاتَّفَقُوا كُلُّهُمْ عَلَى رِوَايَتِهِمْ هَذَا الْخَبَرَ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ، خَلا مَعْمَرًا وَحْدَهُ، فَإِنَّهُ أُدْخِلَ بَيْنَ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَبَيْنَ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْلٍ، وَأَخَافُ أَنْ يَكُونَ ذَلِكَ وَهْمًا، وَقَدْ قَالَ مَعْمَرٌ فِي هَذَا الْخَبَرِ بَلَغَنِي عَنِ الزُّهْرِيِّ، فَيُشَبِّهُ أَنْ يَكُونَ سَمِعَهُ مِنْ بَعْضِ أَصْحَابِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ فَالْقَلْبُ إِلَى رِوَايَةِ أُولَئِكَ أَمْيَلُ.
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص ظلم کے طور پر ایک بالشت زمین ہتھیائے گااللہ تعالیٰ قیامت کے دن سات زمینوں جتنا وزنی طوق اس کے گلے میں ڈالے گا۔“ معمر نامی راوی بیان کرتے ہیں: زہری کے حوالے سے یہ حدیث ہم تک پہنچی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے وہ شہید ہے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): اس روایت کو زہری کے ثقہ اور متقن شاگردوں نے نقل کیا ہے اور ان سب کا اس روایت کو زہری کے حوالے سے طلحہ بن عبداللہ کے حوالے سے سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے نقل کرنے پر اتفاق ہے۔ صرف معمر نے اختلاف کیا ہے انہوں نے طلحہ بن عبیداللہ اور سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ کے درمیان عبدالرحمن بن سہل نامی راوی کا ذکر کیا ہے۔ مجھے یہ اندیشہ ہے کہ انہیں اس بارے میں وہم ہوا ہے کیونکہ معمر نے اس روایت میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں جسے زہری کے حوالے سے یہ روایت پہنچی ہے، تو اس بات کا امکان موجود ہے کہ انہوں نے یہ روایت زہری کے کسی شاگرد سے سنی ہو۔ اس لیے ذہن دوسرے حضرات کی طرف زیادہ مائل ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 3195]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2452، 3198، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1610، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1095، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3194، 3195، 4790، 5163، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7902، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4772، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1418، 1421، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2648، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2580، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6142، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1650» «رقم طبعة با وزير 3185»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الروض النضير» (338): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 3195 in Urdu
معمر بن أبي عمرو الأزدي ← محمد بن شهاب الزهري