الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
300. (بَابُ الْأُضْحِيَّةِ عَنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ)
(ازواجِ مطہرات کی طرف سے قربانی)
کل مکررات: 3
حدیث نمبر: 455
عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ، زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَقُولُ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَمْسِ لَيَالٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقِعْدَةِ لا نَرَى إِلا أَنَّهُ الْحَجُّ، فَلَمَّا دَنَوْنَا مِنْ مَكَّةَ" أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ إِذَا طَافَ بِالْبَيْتِ وَسَعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ أَنْ يَحِلَّ"، قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: فَدَخَلَ عَلَيْنَا يَوْمَ النَّحْرِ بِلَحْمِ بَقَرٍ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ فَقَالُوا: نَحَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَزْوَاجِهِ بَقَرَةً. قَالَ يَحْيَى: فَذَكَرْتُ هَذَا الْحَدِيثَ لِلْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ فَقَالَ: أَتَتْكَ وَاللَّهِ بِالْحَدِيثِ عَلَى وَجْهِهِ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہم پچیس ذی قعدہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (مدینہ سے مکہ کے لیے) روانہ ہوئے ہمارا ارادہ صرف حج کا تھا جب مکہ کے قریب پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا: ”جس کے ساتھ قربانی کا جانور نہیں وہ بیت اللہ اور صفا و مروہ کا طواف کر کے احرام کھول دے۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں یوم نحر کو ہمارے پاس گائے کا گوشت آیا میں نے کہا: یہ کیا ہے؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بتایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج کی طرف سے گائے کی قربانی کی ہے۔ یحییٰ رحمہ اللہ راوی حدیث کہتے ہیں میں نے یہ حدیث قاسم بن محمد رحمہ اللہ کو بتائی تو انہوں نے کہا اللہ کی قسم بالکل درست حدیث آپ تک پہنچی ہے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في فدية الأذى/حدیث: 455]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الحج، باب ذبح الرجل البقر عن نسائہ من غیر امرھن، رقم: 1709، صحیح مسلم، الحج، باب بیان وجوہ الاحرام، رقم: 1211.»
حدیث نمبر: 456
عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: خَرَجْنَا لِخَمْسٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقِعْدَةِ لا نَرَى إِلا الْحَجَّ، فَلَمَّا كُنَّا بِسَرِفٍ أَوْ قَرِيبٍ مِنْهَا" أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ أَنْ يَجْعَلَهَا عُمْرَةً"، فَلَمَّا كُنَّا بِمِنًى أُتِيتُ بِلَحْمِ بَقَرٍ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ فَقَالُوا: ذَبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نِسَائِهِ. قَالَ يَحْيَى: فَحَدَّثْتُ بِهِ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ فَقَالَ: جَاءَتْ وَاللَّهِ بِالْحَدِيثِ عَلَى وَجْهِهِ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں ماہ ذی قعدہ ختم ہونے کو پانچ دن باقی تھے ہم صرف حج کا ارادہ رکھتے تھے تو جب ہم مقام سرف کے قرب و جوار میں پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا: ”جس کے پاس جانور نہیں وہ عمرہ کرلے (یعنی حج تمتع کرے)“ ہم جب منی میں تھے تو مجھے گائے کا گوشت دیا گیا میں نے پوچھا: یہ کہاں سے آیا؟ تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ازواج کی جانب سے قربانی کی ہے۔ یحییٰ رحمہ اللہ راوی کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث قاسم بن محمد رحمہ اللہ کو بتائی تو کہنے لگے بخدا بالکل درست حدیث آپ تک پہنچی ہے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في فدية الأذى/حدیث: 456]
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ، برقم: 455.»
حدیث نمبر: 457
عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي عَمْرَةُ بِنْتُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهَا سَمِعَتْ عَائِشَةَ، تَقُولُ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَمْسٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقِعْدَةِ لا نَرَى إِلا الْحَجَّ حَتَّى إِذَا دَنَوْنَا مِنْ مَكَّةَ" أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ إِذَا طَافَ بِالْبَيْتِ أَنْ يَحِلَّ"، قَالَتْ: فَدَخَلَ عَلَيَّ يَوْمَ النَّحْرِ بِلَحْمِ بَقَرٍ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ فَقِيلَ: ذَبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَزْوَاجِهِ بِالْبَقَرِ. قَالَ يَحْيَى: فَذَكَرْتُ هَذَا الْحَدِيثَ لِلْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ فَقَالَ: أَتَتْ وَاللَّهِ بِالْحَدِيثِ عَلَى وَجْهِهِ. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: سَمِعْتُ الْمُزَنِيَّ يَقُولُ: قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ: حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَحَدِيثُ طَاوُسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَدِيثُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ , عَنْ عَمْرَةَ , وَالْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ , عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَّفِقَةٌ كُلُّهَا ؛ لأَنَّ أَصْحَابَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا خَرَجُوا مُهِلِّينَ يَنْوُونَ الإِحْرَامَ وَيَنْتَظِرُونَ مَا يَقْضِي اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى لِسَانِ رَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَصِيرِ إِحْرَامِهِمْ أَيَجْعَلُونَهُ حَجًّا وَهُوَ الَّذِي يَعْرِفُونَ فِي أَشْهُرِ الْحَجِّ لا يَعْرِفُونَ فِي شُهُورِ الْحَجِّ عُمْرَةً أَمْ يَجْعَلُونَهُ عُمْرَةً؟ أَوْ جَمْعًا بَيْنَهُمَا؟ فَلَمَّا نَزَلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقَضَاءُ أَمَرَ مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ أَنْ يَجْعَلَهَا عُمْرَةً وَذَلِكَ قَبْلَ طَوَافِهِمْ فَأَحْدَثُوا نِيَّةً بَعْدَ النِّيَّةِ الأُولَى عَرَفُوا بِهَا الْفَرْقَ بَيْنَ إِحْرَامِهِمْ فَمِنْهُمْ مَنْ صَارَ حَاجًّا مُفْرِدًا وَأُولَئِكَ أَهْلُ الْهَدْيِ الَّذِينَ سَاقُوهُ وَمِنْهُمْ مَنْ صَارَ مُتَمَتِّعًا وَأُولَئِكَ الَّذِينَ لا هَدْيَ مَعَهُمْ. قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ: وَفِي هَذِهِ الأَحَادِيثَ بَيَانُ مَا وَصَفْتُ وَأَرْبَعَةٌ أَوْلَى أَنْ يَكُونُوا أَحْفَظَ مِنْ وَاحِدٍ وَإِنَّمَا غَلِطَ مَنْ رَوَى حَدِيثَ عُرْوَةَ أَنَّ عَائِشَةَ كَانَتْ مُهِلَّةً بِعُمْرَةٍ مِنْ قِبَلِ وَجْهٍ قَدْ يُغْلَطُ مِنْ مِثْلِهِ وَذَلِكَ أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ تَقُولُ: أُمِرْتُ أَنْ أَسْكُتَ عَنْ عُمْرَتِي وَاعْتَمَرْتُ مَكَانَ عُمْرَتِي فَكَانَ طَوَافِي يُجْزِينِي لِحَجِّي وَعُمْرَتِي فَسَمِعَ ذَلِكَ سَامِعٌ لَعَلَّهُ أَنْ لا يَكُونَ حَفِظَ أَوَّلَ الْحَدِيثِ فَيَكُونَ عِنْدَهُ أَنْ لا تَكُونَ مُعْتَمِرَةً إِلا وَقَدِ ابْتَدَأَتِ الإِحْرَامَ بِعُمْرَةٍ فَيَرْوِيَ عَنْهَا أَنَّهَا كَانَتْ مُهِلَّةً بِعُمْرَةٍ وَإِنَّمَا صَارَ إِحْرَامُهَا عُمْرَةً بَعْدَ أَنْ عَقَدَتْهُ كَمَا عَقَدَ النَّاسُ تَنْتَظِرُ الْقَضَاءَ كَمَا يَنْتَظِرُونَهُ وَأُمِرَتْ أَنْ تَجْعَلَ إِحْرَامَهَا عُمْرَةً فِي جُمْلَةِ مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ إِذْ لَمْ يَكُنْ مَعَهَا هَدْيٌ فَهَذَا هُوَ الْمَوْضِعُ الَّذِي أُتِيَ مِنْهُ مَنْ رَوَى حَدِيثَ عُرْوَةَ وَلِوُجُودِ الْخِلافِ لِلْقَاسِمِ وَعَمْرَةَ فِي الْحَدِيثِ عَنْ عَائِشَةَ كَانَ اثْنَانِ أَشْبَهَ أَنْ يَكُونَا أَحْفَظَ مِنْ وَاحِدٍ وَلَوِ اشْتَبَهَا كَانَ جَائِزًا ؛ إِذْ رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلُ مَا رَوَى الْقَاسِمُ وَعَمْرَةُ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُثْبِتُ لَهُمَا مَوْضِعَ الْحِفْظِ وَكَذَلِكَ طَاوُسٌ ؛ إِذْ رَوَاهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَوْلا الاسْتِدْلالُ بِمَا وَصَفْتُ وَمَا أَشْبَهَهُ مَا خَلُصْنَا بَيْنَ الْخَطَأِ وَالصَّوَابِ فِي الْحَدِيثِ. قَالَ لَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: سَمِعْتُ الْمُزَنِيَّ يَقُولُ: قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ: فَإِنْ قَالَ قَائِلٌ: مَا مَعْنَى الْحَدِيثِ الَّذِي يُرْوَى عَنْ عُرْوَةَ , عَنْ عَائِشَةَ؟ قُلْنَا: نُثْبِتُهُ إِنَّمَا نَدَعُ تَثْبِيتَ مَا خَالَفَهُ فِيهِ غَيْرُهُ مِمَّنْ هُوَ أَكْثَرُ مِنْهُ عَدَدًا فَأَمَّا مَا لَمْ يَكُنْ يُخَالِفُهُ فِيهِ أَحَدٌ فَهُوَ لَفْظٌ غَيْرُ اللَّفْظِ الَّذِي خُولِفَ فِيهِ وَأَمْرٌ غَيْرُ الأَمْرِ الَّذِي خُولِفَ فيهِ فَنُثْبِتُهُ إِذَا لَمْ يَكُنْ فِيهِ مُخَالِفٌ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے ذی قعدہ کے پانچ دن باقی تھے ہم حج ہی کے لیے نکلے تھے تو جب مکہ کے قریب پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا جس کے ہمراہ قربانی کا جانور نہیں وہ طواف کے بعد حلال ہو جائے تو ہمارے پاس یوم النحر کو گائے کا گوشت آیا میں نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ کہا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج مطہرات کی جانب سے گائے ذبح کی ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں حدیث جابر رضی اللہ عنہ اور حدیث طاؤس رحمہ اللہ اور حدیث یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ، جو عمرہ رحمہ اللہ اور قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا ساری اسناد متفق ہیں کہ اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم تلبیہ کہتے ہوئے نکلے احرام کی نیت سے اس انتظار میں تھے کہ اللہ تعالیٰ کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی کیا فیصلہ آتا ہے کیونکہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ہاں حج کے مہینوں میں حج ہی کا احرام باندھنا معروف تھا، اُن کے ہاں حج کے ماہ میں عمرہ کا احرام یا حج و عمرہ دونوں کا احرام باندھنا معروف نہ تھا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر فیصلہ نازل ہوا تو حکم صادر کیا کہ جس کے ہمراہ قربانی کا جانور نہیں وہ عمرہ کرے یہ حکم طواف کرنے سے پہلے ہی دے دیا تو انہوں نے پہلی حج والی نیت کو عمرہ کی نیت سے بدلا، احرام میں فرق کا بھی پتہ چلا، بعض نے مفرد حج کیا یہ وہ تھے جو قربانیاں ہمراہ لائے تھے، اور بعض نے حج تمتع کیا یہ وہ تھے جو قربانیاں ہمراہ نہ لائے تھے۔ ابو جعفر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مذکورہ توجیہ ہی مذکورہ احادیث سے پتہ چلتی ہے چار روات الحدیث زیادہ یاد رکھنے والے ہیں ایک راوی کے مقابلے میں، جس نے حدیث عروہ روایت کی ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا مدینہ سے نکلتے وقت ہی عمرے کا ارادہ رکھتی تھی۔ اس راوی سے غلطی ایسے پہلو سے ہوئی جس میں ایسی غلطی ہو جایا کرتی ہے، وہ یہ کہ اس نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ کہتے سنا: مجھے حکم دیا گیا کہ میں اپنے عمرے کو چھوڑ دوں، اور میں نے اپنے عمرے کی جگہ عمرہ کیا، اور میرا طواف میرے حج اور عمرے دونوں کے لیے کافی ہو گیا۔ سننے والے نے یہ بات سنی، شاید اسے حدیث کا ابتدائی حصہ یاد نہ رہا، تو اس نے سمجھا کہ وہ عمرہ کرنے والی تبھی ہو سکتی ہیں جب انہوں نے احرام کی ابتدا ہی عمرے سے کی ہو، چنانچہ اس نے ان سے روایت کر دیا کہ انہوں نے عمرے کا احرام باندھا تھا، حالانکہ ان کا احرام عمرہ اس کے بعد بنا جب انہوں نے بھی لوگوں کی طرح احرام باندھا اور لوگوں ہی کی طرح فیصلے کا انتظار کرتی رہیں، پھر انہیں بھی ان لوگوں کے ساتھ جن کے پاس قربانی کا جانور نہیں تھا اپنے احرام کو عمرہ بنانے کا حکم دیا گیا کیونکہ ان کے پاس بھی قربانی کا جانور نہیں تھا۔ یہی وہ مقام ہے جہاں سے حدیث عروہ کے راوی کو غلطی لگی۔ اور چونکہ اس حدیث میں قاسم اور عمرہ رحمہما اللہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اس کے خلاف روایت کیا ہے، تو دو راوی ایک کے مقابلے میں زیادہ یاد رکھنے والے ہونے کے لائق ہیں، اور اگر معاملہ مشتبہ بھی ہوتا تو بھی (ان کی روایت کو ترجیح دینا) جائز تھا، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح کی روایت آئی ہے جیسی قاسم اور عمرہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے واسطے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے، جو ان دونوں کے حفظ کو ثابت کرتی ہے، اور اسی طرح طاؤس رحمہ اللہ کی روایت بھی، کیونکہ انہوں نے اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے۔ اگر اس طرح کا استدلال نہ ہوتا جو میں نے بیان کیا تو ہم حدیث میں غلط اور صحیح کو الگ نہ کر پاتے۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اگر کوئی کہنے والا کہے کہ عروہ کی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی حدیث کا کیا مطلب ہے؟ تو ہم کہیں گے: ہم اسے ثابت مانتے ہیں، ہم صرف اس حصے کو ثابت نہیں مانتے جس میں ان سے زیادہ تعداد والے راویوں نے ان کی مخالفت کی ہے، رہا وہ حصہ جس میں کسی نے ان کی مخالفت نہیں کی تو وہ اس لفظ سے الگ لفظ اور اس معاملے سے الگ معاملہ ہے جس میں مخالفت کی گئی، لہٰذا جب اس میں کوئی مخالف نہ ہو تو ہم اسے ثابت مانتے ہیں۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في فدية الأذى/حدیث: 457]
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ، برقم: 457.»