سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. باب : قتل ذي الطفيتين
باب: دو دھاری سانپ کو قتل کر دینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3534
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ , عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ عَائِشَةَ , قَالَتْ: أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" بِقَتْلِ ذِي الطُّفْيَتَيْنِ , فَإِنَّهُ يَلْتَمِسُ الْبَصَرَ وَيُصِيبُ الْحَبَلَ" , يَعْنِي: حَيَّةً خَبِيثَةً.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دھاری سانپ کو مار ڈالنے کا حکم دیا، اس لیے کہ وہ آنکھ کی بینائی کو زائل کرنے اور عورتوں کے حمل کو گرا دیتا ہے، یہ ایک خبیث سانپ ہے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3534]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/السلام 37 (2232)، (تحفة الأشراف: 17068)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/بدء الخلق 15 (3308) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: جس کو عربی میں «ذي الطفيتين» کہتے ہیں، وہ ایک خبیث زہریلا سانپ ہے اس کی پیٹھ پر دو سفید لکیریں ہوتی ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم
حدیث نمبر: 3230
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لِلْوَزَغِ الْفُوَيْسِقَةُ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھپکلی کو «فویسقہ» چھوٹا فاسق (یعنی موذی) کہا ہے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3230]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/جزاء الصید 7 (1831)، بدء الخلق 15 (3306)، صحیح مسلم/السلام 38 (2240)، سنن النسائی/الحج 115 (2889)، (تحفة الأشراف: 16696)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/87، 155، 271، 279) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: «فویسقہ» اس کی تحقیر اور تذلیل کے لئے کہا ہے۔
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه