🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ قِتَالِ مَانِعِ الصَّدَقَةِ
زکوٰۃ روکنے والوں سے قتال کا بیان
کل مکررات: 4
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 678
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِيمَنْ مَنَعَ الصَّدَقَةَ: أَلَيْسَ قَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا أَزَالُ أُقَاتِلُ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَإِذَا قَالُوهَا فَقَدْ عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ. فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَذَا مِنْ حَقِّهَا يَعْنِي مَنْعَهُمُ الصَّدَقَةَ.  
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے ابوبکر رضی اللہ عنہ سے زکوٰۃ نہ دینے والوں کے متعلق کہا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نہیں کہ ”میں لوگوں سے اس وقت تک جنگ کرتا رہوں گا جب تک کہ وہ ﴿لا اله الا الله﴾ نہ کہہ دیں۔ جب وہ یہ کہہ دیں تو میری طرف سے ان کے خون، ان کا مال محفوظ ہو جائے گا۔ سوائے اس کے حق کے (یعنی قصاص وغیرہ) اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہوگا؟“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ اس کے حق سے ہے کہ انہوں نے زکوٰۃ سے انکار کر دیا ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الزكاة /حدیث: 678]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى الزكاة، باب وجوب الزكاة (1399)، (1400) ومسلم، الايمان، باب الأمر بقتال الناس حتى يقولوا.... الخ (20).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 679
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا أَزَالُ أُقَاتِلُ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَإِذَا قَالُوا لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَقَدْ عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَذَا مِنْ حَقِّهَا لَوْ مَنَعُونِي عِقَالًا مِمَّا أَعْطَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقَاتَلْتُهُمْ عَلَيْهِ. 
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس وقت تک لوگوں سے جنگ کرتا رہوں گا جب تک کہ وہ ﴿لا اله الا الله﴾ نہیں کہہ دیتے۔ جب انہوں نے ﴿لا اله الا الله﴾ کہہ دیا، تو میری طرف سے ان کا جان و مال محفوظ ہو گیا۔ سوائے اس کے حق کے (یعنی قصاص وغیرہ کی صورتیں) اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہے۔“ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ اسی کے حق سے ہے، اگر یہ لوگ اونٹ باندھنے کی رسی بھی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا کرتے تھے مجھ کو نہ دیں گے تو میں اس کے لیے ان سے لڑوں گا۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الزكاة /حدیث: 679]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الجهاد والسير، باب دعاء النبي الى الإسلام والنبوة..... الخ (2946) ومسلم الایمان، باب الأمر بقتال الناس حتى يقولوا.... الخ (21).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1726
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا أَزَالُ أُقَاتِلُ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَإِذَا قَالُوهَا فَقَدْ عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ہمیشہ لوگوں سے لڑتا رہوں گا یہاں تک کہ وہ اقرار کرلیں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے، جب انہوں نے اس کا اقرار کرلیا تو انہوں نے مجھ سے اپنا خون اور اپنا مال محفوظ کر لیا سوائے اس کے حق کے، اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الزكاة /حدیث: 1726]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى الجهاد والسير، باب دعاء النبي الى الاسلام والنبوة .... الخ (2946) . مسلم، الايمان، باب الأمر بقتال الناس حتى يقولوا لا اله الا الله..... الخ (21).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1727
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ [ ص: 26 ] رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا أَزَالُ أُقَاتِلُ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَإِذَا قَالُوهَا فَقَدْ عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ تَعَالَى.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ہمیشہ لوگوں سے لڑتا رہوں گا یہاں تک کہ وہ اقرار کرلیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، جب وہ اس کا اقرار کرلیں تو انہوں نے مجھ سے اپنے خون اور مال محفوظ کر لیے سوائے اس کے حق کے، اور ان کا حساب اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الزكاة /حدیث: 1727]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1726).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں