الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ الْإِنْصَاتِ لِلْخُطْبَةِ
خطبہ خاموشی سے سننے کا بیان
کل مکررات: 2
حدیث نمبر: 427
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا قُلْتَ لِصَاحِبِكَ: أَنْصِتْ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ، فَقَدْ لَغَوْتَ .
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب امام خطبہ دے رہا ہو اور تو اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے ساتھی سے کہے کہ ”چپ رہ“ تو تو نے (خود) ایک لغو (فضول) حرکت کی۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الجمعة /حدیث: 427]
تخریج الحدیث: «اخرجہ البخاری، الجمعۃ، باب الإنصات یوم الجمعۃ والإمام یخطب (934) ومسلم، الجمعۃ، باب فی الإنصات یوم الجمعۃ فی الخطبۃ (851).»
حدیث نمبر: 428
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ [ ص: 19 ] صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا قُلْتَ: لِصَاحِبِكَ: أَنْصِتْ، وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَدْ لَغَوْتَ .
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تو نے اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے سے کہا ”چپ رہ“، جبکہ جمعہ کے دن امام خطبہ دے رہا ہے، تو تو نے (خود) لغو حرکت کی ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الجمعة /حدیث: 428]
تخریج الحدیث: «صحیح، اخرجہ احمد 485/2 - والدارمی (1556) والبیہقی: 219/3 - وفی المعرفۃ السنن والآثار لہ (1751) والبغوی (1080).»