🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
191. (بَابُ صَوْمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ)
(نبی کریم کے روزوں کا معمول)
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 314
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَبِيدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ هُوَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَقُولُ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، فَقُلْتُ: أَيْ أُمَّهْ، أَخْبِرِينِي عَنْ صِيَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ قَدْ صَامَ وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ قَدْ أَفْطَرَ وَمَا رَأَيْتُهُ صَائِمًا فِي شَهْرٍ قَطُّ أَكْثَرَ مِنْ صِيَامِهِ فِي شَعْبَانَ كَانَ يَصُومُهُ كُلَّهُ بَلْ كَانَ يَصُومُهُ إِلا قَلِيلا".
ابو سلمہ بن عبد الرحمن رحمہ اللہ کہتے ہیں میں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور عرض کی اماں جی مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روزوں کے بارے میں بتائیں، تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (نفلی) روزے (اس تسلسل سے) رکھتے کہ ہم کہتے روزے ہی رکھتے جارہے ہیں اور افطار کرتے حتی کہ ہم کہتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزے چھوڑ ہی دیئے ہیں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی شعبان سے زیادہ کسی ماہ کے روزے رکھتے نہیں دیکھا (گویا کہ پورا ماہ روزے میں ہی گزار دیتے چند دن ہی چھوڑتے)۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب صيام من أصبح جنباً/حدیث: 314]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، الصوم، باب صيام النبي في غير رمضان، رقم: 1156»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 315
أَنْبَأَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ , عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ حَتَّى نَقُولَ لا يُفْطِرُ وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ لا يَصُومُ، وَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَكْمَلَ صِيَامَ شَهْرٍ قَطُّ إِلا رَمَضَانَ، وَمَا رَأَيْتُهُ أَكْثَرَ صِيَامًا مِنْهُ فِي شَعْبَانَ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (مسلسل) روزے رکھتے حتی کہ ہم کہتے ابھی افطار نہیں کریں گے اور افطار کرتے تو ہم کہتے اب روزے نہیں رکھیں گے، پورے ماہ کے روزے رمضان کے سوا میں نے نہیں رکھتے دیکھا اور شعبان سے زیادہ کسی اور ماہ میں نفلی روزے بھی میں نے رکھتے نہیں دیکھا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب صيام من أصبح جنباً/حدیث: 315]
تخریج الحدیث: «صحيح بخاري، الصوم، باب صوم شعبان، رقم: 2434، صحيح مسلم،الصيام، باب صيام النبى فى غير رمضان، رقم: 1156»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں