🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. مَجِيءُ مَلَكِ الْمَوْتِ عِنْدَ قَبْضِ الرُّوحِ ، وَذِكْرُ مَا يَكُونُ بَعْدَ ذَلِكَ فِي الْقَبْرِ لِلْمُؤْمِنِ وَالْكَافِرِ
روح قبض کرنے کے وقت فرشتۂ موت کی آمد اور قبر میں مومن و کافر کے حالات کا بیان
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 113
حدَّثَناه أبو الحسين عبد الصمد بن علي بن مُكرَم البزّاز ببغداد، حدثنا جعفر بن محمد بن كُزَال، حدثنا أبو إبراهيم التَّرْجُماني، حدثنا شعيب بن صفوان، حدثنا يونس بن خَبّاب، عن المنهال بن عمرو عن زاذانَ، عن أبي البَخْتَريّ الطائي، سمعتُ البراءَ بن عازب أنه قال: خرجنا مع رسول الله ﷺ في جنازةِ رجلٍ من الأنصار، فأَتينا القبرَ ولمَّا يُلحَدْ، فجلس رسولُ الله ﷺ واستقبل القِبلةَ، وجلسنا حولَه … ثم ذكر الحديث يُعلِّل به هذا الحديثَ، وليس كذلك، فإِنَّ ذِكرَ أبي البَختَري في هذا الحديث وهمٌ من شعيب بن صفوان لإجماع الأئمة الثّقات على روايته عن يونس بن خبَّاب عن المنهال بن عمرو عن زاذان أنه سمع البراء (1) .
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک انصاری شخص کے جنازے میں نکلے، ہم قبر پر پہنچے تو ابھی لحد تیار نہیں ہوئی تھی، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبلہ رخ ہو کر بیٹھ گئے اور ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد بیٹھ گئے (پھر پوری حدیث ذکر کی)۔ (امام حاکم فرماتے ہیں کہ) شاید کوئی یہ وہم کرے کہ جس حدیث کی سند میں ابو البختری کا ذکر ہے وہ اسے معلول (عیب دار) قرار دیتی ہے، مگر ایسا نہیں ہے، کیونکہ اس حدیث میں ابو البختری کا ذکر شعیب بن صفوان کا وہم ہے، اس بات پر ثقہ ائمہ کا اجماع ہے کہ یونس بن خباب اس حدیث کو منہال بن عمرو عن زاذان کے واسطے سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا براء سے سنا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 113]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 113] [ترقيم الشركة 113]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 115
وأخبرني أبو عمرو إسماعيل بن نُجَيد بن أحمد بن يوسف السُّلَمي، أخبرنا أبومسلم إبراهيم بن عبد الله، حدثنا أبو عمر (3) الضرير، حدثنا مَهْدي بن ميمون، عن يونس بن خبَّاب. وأخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي - واللفظ له - حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن يونس بن خبّاب، عن المِنهال بن عمرو، عن زاذانَ، عن البراء بن عازب - وفي حديث عبّاد بن عبّاد: أنه سمع البراءَ بن عازب - قال: خرجنا مع رسول الله ﷺ في جنازةٍ، فجلس رسولُ الله ﷺ على القبر وجلسنا حولَه … وذكر الحديث بطوله (4) . هذا هو الصحيح المحفوظ من حديث يونس بن خبّاب، وهكذا رواه أبو خالد الدَّالانيُّ، وعمرو بن قيس المُلَائي، والحسن بن عُبيد الله النَّخَعي، عن المنهال بن عمرو. أما حديث أبي خالد الدَّالاني:
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنازے میں نکلے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قبر پر تشریف فرما ہوئے اور ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد بیٹھ گئے... پھر راوی نے پوری لمبی حدیث بیان کی۔
یونس بن خباب کی روایت میں یہی بات صحیح اور محفوظ ہے، اور اسی طرح اسے ابو خالد دالانی، عمرو بن قیس ملائی اور حسن بن عبید اللہ نخعی نے منہال بن عمرو سے روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 115]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف من أجل يونس بن خبّاب، وفي سياق حديثه بعض حروفٍ تفرَّد بها ليست في روايات الثقات لهذا الحديث» [ترقيم الرساله 115] [ترقيم الشركة 114]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف من أجل يونس بن خبّاب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 419
أخبرنا أبو الحسن ميمون بن إسحاق الهاشمي ببغداد، حدثنا أحمد بن عبد الجبار العُطَارِدي، حدثنا أبو معاوية، حدثنا الأعمش، عن المِنْهال بن عمرو، عن زاذانَ، عن البَرَاء بن عازِب: قال خرجنا مع رسول الله ﷺ في جنازةِ رجلٍ من الأنصار، فانتهينا إلى القبر ولمَّا يُلحَدْ، فجَلَسَ رسولُ الله ﷺ وجلسنا حولَه كأنَّ على رؤوسِنا الطيرَ، وذَكَرَ الحديث (1) . قد ثبت صحَّةُ هذا الحديث في كتاب الإيمان، وأنهما لم يخرجاه.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک انصاری شخص کے جنازے میں نکلے، ہم قبر کے پاس پہنچے تو ابھی لحد تیار نہیں تھی، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ گئے اور ہم آپ کے گرد (ایسے ادب و سکون سے) بیٹھ گئے گویا ہمارے سروں پر پرندے بیٹھے ہوں (کہ ذرا سی حرکت سے اڑ جائیں گے)۔
یہ حدیث کتاب الایمان میں صحیح ثابت ہو چکی ہے، اگرچہ شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 419]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل أحمد بن عبد الجبار» [ترقيم الرساله 419] [ترقيم الشركة 413]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں