الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ مَا هَدَانَا اللهُ تَعَالَىٰ لَهُ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ
اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہمیں جمعہ کے دن کی ہدایت عطا فرمانے کا بیان۔
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 404
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"نَحْنُ الْآخِرُونَ وَنَحْنُ السَّابِقُونَ، بَيْدَ أَنَّهُمْ أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِنَا، وَأُوتِينَا مِنْ بَعْدِهِمْ فَهَذَا الْيَوْمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيهِ، [ ص: 7 ] فَهَدَانَا اللَّهُ لَهُ، فَالنَّاسُ لَنَا تَبَعٌ، الْيَهُودُ غَدًا، وَالنَّصَارَى بَعْدَ غَدٍ" .
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم (دنیا) میں تو آخر میں آنے والے ہیں، لیکن (قیامت کے دن) ہم (جنت میں داخل ہونے میں) سبقت کرنے والے ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ یہود و نصاریٰ کو کتاب ہم سے پہلے دی گئی اور ہمیں بعد میں، تو یہ دن (جمعہ) وہ ہے جس کے بارے میں اہل کتاب نے اختلاف کیا، اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس کی تعظیم پر ثابت رکھا، لوگ ہمارے پیچھے ہیں، (اس کے بعد) دوسرا دن (ہفتہ) یہود کا اور تیسرا دن (اتوار) نصاریٰ کا۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الجمعة /حدیث: 404]
تخریج الحدیث: «اخرجہ البخاری، الجمعۃ، باب ھل علی من لم یشہد الجمعۃ، غسل من النساء... الخ، رقم: 896 ومسلم، الجمعۃ، باب ہدایۃ ہذہ الأمۃ لیوم الجمعۃ، رقم: 855.»
حدیث نمبر: 405
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ. إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: بِأَيْدٍ أَنَّهُمْ.
ایک دوسری سند سے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے واسطے سے اس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے مگر اس میں ﴿بيد انهم﴾ کی بجائے ﴿بأيد أنهم﴾ کے الفاظ ہیں۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الجمعة /حدیث: 405]
تخریج الحدیث: «اخرجہ مسلم، الجمعۃ، باب ھدایۃھہذہ الامۃ لیوم الجمعۃ، رقم: (855).»